Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi

by Abu Hanifa

534 Hadith68 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · کتاب ‹ باب · حديث 39

1 - عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي الْمَاءِ الدَّائِمِ، ثُمَّ يَتَوَضَّأُ مِنْهُ»

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی شخص کھڑے پانی میں پیشاب نہ کرے کہ پھر اسی سے وضو کرے۔

جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Purity › Door · Hadith 39

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · کتاب ‹ باب · حديث 40

2 - عَنِ الْهَيْثَمِ الصَّوَّافِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم أَنْ يُبَالَ فِي الْمَاءِ الدَّائِمِ، ثُمَّ يُغْتَسَلَ مِنْهُ أَوْ يُتَوَضَّأَ»

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے پانی میں پیشاب کرنے سے منع فرمایا ہے کہ بعد میں اس سے غسل یا وضو کرے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← الْهَيْثَمِ الصَّوَّافِ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Purity › Door · Hadith 40

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · کتاب ‹ باب · حديث 41

3 - عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «تَوَضَّأَ ذَاتَ يَوْمٍ فَجَاءَتِ الْهِرَّةُ، فَشَرِبَتْ مِنَ الْإِنَاءِ، فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَمَّ مِنْهُ»

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ ایک دن نبی علیہ السلام وضو فرما رہے تھے کہ ایک بلی آئی اور اس برتن سے پانی پینے لگی جب وہ بلی پانی پی چکی تو نبی علیہ السلام نے اسی سے وضو مکمل فرمایا اور باقیماندہ پانی چھڑک دیا۔

عَائِشَةَ ← مَسْرُوقٍ ← الشَّعْبِيِّ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Purity › Door · Hadith 41

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · کتاب ‹ باب · حديث 42

4 - عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَبُولُ عَلَى سُبَاطَةَ قَوْمٍ قَائِمًا»

حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی علیہ السلام کو لوگوں کے کوڑا کرکٹ پھینکنے کی جگہ پر کھڑے ہو کر پیشاب کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ «يَبُولُ عَلَى سُبَاطَةَ قَوْمٍ قَائِمًا» ← أَبِي وَائِلٍ ← مَنْصُورٌ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Purity › Door · Hadith 42

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · کتاب ‹ باب · حديث 43

5 - عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَرِبَ لَبَنًا، فَتَمَضْمَضَ وَصَلَّى، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ»

حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی علیہ السلام کو دیکھا‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دودھ پیا اور صرف کُلی کر کے نماز پڑھ لی اور وضو نہیں فرمایا۔

«رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ شَرِبَ لَبَنًا، فَتَمَضْمَضَ وَصَلَّى، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ» ← ابن عباس رضي الله تعالى عنهما ← عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Purity › Door · Hadith 43

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · کتاب ‹ باب · حديث 44

6 - عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ الرَّدَّادِ، عَنْ تَمَّامٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ، أَنَّ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلُوا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «مَا لِي أَرَاكُمْ قُلْحًا؟ اسْتَاكُوا، فَلَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ» ، وَفِي رِوَايَةٍ: «مَالِي أَرَاكُمْ تَدْخُلُونَ عَلَيَّ قُلْحًا؟ اسْتَاكُوا، فَلَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ أَنْ يَسْتَاكُوا عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ، أَوْ عِنْدَ كُلِّ وُضُوءٍ»

حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ چند صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نبی علیہ السلام کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے‘ نبی علیہ السلام نے انہیں دیکھ کر فرمایا کیا بات ہے؟ میں تمہارے دانت پہلے زرد کیوں دیکھ رہا ہوں؟ مسواک کیا کرو‘ اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ یہ قلم میری امت کو مشقت میں مبتلا کر دے گا تو میں انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا‘ اسی مضمون کی دوسری روایت میں وضو کے وقت مسواک کا حکم دینے کا ذکر ہے۔

تمام ← عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ الرَّدَّادِ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Purity › Door · Hadith 44

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · کتاب ‹ باب · حديث 45

7 - عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: " أَنَّهُ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلَاثًا، وَمَضْمَضَ ثَلَاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ، وَمَسَحَ رَأْسَهُ، وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ، وَقَالَ: هَذَا وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "

حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے اس طرح وضو فرمایا کہ پہلے اپنے ہاتھوں کو تین مرتبہ دھویا‘ پھر تین مرتبہ کُلی کی‘ تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا‘ تین مرتبہ چہرے کو دھویا‘ تین مرتبہ ہاتھ کہنیوں سمیت دھویا‘ سر کا مسح کیا اور اپنے پاؤں کو دھویا‘ اس کے بعد فرمایا یہ ہے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو۔

عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ← عبد خير ← خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَةَ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Purity › Door · Hadith 45

