Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1129

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم عبداللہ بن رواحہ انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے اور وہ اپنے ساتھیوں کا ذکر کر رہے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایسے لوگ ہو کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اپنے آپ کو تمہارے ساتھ پاپند رکھوں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ﴿وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيْدُوْنَ وَجْهَهُ وَلَا تَعْدُ عَيْنَاكَ عَنْهُمْ تُرِيْدُ زِينَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَلَا تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُ عَنْ ذِكْرِنَا وَاتَّبَعَ هَوَاهُ وَكَانَ أَمْرُهُ فُرُطًا﴾ (الکھف: 28) ”اور اپنے آپ کو ان لوگوں کے ساتھ رکھیں جو اپنے رب کو صبح و شام پکارتے ہیں، جو اس کی رضا مندی چاہتے ہیں، اور دنیا کی زندگی تلاش کرتے ہوئے اپنی آنکھیں ان سے آگے نہ بڑھائیں، اور اس شخص کی پیروی نہ کریں جس کے دل کو ہم نے غافل کردیا اور اس کا کام حد سے گزرا ہوا ہے۔“ ”خبردار! تم لوگ جتنی تعداد میں بیٹھتے ہو اتنی ہی تعداد میں تمہارے ساتھ فرشتے بھی بیٹھ جاتے ہیں، اگر تم اللہ کی تسبیحیں بیان کرتے ہو تو وہ بھی اس کی تسبیحیں کہتے ہیں، اگر تم اللہ کی تعریفیں کہتے ہو تو وہ بھی اس کی تعریفیں کہتے ہیں، اگر تم اس کی تکبیریں کہو تو وہ بھی اس کی بڑائی بیان کرتے ہیں۔ پھر وہ اللہ تعالیٰ کی طرف چڑھ جاتے ہیں اور وہ ان کے متعلق اچھی طرح جانتا ہے، تو وہ کہتے ہیں: اے ہمارے رب! تیرے بندوں نے تیری تسبیحیں کہیں تو ہم نے بھی کہیں، انہوں نے تیری بڑائی بیان کی تو ہم نے بھی کی، انہوں نے تیری تعریف کی تو ہم نے بھی کی۔ تو ہمارا رب فرماتا ہے: ”اے میرے فرشتو! میں تمہیں گواہ کرتا ہوں کہ میں نے انہیں معاف کردیا“، تو وہ کہتے ہیں: فلاں فلاں شخص گنہگار ہیں، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”یہ ایسے لوگ ہیں کہ ان کا ہم نشین بھی بدبخت نہیں ہوتا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1129

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1130

سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین آدمیوں کو بہت بڑی گھبراہٹ خوفزدہ نہیں کر سکے گی، اور نہ ہی حساب کوئی نقصان پہنچا سکے گا، وہ مخلوقات کے حساب سے فارغ ہونے تک کستوری کے ٹیلے پر ہوں گے: (1) ایک وہ شخص جس نے اللہ تعالیٰ کی رضا مندی حاصل کرنے کی وجہ سے قرآن کو پڑھا۔ (2) ایک وہ شخص جس نے لوگوں کو نماز کی امامت کروائی جب کہ وہ اس پر خوش تھے۔ (3) ایک وہ شخص جس نے اپنے اور اپنے رب کے درمیان اور اپنے مالکوں کے درمیان اچھا معاملہ کیا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1130

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1131

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قرآن پڑھا اور وہ اس کے ساتھ رات اور دن کے وقتوں میں قیام کرتا ہے، اور اس کی حلال چیزوں کو حلال اور حرام کو حرام سمجھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے گوشت کو جہنم پر حرام کر دیتا ہے، اور اس کو معزز نیک فرشتوں کا ساتھ نصیب کرتا ہے۔ پھر جب قیامت قائم ہوگی تو قرآن مجید اس کے لیے دلیل کا کام دے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1131

