Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi

by Abu Hanifa

534 Hadith68 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 169

94 - عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ «أَنَّ صَلَاةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ كَانَتْ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً مِنْهُنَّ ثَلَاثُ رَكَعَاتِ الْوِتْرِ، وَرَكْعَتَيِ الْفَجْرِ»

حضرت امام ابو جعفر باقر رحمتہ اللہ علیہ سے مرسلاً مروی ہے کہ نبی علیہ السلام کی رات کی نماز تیرہ رکعت پر مشتمل ہوتی تھی‘ جن میں وتر کی تین رکعتیں اور فجر کی دو سنتیں بھی شامل ہوتی تھیں۔

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 169

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 170

95 - عَنْ عَلْقَمَةَ عَنِ ابْنِ الْأَقْمَرِ، عَنْ حُمْرَانَ، قَالَ: مَا أَلْقَى ابْنَ عُمَرَ قَطُّ إِلَّا وَأَقْرَبُ النَّاسِ مَجْلِسًا حُمْرَانُ، فَقَالَ ذَاتَ يَوْمٍ: يَا حُمْرَانُ، أَلَا أَرَاكَ تُوَاظِبُنَا إِلَّا وَأَنْتَ تُرِيدُ لِنَفْسِكَ خَيْرًا؟ فَقَالَ: أَجَلْ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: أَمَّا اثْنَتَانِ، فَإِنِّي أَنْهَاكَ عَنْهُمَا، أَمَّا وَاحِدَةٌ، فَإِنِّي آمُرُكَ بِهَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ بِهَا، قَالَ: مَا هِيَ تِلْكَ الْخِصَالُ الثَّلَاثَةُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ قَالَ: «لَا تَمُوتَنَّ وَعَلَيْكَ دَيْنٌ إِلَّا دَيْنًا تَدَعُ لَهُ وَفَاءً، وَلَا تَسَّمَّعَنَّ مِنْ تِلَاوَةِ آيَةٍ، فَإِنَّهُ يَسَّمَّعُ بِكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَمَا سَمَّعْتَ بِهِ قِصَاصًا، وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا. وَأَمَّا الَّذِي آمُرَكَ كَمَا أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَكْعَتَيِ الْفَجْرِ لَا تَدَعْهُمَا، فَإِنَّ فِيهِمَا الرَّغَائِبَ»

ابن اقمر سے حمران کے متعلق منقول ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جب بھی ملاقات ہوتی تو مجلس میں ان کے سب سے زیادہ قریب حمران ہی ہوتے‘ ایک دن حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: حمران! میں سمجھتا ہوں کہ تمہارے اس دوام اور مداومت کا مقصد ہی اپنے لیے بھلائی کا حصول ہے؟ عرض کیا: جی حضرت! فرمایا: یاد رکھو! میں تمہیں دو عادتوں سے روکتا ہوں اور ایک کام کے کرنے کا حکم دیتا ہوں‘ کیونکہ میں نے نبی علیہ السلام کو اس کا حکم دیتے ہوئے سنا ہے‘ حمران نے عرض کیا کہ اے ابو عبدالرحمٰن ! وہ تین عادتیں کون سی ہیں؟ فرمایا: تمہیں اس حال میں موت نہ آئے کہ تم پر کسی قسم کا کوئی قرض ہو الایہ کہ اس کی ادائیگی کا انتظام موجود ہو‘ کسی آیت کی تلاوت سے اپنی شہرت کے متلاشی نہ رہنا ورنہ قیامت کے دن قصاص کے طور پر تمہاری بھی اسی طرح تشہیر کی جائے گی اور تمہارا رب کسی پر ظلم نہیں کرتا‘ اور جس چیز کا میں تمہیں حکم دیتا ہوں‘ نبی علیہ السلام نے مجھے بھی اس کا حکم دیا تھا اور وہ ہے فجر کی دو رکعتیں‘ کہ انہیں کبھی نہ چھوڑیں کیونکہ اس میں رغبت کے بہت سے اسباب موجود ہیں۔

حُمْرَانَ ← ابْنِ الْأَقْمَرِ، ← عَلْقَمَةَ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 170