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · کتاب ‹ باب · حديث 46

8 - عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ: " أَنَّهُ دَعَا بِمَاءٍ، فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلَاثًا، وَتَمَضْمَضَ ثَلَاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ رَأْسَهُ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: هَذَا وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «أَنَّهُ دَعَا بِمَاءٍ، فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلَاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَذِارَعَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ مَرَّةً، وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ ثَلَاثًا» . وَفِي رِوَايَةٍ أُخْرَى: " أَنَّهُ دَعَا بِمَاءٍ، فَأَتَى بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ وَطِسْتٍ، قَالَ عَبْدُ خَيْرٍ: وَنَحْنُ نَنْظُرُ إِلَيْهِ، فَأَخَذَ بِيَدِهِ الْيُمْنَى الْإِنَاءَ، فَأَكْفَأَ عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى، ثُمَّ غَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِي الْإِنَاءِ، فَمَلَأَ يَدَهُ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، فَعَلَ هَذَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ غَسَلَ يَدَيْهِ إِلَى الْمَرَافِقِ ثَلَاثِ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَخَذَ الْمَاءَ بِيَدِهِ ثُمَّ مَسَحَ بِهَا رَأْسَهُ مَرَّةً وَاحِدَةً، ثُمَّ غَسَلَ قَدَمَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، ثُمَّ غَرَفَ بِكَفِّهِ، ثُمَّ قَالَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى طَهُورِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَهَذَا طَهُورِهِ ". وَفِي رِوَايَةٍ: " أَنَّهُ دَعَا بِمَاءٍ، فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلَاثًا، وَمَضْمَضَ ثَلَاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَخَذَ مَاءً فِي كَفِّهِ، فَصَبَّهُ عَلَى صَلْعَتِهِ، ثُمَّ قَالَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى طَهُورِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا. وَفِي رِوَايَةٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «أَنَّهُ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا» . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ يَعْقُوبَ: مَنْ رَوَى عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ، عَنْ خَالِدٍ: أَنَّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «مَسَحَ رَأْسَهُ ثَلَاثًا، أَنَّهُ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى يَافُوخِهِ، ثُمَّ مَدَّ يَدَهُ إِلَى مُؤَخِّرِ رَأْسَهُ، ثُمَّ إِلَى مُقَدَّمِ رَأْسِهِ، فَجَعَلَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَإِنَّمَا ذَلِكَ إِلَّا مَرَّةً وَاحِدَةً، لِأَنَّهُ لَمْ تُبَايِنْ يَدُهُ، وَلَا أَخَذَ الْمَاءَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَهُوَ كَمَنْ جَعَلَ الْمَاءَ فِي كَفِّهِ، ثُمَّ مَدَّ إِلَى كُوعِهِ» ، أَلَا تَرَى وَأَنَّهُ بَيِّنٌ فِي الْأَحَادِيثِ الَّتِي رَوَى عَنْهُ، وَهُمُ الْجَارُودُ بْنُ زَيْدٍ، وَخَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَأَسَدُ بْنُ عُمَرَ، أَنَّ الْمَسْحَ كَانَ مَرَّةً وَاحِدَةً، وَبَيَّنَ أَنَّ مَعْنَاهُ مَا ذَكَرْنَا. قَالَ: وَقَدْ رَوَى عَنْ جَمَاعَةٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَثِيرَةٍ عَلَى هَذَا اللَّفْظِ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ رَأْسَهُ ثَلَاثًا، مِنْهُمْ: عُثْمَانُ، وَعَلِيٌّ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، وَغَيْرُهُمْ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمْ. قَالَ الْبَيْهَقِيُّ: وَقَدْ رُوِيَ مِنْ أَوْجُهٍ غَرِيبَةٍ، عَنْ عُثْمَانَ: تِكْرَارَ الْمَسْحِ إِلَّا أَنَّهُ مَعَ خِلَافِ الْحِفَاظِ لَيْسَ بِحُجَّةٍ عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ، فَهَلْ كَانَ مَعْنَاهُ إِلَّا عَلَى مَا ذَكَرْنَا، فَمَنْ جَعَلَ أَبَا حَنِيفَةَ غَالِطًا فِي رِوَايَةِ الْمَسْحِ ثَلَاثًا، فَقَدْ وَهِمَ، وَكَانَ هُوَ بِالْغَلَطِ أَوْلَى وَأَخْلَقَ، وَقَدْ غَلِطَ شُعْبَةُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ غَلَطًا فَاحِشًا عِنْدَ الْجَمِيعِ، وَهُوَ رِوَايَةُ هَذَا الْحَدِيثِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ عَرْفَطٍ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَصَحَّفَ الِاسْمَيْنِ فِي إِسْنَادِهِ، فَقَالَ: بَدَلَ خَالِدٍ مَالِكٌ، وَبَدَلَ عَلْمَقَةَ عَرْفَطٌ، وَلَوْ كَانَ هَذَا الْغَلَطُ مِنْ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ لَنَسَبُوهُ إِلَى الْجَهَالَةِ وَقِلَّةِ الْمَعْرِفَةِ، وَلَأَخْرَجُوهُ مِنَ الدِّينِ، وَهَذَا مِنْ قِلَّةِ الْوَرَعِ وَاتِّبَاعِ الْهَوَى

