Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Friday, Jumada I 6, 1448 AH · Oct 16, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1117

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ﴿وَمَا كَانَ لِنَبِيِّ أَنْ يَّغُلَّ﴾ ”اور کسی نبی کا یہ حق نہیں کہ اس کو جکڑا جائے۔“ پڑھنے سے انکار کرتے تھے، اور کہتے: یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ان کو جکڑا نہ جائے، حالانکہ انہیں تو قتل بھی کیا جاتا تھا، چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿وَيَقْتُلُوْنَ الْأَنْبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٍّ﴾ یعنی ”وہ نبیوں کو ناحق مار ڈالتے تھے۔“ بلکہ منافقوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو غنیمتوں میں سے چوری کی تہمت لگائی، تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَمَا كَانَ لِنَبِيِّ أَنْ يَّغُلَّ﴾ یعنی ”کسی نبی کی یہ شان نہیں کہ وہ خیانت کرے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1117

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1118

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تجھ سے پوچھا جائے کہ موسیٰ علیہ السلام نے مقرر کردہ وعدوں سے کونسا وعدہ پورا کیا تو تم کہو: ان دونوں میں بہتر اور نیکی والا پورا کیا، اگر کوئی پوچھے ان دو عورتوں میں سے کس سے شادی کی تو کہو: ان میں چھوٹی سے، وہی آئی تھی، اسی نے یہ کہا تھا کہ اے ابا جان! آپ اس کو مزدوری پر رکھ لیں، بہتر ہے اس اجیر (مزدور) کو رکھیں گے وہ طاقتور اور امانت دار ہے۔ تو ان کے والد نے اس سے پوچھا: تو نے اس کی کون سی طاقت دیکھی؟ اس نے کہا: اس نے ایک بھاری پتھر اٹھا کر کنویں سے ہٹا دیا، باپ نے پوچھا: تو نے اس کی امانت کیا دیکھی؟ تو اس نے کہا: میرے پیچھے چلا اور میرے آگے نہ چلا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1118

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1119

سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ وہ ایک رات میں تہائی قرآن پڑھ لے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! تہائی قرآن پڑھنے کی طاقت کون رکھ سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں کوئی قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ (آخر سورت تک) پڑھنے سے عاجز ہے؟ یعنی سورۃ اخلاص تہائی قران کے برابر فضیلت رکھتی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1119

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1120

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے متعلق کہتے ہیں: ﴿وَاذْكُرْ رَبَّكَ إِذَا نَسِيْتَ﴾ یعنی ”جب تم استثناء کرنا اور انشاء اللہ کہنا بھول جاؤ تو جب یاد آئے استثناء کرلو۔“ فرمایا: یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خاص ہے، کسی اور کے لیے استثناء درست نہیں، البتہ قسم کے ساتھ ملاکر استثناء درست ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1120

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1121

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی ﴿وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ﴾ (التوبہ: 34) تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونے اور چاندی کے لیے ہلاکت ہو۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم کون سا مال خزانہ بنائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(1) شکر گزار دل، (2) اللہ کو یاد کرنے والی زبان، (3) اور نیک بیوی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1121

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1122

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ﴿اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوْتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُوْنَ﴾ ”تم اللہ سے ڈرنے کی طرح ڈرو اور مسلمان ہی رہتے ہوئے مرو۔“ (آل عمران: 102) تو فرمایا: ”اگر تھوہڑ (زقوم) کا ایک قطرہ دنیا کے سمندروں میں ڈالا جائے تو تمام اہلِ دنیا پر ان کی زندگی خراب کر دے، تو جس شخص نے اس کو کھایا اس کا کیا حال ہو گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1122

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1123

سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بکریوں کے کسی باڑے میں اگر دو شکاری بھیڑیے چیر پھاڑ کریں اور کھالیں تو وہ اتنی خرابی نہیں کر سکتے جتنی خرابی ایک مسلمان کے دین میں مال اور جاہ کے طلب کرنے سے ہوتی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1123

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1124

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے سنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”معد بن عدنان بن ادّ بن ادد بن زید بن براء اعراق الثرا۔“ پھر فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے عاد، ثمود، اصحاب الرس اور دیگر بہت سی نسلیں ہلاک کیں جنہیں اللہ ہی جانتا ہے۔“ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: معد، معد ہے اور عدنان، عدنان ہے، اور ادد، ادد ہے، اور زید بن ہمیسع، اور براء نبت ہے جبکہ اعراق الثریٰ اسماعیل بن ابراہیم علیہ السلام ہیں۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1124

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1125

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے اس فرمان ﴿وَكَانَ تَحْتَهُ كَنْزٌ لَهُمَا﴾ ”ان دونوں یتیم بچوں کا خزانہ ان کی اس دیوار کے نیچے دفن تھا“ (الکہف: 82)، فرمایا: ”اس سے مراد سونا اور چاندی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1125

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1126

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے سورۂ یٰس کی تلاوت ہر رات کرنے پر مداومت کی، پھر وہ فوت ہوگیا تو وہ شہید فوت ہوا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1126

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1127

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے چار چیزیں دے دیں اسے بھی چار چیزیں دی جائیں گی۔ اس کی تفسیر قرآن مجید ہے: (1) جس کو ذکر کی توفیق ہوگئی اس کو اللہ تعالیٰ بھی یاد کرتا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ‏‏‏‏﴿فَاذْكُرُوْنِيْ أَذْكُرْكُمْ﴾ ‏‏‏‏ ”مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا۔“ (2) جس کو دعا کرنے کی توفیق مل گئی اللہ تعالیٰ اس کی دعا کو قبولیت کا شرف بخش دیتا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ‏‏‏‏﴿ادْعُوْنِيْ أَسْتَجِبْ لَكُمْ﴾ ‏‏‏‏ ”مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔“ (3) جس کو شکر کرنے کی توفیق مل گئی اسے اللہ تعالیٰ زیادہ عطا فرماتا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ‏‏‏‏﴿لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيْدَنَّكُمْ﴾ ‏‏‏‏ ”اگر تم نے شکر کیا تو میں تمہیں مزید دوں گا۔“ (4) جس کو استغفار کی نعمت نصیب ہوگئی اس کو اللہ تعالیٰ بخشش بھی عنایت فرما دیتا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا﴾ ”اپنے رب سے بخشش مانگو وہ بہت بخشنے والا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1127

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1128

سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم جحفہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف آئے اور فرمانے لگے: ”کیا تم یہ گواہی نہیں دیتے کہ اللہ تعالیٰ وحدہ لاشریک لہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں، اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں، اور یہ کہ قرآن اللہ کی طرف سے آیا ہے؟“ تو سب نے کہا: کیوں نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس قرآن کا ایک کنارہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور دوسرا کنارہ تمہارے ہاتھ میں، اگر تم اس کو مضبوط پکڑو تب تم کبھی ہلاک نہ ہوگے، اور نہ ہی اس کے بعد کبھی تم گمراہ ہوگے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1128

chevron_left Previous
1…939495…100
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter