المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِرِّ وَ الصِّلَةِ ‹ باب · حديث 1165
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں کس کے ساتھ نیکی کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ماں سے۔“ میں نے کہا: پھر کس سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ماں سے۔“ میں نے کہا: پھر کس سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ماں سے۔“ میں کہا: پھر کس سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر باپ سے، پھر زیادہ قرابت دار، پھر اس کے بعد زیادہ قرابت دار سے۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Righteousness and Prayer › Chapter · Hadith 1165