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے حوالے سے منقول ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے پانی منگوایا‘ اپنے ہاتھوں کو تین مرتبہ دھویا‘ تین مرتبہ کلی کی‘ تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا‘ تین مرتبہ چہرے اور بازوؤں کو دھویا‘ تین ہی مرتبہ سر کا مسح کیا اور تین مرتبہ اپنے پاؤں کو دھویا اور فرمایا کہ یہ ہے نبی علیہ السلام کا وضو۔ اسی سند سے ایک دوسری روایت میں سر کے مسح کا ذکر ایک مرتبہ آیا ہے‘ اور ایک روایت میں یہ تفصیل اس طرح وارد ہوئی ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے ایک مرتبہ پانی منگوایا‘ چنانچہ ان کی خدمت میں پانی کا ایک برتن اور ایک طشت پیش کیا گیا‘ راوی حدیث عبد خیر کہتے ہیں کہ ہم ان کی طرف دیکھ رہے تھے‘ انہوں نے اپنے دائیں ہاتھ سے برتن پکڑ کر بائیں ہاتھ پر اس سے پانی انڈیلا اور تین مرتبہ اپنے ہاتھوں کو دھویا‘ پھر اپنا داہنا ہاتھ برتن میں داخل کر کے اسے پانی سے بھرا‘ کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا یہ کام انہوں نے تین تین مرتبہ کیے۔ پھر تین مرتبہ چہرہ دھویا‘ کہنیوں سمیت تین مرتبہ ہاتھوں کو دھویا‘ پھر ہاتھ میں پانی لے کر ایک مرتبہ سر کا مسح کیا‘ تین مرتبہ اپنے پاؤں کو دھویا اور ہاتھوں کا چلو بنا کر اس میں پانی بھرا اور اسے نوش فرما لیا اور فرمایا کہ جوشخص نبی علیہ السلام کے وضو کا طریقہ دیکھنا پسند کرتا ہے‘ وہ جان لے کہ نبی علیہ السلام کا یہی طریقہ کار تھا۔ ایک روایت میں بازوؤں کو تین مرتبہ دھونے کے ذکر کے بعد یوں بھی آیا ہے کہ پھر انہوں نے اپنی تھیلی میں پانی لیا اور اسے سر کے اگلے حصے پر بہا لیا اور مذکورہ جملہ ارشاد فرمایا۔ عبداللہ بن محمد بن یعقوب ” جو اس حدیث کو امام صاحب رحمت اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں‘‘ فرماتے ہیں کہ جو راوی امام صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے خالد کے واسطے سے اس روایت میں نبی علیہ السلام کے تین مرتبہ مسح راس کا ذکر کرتے ہیں اور اس کی توجیہہ یہ کرتے ہیں کہ نبی علیہ السلام نے اپنے دست مبارک کو سر کے اگلے حصے پر رکھا اور اسے کھینچتے ہوئے سر کے پچھلے حصے تک لے گئے‘ پھر پیچھے سے آگے کی طرف لے گئے اور اس طرح تین مرتبہ کیا‘ ان کی یہ بات صحیح نہیں کیونکہ مسح راس ایک ہی مرتبہ ہے اس لیے کہ اس طریقے کے مطابق نہ تو ان کے ہاتھ ہی جدا ہوئے اور نہ ہی انہوں نے تین مرتبہ نیا پانی لیا‘ یہ ایسے ہی ہے جیسے کسی شخص نے اپنی تھیلی میں پانی رکھا ہو‘ اور اسے انگوٹھے کی جڑ تک لے جائے۔ ذرا غور تو فرمائیے! کہ حضرت جارود بن زید‘ خارجہ بن مصعب اور اسد بن عمر سے مروی روایات میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف مسح راس کو ایک ہی مرتبہ منسوب کیا گیا ہے ان سب کی موجودگی میں تین مرتبہ والی روایت کو کیونکر تسلیم کیا جا سکتا ہے؟ البتہ یہ بات بھی ہے کہ صحابہ کرام علیہم الرضوان کی ایک بڑی تعداد سے ’’جن میں حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسے جلیل القدر صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم شامل ہیں‘ مسح راس تین مرتبہ ہونے کا ثبوت ملتا ہے‘ اس سلسلے میں امام بیہقی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگرچہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے تکرار مسح کی روایات اجنبی اسناد سے منقول ہیں لیکن وہ روایات حفاظ حدیث کی روایات کے خلاف ہیں‘ اس لیے وہ اہل علم کے نزدیک حجت نہیں اور اس کا وہی معنی بنتا ہے جو ہم عنقریب ذکر کر چکے۔ اس لیے جو حضرت تین مرتبہ مسیح راس والی روایت نقل کرنے میں امام صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو غلطی پر ٹھہراتے ہیں‘ انہیں وہم ہو گیا‘ بلکہ درحقیقت وہ خود غلطی پر ہیں‘ چنانچہ امیر المومنین فی الحدیث شعبہ سے اس حدیث میں ایک فحش ترین غلطی ہوئی ہے‘ جسے تمام محدثین نے تسلیم کیا ہے اور وہ یہ کہ انہوں نے اس حدیث کو مندرجہ ذیل سند سے نقل کیا ہے۔ عن مالك بن عرفطۃ‘ عن عبد خیر‘ عن علی۔اس سند میں انہوں نے دو اسموں میں تصحیف کی ہے چنانچہ انہوں نے ’’خالہ‘‘ کی جگہ ’’مالک‘‘ کہہ دیا اور ’’علقمہ‘‘ کی جگہ ’’عرفہ‘‘ کہہ دیا‘ اگر غلطی امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ سے سرزد ہوئی ہوتی تو یہی لوگ انہیں جہالت اور قلت معرفت کے طعنے دیتے‘ اور انہیں اس دین کے دائرے سے ہی نکال دیتے‘ حالانکہ یہ تقویٰ کی کمی اور خواہشات کی پیروی والی بات ہے۔

