المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 961
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا، وہ کسی مصیبت میں مبتلا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید تو نے اپنے رب سے دعا کی ہو کہ وہ تجھ پر جلد مصیبت بھیج دے؟“ اس نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے اپنے رب سے عافیت کیوں نہیں مانگی؟ تو نے یہ کہنا تھا: ﴿رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ ”اے ہمارے رب! ہمیں دنیا و آخرت میں بھلائی عنائت فرما اور آگ کے عذاب سے ہمیں محفوظ فرما۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 961