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 171

96 - عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُميَرٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَتْ: «مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى شَيْءٍ مِنَ النَّوَافِلِ أَشَدَّ مُعَاهَدَةً مِنْهُ عَلَى رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ»

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نوافل میں فجر کی دو سنتوں سے زیادہ کسی کی رعایت اور خیال نہیں کرتے تھے۔

عَائِشَةَ ← عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← عَطَاءٍ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 171

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 172

97 - عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: " رَمَقْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، أَوْ شَهْرًا، فَسَمِعْتُهُ يَقْرَأُ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ: بِقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ "

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں چالیس دن یا ایک مہینے تک مسلسل اس بات پر غور کرتا رہا ہوں کہ میں نے نبی علیہ السلام کو فجر کی سنتوں میں قل ھو اللہ احد اور قل یا ایھا الکافرون کی تلاوت کرتے ہوئے سنا ہے۔

رَمَقْتُ النَّبِيَّ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، أَوْ شَهْرًا، ← ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 172

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 173

98 - عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ، لَمْ يَبْرَحْ عَنْ مَكَانِهِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَتَبْيَضَّ»

حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی علیہ السلام جب صبح کی نماز پڑھ لیتے تو سورج نکلنے اور اس کی روشنی پھیل جانے تک اپنی جگہ سے نہ ہٹتے تھے۔

مَكَانِهِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَتَبْيَضَّ» ← «كَانَ النَّبِيُّ إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ، لَمْ يَبْرَحْ ← جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ← سِمَاكٍ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 173

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 174

99 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ صَلَّى بَعْدَ الْعِشَاءِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ عَدَلْنَ مِثْلَهُنَّ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ»

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص نماز عشاء کے بعد مسجد سے نکلنے سے پہلے پہلے چار رکعت نفل پڑھ لے تو وہ اس کے لیے شب قدر میں پڑھنے کے برابر ہو جائیں گے۔

ابْنِ عُمَرَ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 174

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 175

100 - عَنْ مُحَارِبٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ صَلَّى أَرْبَعًا بَعْدَ الْعِشَاءِ، لَا يَفْصِلُ بَيْنَهُنَّ بِتَسْلِيمٍ، يَقْرَأُ فِي الْأُولَى: بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَتَنْزِيلٌ السَّجْدَةُ، وَفِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ: بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَحم الدُّخَانُ، وَفِي الرَّكْعَةِ الثَّالِثَةِ: بِتَبَارَكَ الْمَلِكُ، كُتِبَ لَهُ كَمَنْ قَامَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، وَشُفِّعَ فِي أَهْلِ بَيْتِهِ كُلِّهِمْ مِمَّنْ وَجَبَتْ لَهُ النَّارُ، وَأُجِيرَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ". وَرَوَى مَوْقُوفًا عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص نماز عشاء کے بعد چار رکعتیں اس طرح پڑھے کہ ان کے درمیان سلام نہ پھیرے‘ پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ اور سورہ سجدہ کی تلاوت کرے‘ دوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۂ دخان پڑھے‘ تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورہ یٰس پڑھے اور آخری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ ملک کی تلاوت کرے تو اس کے لیے شب قدر میں قیام کرنے کا ثواب لکھا جائے گا اور اس کے اہل خانہ میں سے جس جس کے لیے جہنم کا فیصلہ ہو چکا ہو گا‘ ان کے حق میں اس کی سفارش قبول کی جائے گی اور اسے عذاب قبر سے محفوظ رکھا جائے گا۔

ابْنِ عُمَرَ ← مُحَارِبٍ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 175

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 176

101 - عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ يُصَلِّي بَعْدَ الظُّهْرِ رَكْعَتَيْنِ»

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز ظہر کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔

«كَانَ رَسُولُ اللَّهِ يُصَلِّي بَعْدَ الظُّهْرِ رَكْعَتَيْنِ» ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← مُجَاهِدٍ ← الْحَكَمِ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 176

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 177

102 - عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «صَلُّوا فِي بُيُوتِكُمْ، وَلَا تَجْعَلُوهَا قُبُورًا»

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے گھروں میں بھی نماز پڑھا کرو اور انہیں قبرستان مت بناؤ۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 177