عبد خير ← خَالِدٌ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Purity › Door · Hadith 46

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · کتاب ‹ باب · حديث 47

9 - عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ حُمْرَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ: أَنَّ عُثْمَانَ " تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَقَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ "

حضرت حمران ’’جو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں‘‘ سے مروی ہے کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک موقع پر تین تین مرتبہ اعضاء کو دھو کر وضو فرمایا اور فرمایا کہ میں نے نبی علیہ السلام کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

هكذا رأيت رسول الله يتوضأ ← حُمْرَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ: أَنَّ عُثْمَانَ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، ← عَطَاءٍ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Purity › Door · Hadith 47

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · کتاب ‹ باب · حديث 48

10 - عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ مَرَّةً»

حضرت سلیمان بن بریدہ اپنے والد صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے حوالے سے نقل کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ وضو میں اپنے اعضاء کو ایک ایک مرتبہ بھی دھویا تھا۔

أَبِيهِ ← ابْنِ بُرَيْدَةَ، ← عَلْقَمَةَ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Purity › Door · Hadith 48

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · کتاب ‹ باب · حديث 49

11 - عَنْ مُحَارِبٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَيْلٌ لِلْعَرَاقِيبِ مِنَ النَّارِ»

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایڑیوں کے لیے جہنم کی آگ سے ہلاکت ہے۔

ابْنِ عُمَرَ ← مُحَارِبٍ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Purity › Door · Hadith 49

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · کتاب ‹ باب · حديث 50

12 - عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ يُقَالُ: الْحَكَمُ أَوِ ابْنُ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِيهِ، «تَوَضَّأَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَخَذَ حِفْنَةً مِنْ مَاءٍ، فَنَضَحَهُ فِي مَوَاضِعِ طَهُورِهِ»

حکم اپنے والد صاحب کے حوالے سے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی علیہ السلام نے وضو کیا اور اس کے بعد ایک چلو بھر کر اپنے اعضاء وضو پر اسے چھڑک لیا۔

أَبِيهِ، «تَوَضَّأَ النَّبِيُّ وَأَخَذَ حِفْنَةً مِنْ مَاءٍ، فَنَضَحَهُ فِي مَوَاضِعِ طَهُورِهِ» ← رَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ يُقَالُ: الْحَكَمُ أَوِ ابْنُ الْحَكَمِ، ← مُجَاهِدٍ ← مَنْصُورٌ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Purity › Door · Hadith 50

chevron_left Previous
1234
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. The book of Faith, Islam, Fate, and Intercession
    1. Door
2. Science Book
    2. Door
3. The Book of Purity
    3. Door
4. prayer book
    4. Door
5. Zakat Book
    5. Door
6. The Book of Fasting
    6. Door
7. The Hajj Book
    7. Door
8. The Marriage Book
    8. Door
9. The Prediction Book
    9. Door
10. The Breastfeeding Book
    10. Door
11. The Divorce Book
    11. Door