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1132

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے روز پچاس دفعہ سورۃ ﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾ پڑھی اسے قیامت کے دن اپنی قبر سے آواز دی جائے گی: اے اللہ کی تعریف کرنے والے! اٹھ اور جنّت میں داخل ہو جا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1132

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1133

میں نے صلیحہ بنت ابی نعیم الفضل بن دکین سے سنا، وہ کہتی ہیں کہ میں نے اپنے باپ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ قرآن اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اور یہ مخلوق نہیں ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1133

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْمَرْضَیٰ ‹ باب · حديث 1134

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی بیمار کی بیمار پرسی کرے وہ اللہ کی رحمت میں داخل ہوجاتا ہے، جب اس کے پاس بیٹھے تو اللہ کی رحمت میں ڈوب جاتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Illness Book › Chapter · Hadith 1134

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْمَرْضَیٰ ‹ باب · حديث 1135

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے صبح کی نماز کے بعد بارہ دفعہ ﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾ پڑھا تو اس نے گویا چار دفعہ قرآن پڑھ لیا۔ پھر اگر وہ اللہ سے ڈرتا رہا تو تمام اہلِ زمین سے اس دن فضیلت والا ہو گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Illness Book › Chapter · Hadith 1135

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْمَرْضَیٰ ‹ باب · حديث 1136

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آزمائش کا ذکر فرمایا اور اس چیز کا بھی جو اللہ نے صبر کرنے کی صورت میں اجر کے طور پر مکمل ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عافیت کا بھی ذکر فرمایا کہ: ”جو شخص اس پر شکر کرے وہ بھی بہت بڑے ثواب کا مستحق ہے۔“ میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر مجھے عافیت مل جائے تو میں شکر کر لوں یہ مجھے اس سے پیارا ہے کہ میں آزمائش میں ڈالا جاؤں، اور صبر کروں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے رسول بھی تیرے ساتھ عافیت کو پسند کرتے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Illness Book › Chapter · Hadith 1136

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْمَرْضَیٰ ‹ باب · حديث 1137

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو گم پایا جس کے ساتھ آپ بیٹھا کرتے تھے، فرمانے لگے: ”مجھے فلاں آدمی نظر نہیں آیا؟“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: اس کو بخار ہوگیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اٹھو، ہم ان کی بیمار پرسی کرنے جارہے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے جب اس کے پاس پہنچے تو لڑکا رونے لگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”رو نہیں، جبریل نے مجھے بتایا ہے کہ بخار میری امّت کے لیے جہنم کا حصہ ہے (جو انہیں دنیا میں ہی مل جاتا ہے)۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Illness Book › Chapter · Hadith 1137

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْمَرْضَیٰ ‹ باب · حديث 1138

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھمبی ”مَنْ“ (وہ کھانا جو بنی اسرائیل پر صحراءِ سینا میں آسمان سے اترتا تھا، قرآن میں اس کو من و سلویٰ کا نام دیا گیا ہے) میں سے ہے، اس کا پانی آنکھ کے لیے شفاء ہے، اور عجوہ کھجوریں جنّت میں بھی ہوں گی اور یہ زہر سے شفاء ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Illness Book › Chapter · Hadith 1138

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْمَرْضَیٰ ‹ باب · حديث 1139

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امّت کا فنا ہونا طعن اور طاعون سے ہو گا۔“ کہا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! طعن کو تو ہم جانتے ہیں، طاعون کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمہارے جن دشمنوں کے اثرات ہیں اور ہر ایک میں شہادت ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Illness Book › Chapter · Hadith 1139

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْمَرْضَیٰ ‹ باب · حديث 1140

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف گرمی کی شدت کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا کوئی حل پیش نہیں فرمایا، اور فرمانے لگے: ”یہ کلمہ زیادہ پڑھا کرو: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ کیونکہ یہ کلمہ تکلیف کے ننانوے دروازے دور کرتا ہے جس میں سے سب سے چھوٹا دروازہ فقیری کا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Illness Book › Chapter · Hadith 1140

chevron_left Previous
1…949596…100
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter