المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 325
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم عصر سے پہلے چار رکعت نماز پڑھتے تھے۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 325
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 325
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم عصر سے پہلے چار رکعت نماز پڑھتے تھے۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 325
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 326
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا ایک فرشتہ ہے جو ہر نماز کے وقت اذان کہتا ہے: اے بنی آدم! اپنی آگوں کی طرف اٹھو جو تم نے اپنی جانوں پر جلا رکھی ہیں، تو ان کو بجھا دو۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 326
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 327
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے اپنے دادے سے سنا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جو شخص بھی صبح کی نماز ادا کرے پھر وہ بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا رہے یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے تو اس کا یہ عمل اس کے لیے جہنم سے حجاب بن جائے گا۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 327
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 328
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کو مغرب کی نماز پڑھا رہے تھے، تو میں نے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہہ رہے تھے: ” مَا لَهُ مِنْ دَافِعٍ “ یعنی ”اللہ کے عذاب کو کوئی روک نہیں سکے گا۔“ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز مسجد سے باہر جا رہی تھی۔ ﴿إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌ . مَا لَهُ مِنْ دَافِعٍ﴾ (الطور: 8) ”تیرے رب کا عذاب ضرور واقع ہو کر رہے گا، اس کو کوئی روکنے والا نہیں ہو گا۔“ تو وہ آواز میرے دل پر ایسی لگی گویا کہ میرا دل پھٹ گیا۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 328
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 329
سیدنا سلیمان فارسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان نماز پڑھتا ہے اور اس کے گناہ اس کے سر پر ہو تے ہیں، جب وہ سجدہ کرتا ہے تو وہ اس سے گر پڑتے ہیں، جب وہ اپنی نماز سے فارغ ہوتا ہے تو اس کے گناہ گر چکے ہوتے ہیں۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 329
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 330
سیدنا سعد بن ہشام کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے رات کے قیام کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا: جب اللہ تعالیٰ نے یہ حکم نازل فرمایا: ﴿يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ . قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا﴾ (المزمل: 1-2) یعنی ”کمبل اوڑھنے والے! رات کو اٹھ کر قیام کریں مگر تھوڑا وقت۔“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر رات کا قیام فرض ہو گیا۔ یہ پہلا فریضہ تھا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بھی رات کو اُٹھ کر قیام کرتے، یہاں تک کہ ان کے پاؤں پھٹ گئے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس سورت کا آخری حصہ ایک سال تک نازل نہ فرمایا، پھریہ آیت نازل فرمائی: ﴿عَلِمَ أَنْ لَنْ تُحْصُوهُ فَتَابَ عَلَيْكُمْ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ﴾ (المزمل: 20)، یعنی ”اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ تم اس کی طاقت نہیں رکھ سکتے، تو اس نے تمہاری توبہ قبول فرمائی، تو قرآن سے جو آسان ہو وہ پڑھو۔“ تو رات کا قیام نفل ہو گیا۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 330
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 331
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نماز کو سیاہ کتا، عورت اور گدھا توڑ دیتے ہیں۔ عبداللہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: سیاہ کتے کا سفید کتے سے تخصیص کا کیا سبب ہے؟ تو انہوں نے کہا: میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح پوچھا جس طرح تو نے مجھ سے پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیاہ کتا شیطان ہوتا ہے۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 331
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 332
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کی نماز کھڑے ہو کر پڑھنے والے سے نصف مقام رکھتی ہے۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 332
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 333
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تمام نمازوں میں قرأت کی جا تی تھی، تو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سنائی وہ ہم نے تم کو سنا دی، اور جو ہم سے پوشیدہ رکھی وہ ہم نے تم سے پوشیدہ رکھی۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 333
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 334
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو اٹھاتے یہاں تک کہ انہیں کندھوں کے برابر کر تے، اور جب رکوع کرتے پھر بھی اٹھاتے اور رکوع سے سر اٹھانے کے بعد بھی ہاتھ اٹھاتے اور دو سجدوں کے درمیان رفع الیدین نہیں کرتے تھے۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 334
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 335
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کی نماز پڑھتے تو سورج طلوع ہونے تک وہاں بیٹھے رہتے، اللہ کا ذکر کرتے رہتے۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 335
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْإِسْتِسْقَاء ‹ باب · حديث 336
سیدنا ابولبابہ بن عبدالمنذر کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بارش کے لیے یہ دعا کی: ”اَللّٰهُمَّ اسْقِنَا“ ”اے اللہ! ہمیں پانی دیجئے۔“ تو ابولبابہ نے کہا: یا رسول اللہ! کھجوریں خشک کرنے کی جگہوں میں رکھی ہوئی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر دعا کی: ”اَللّٰهُمَّ اسْقِنَا“ ”اے اللہ! ہمیں پانی دے۔“ یہاں تک کہ ابولبابہ ننگا اُٹھ کر اپنی تہبند کے ساتھ اپنے مربہ کھجوروں کی جگہ میں سوراخ بند کرنے لگے۔ اس وقت آسمان میں بادل بالکل نہیں تھا۔ بارش ہونے لگی، لوگ ابولبابہ کے پاس آئے، کہنے لگے: اب یہ کبھی بھی بند نہیں ہو گی یہاں تک کہ تم ننگے کھڑے ہو کر اپنے مربہ کی سوراخیں بند نہ کرو، جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ انہوں نے اسی طرح کیا تو آسمان صاف ہو گیا۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Asc'a Book › Chapter · Hadith 336