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 178

103 - عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: سَأَلْتُ بِلَالًا، أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْكَعْبَةِ؟ وَكَمْ صَلَّى؟ قَالَ: «صَلَّى رَكْعَتَيْنِ مِمَّا يَلِي الْعَمُودَيْنِ اللَّتَيْنِ تَلِيَانِ بَابَ الْكَعْبَةِ، وَالْبَيْتُ إذَ ذَاكَ عَلَى سِتَّةِ أَعْمِدَةٍ»

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خانہ کعبہ میں داخل ہو کر کہاں نماز پڑھی تھی اور کتنی رکعتیں پڑھی تھیں؟ انہوں نے بتایا کہ نبی علیہ السلام نے ان دو ستونوں کے درمیان جو باب کعبہ کے قریب ہیں‘ کھڑے ہو کر دو رکعتیں پڑھی تھیں اور بیت اللہ ان دنوں چھ ستونوں پر استوار تھا۔

سألت بلالاً أين صلى رسول الله في الكعبة؟ وكم صلى؟ ← ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 178

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 179

104 - عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَجُلًا سَأَلَهُ عَنْ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْكَعْبَةِ يَوْمَ دَخَلَهَا. فَقَالَ: " صَلَّى فِي الْكَعْبَةِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، فَقَالَ لَهُ: أَرِنِي الْمَكَانَ الَّذِي صَلَّى فِيهِ، قَالَ: فَبَعَثَ مَعَهُ ابْنَهُ، ثُمَّ ذَهَبَ تَحْتَ الأُسْطُوَانَةِ بِحِيَالِ الْجِذْعَةِ "، وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: " صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْكَعْبَةِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ. قُلْتُ لَهُ: أَرِنِي الْمَكَانَ الَّذِي صَلَّى فِيهِ، فَبَعَثَ مَعَهُ ابْنَهُ، فَأَرَانِي الْأُسْطُوَانَةَ الْوُسْطَى تَحْتَ الْجِذْعَةِ "

حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ جب نبی علیہ السلام خانہ کعبہ میں داخل ہوئے تھے تو کیا وہاں نماز پڑھی تھی؟ فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خانہ کعبہ میں چار رکعتیں پڑھی تھیں اس شخص نے اور ایک روایت کے مطابق سعید بن جبیر رحمتہ اللہ علیہ نے عرض کیا کہ مجھے وہ جگہ دکھا دیجیے جہاں نبی علیہ السلام نے نماز پڑھی تھی تو حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کے ساتھ اپنے بیٹے کو بھیج دیا وہ انہیں کھجور کے درخت کی جڑ کے سامنے والے ستون کے نیچے لے گئے۔

لَهُ: أَرِنِي الْمَكَانَ الَّذِي صَلَّى فِيهِ، ← صَلَّى فِي الْكَعْبَةِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، ← صَلَاةِ النَّبِيِّ فِي الْكَعْبَةِ يَوْمَ دَخَلَهَا. ← ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَهُ ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← حَمَّادٌ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 179

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 180

105 - عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ مَيِّتٍ يَمُوتُ لَهُ ثَلَاثٌ مِنَ الْوَلَدِ، إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ تَعَالَى الْجَنَّةَ، فَقَالَ عُمَرُ: أَوِ اثْنَانِ؟ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوِ اثْنَانِ "

حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص کے تین بیٹے فوت ہو جائیں (اور وہ ان پر صبر کرے) تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل فرمائیں گے‘ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ اگر دو ہوں تو پھر ؟ فرمایا : دو ہوں تب بھی یہی حکم ہے۔

أَبِيهِ ← ابْنِ بُرَيْدَةَ، ← عَلْقَمَةَ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 180

chevron_left Previous
1…141516…45
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. The book of Faith, Islam, Fate, and Intercession
    1. Door
2. Science Book
    2. Door
3. The Book of Purity
    3. Door
4. prayer book
    4. Door
5. Zakat Book
    5. Door
6. The Book of Fasting
    6. Door
7. The Hajj Book
    7. Door
8. The Marriage Book
    8. Door
9. The Prediction Book
    9. Door
10. The Breastfeeding Book
    10. Door
11. The Divorce Book
    11. Door