Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Jumada I 7, 1448 AH · Oct 17, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 949

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا میں تجھے ایک ایسی دعا نہ سکھاؤں کہ اگر تجھ پر پہاڑ جیسا قرضہ ہو تو وہ بھی ادا ہو جائے: اے معاذ! یوں دعا کرو: اَللّٰهُمَّ مَالِكُ الْمُلْكِ، تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ، وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ، وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ، وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ، بِيَدِكَ الْخَيْرِ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ، رَحْمَانُ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، تُعْطِيْهُمَا مَنْ تَشَاءُ، وَتَمْنَعُ مِنْهُمَا مَنْ تَشَاءُ، أَرْحَمْنِيْ رَحْمَةً تُغْنِيْنِيْ بِهَا عَنْ رَحْمَةِ مَنْ سِوَاكَ.

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 949

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 950

سیدنا ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس پر دس دفعہ رحمت بھیجتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 950

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 951

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص پر بھی اللہ تعالیٰ مال، اہل یا اولاد کی کوئی نعمت فرمائے تو وہ مَا شَاءَ اللّٰهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ کہے تو اللہ تعالیٰ اس پر موت کے علاوہ کوئی ناگہانی آفت نہیں بھیجتا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ﴿وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللّٰهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ﴾ (الکھف: 39)۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 951

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 952

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم گمشدہ چیز کے متعلق یوں کہتے: ” اَللّٰهُمَّ رَادَّ الضَّالَّةِ، وَهَادِيَ الضَّلَالَةِ، أَنْتَ تَهْدِيْ مِنَ الضَّلَالَةِ، ارْدُدْ عَلَيَّ ضَالَّتِيْ بِعِزَّتِكَ وَسُلْطَانِكَ، فَإِنَّهَا مِنْ عَطَائِكَ وَفَضْلِكَ. “

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 952

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 953

سیدنا حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں مسلمان ہوگیا ہوں تو میں کون سی دعا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یوں دعا کرو: اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْتَهْدِيكَ لْأَرْشَدِ أَمْرِيْ وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِيْ. ”اے اللہ! میں تجھ سے اپنے بہت اچھے کام کی طرف راہنمائی مانگتا ہوں، اور اپنے نفس کی شر سے پناہ چاہتا ہوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 953

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 954

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عرفہ کی شام کو یہ دعا کی: ” اَللّٰهُمَّ إِنَّكَ تَرَي مَكَانِيْ، وَتَسْمَعُ كَلَامِيْ، وَتَعْلَمُ سِرِّيْ وَعَلَانِيَتِْي، لَا يَخْفَيٰ عَلَيْكَ شَيْءٌ مِنْ أَمْرِيْ، أَنَا الْبَائِسُ الْفَقِيْرُ، الْمُسْتَغِيْثُ الْمُسْتَجِيْرُ، الْوَجِلُ الْمُشْفِقُ، الْمُقِرُّ الْمُعْتَرِفُ بِذَنْبِهِ، أَسْأَلُكَ مَسْأَلَةَ الْمِسْكِيْنِ، وَأَبْتَهِلُ إِلَيْكَ ابْتِهَالَ الْمُذْنِبِ الذَّلِيْلِ، وَأَدْعُوْكَ دُعَاءَ الْخَائِفِ الضَّرِيْرِ، مَنْ خَضَعَتْ لَكَ رَقْبَتُهُ، وَذَلَّ جَسَدُهُ، وَرَغِمَ أَنْفُهُ، اَللّٰهُمَّ لَا تَجْعَلْنِيْ بِدُعَائِكَ شَقِيًّا، وَكُنْ بِيْ رَءُوْفًا رَحِيْمًا، يَا خَيْرَ الْمَسْئُوْلِيْنَ، وَيَا خَيْرَ الْمُعْطِيْنَ. ”اے اللہ! تو میرے وجود کو جانتا ہے، اور میرا کلام سنتا ہے، میری ظاہری حالت اور پوشیدہ حالت جانتا ہے۔ میرے معاملے سے تجھ پر کچھ بھی پوشیدہ نہیں، اور میں مصیبت زدہ، فقیر، مدد مانگنے والا، پناہ چاہنے والا، ڈرنے والا، خوف زدہ اور اپنے گناہوں کا اعتراف کرنے والا ہوں۔ مسکین آدمی کی طرح تجھ سے سوال کرتا ہوں، اور گنہگار ذلیل شخص کی طرح آہ و زاری کرتا ہوں، ڈرنے والے نابینے شخص کی طرح تجھے بلا رہا ہوں، جس کی گردن عاجز ہوگئی ہو، اور اس کا جسم ذلیل ہوگیا ہو، اور ناک خاک آلود ہوگئی ہو۔ اے اللہ! مجھے اپنی پکار کے ساتھ بدبخت نہ بنا، اور مجھ پر شفقت والا، اور رحم کرنے والا ہو۔ اے وہ ذات جو تمام ایسے لوگوں سے بہتر ہے جن سے مانگا جاتا ہے، اور اے وہ ذات جو تمام دینے والوں سے بھی بہتر ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 954

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 955

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین خصلتیں جس میں نہ ہوں تو وہ مجھ سے نہیں ہو سکتا، اور نہ ہی اللہ سے اس کو کوئی تعلق ہے۔“ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(1) ایسی حوصلہ مندی جس سے جاہل کی جہالت کا جواب دیا جائے، (2) خوش خلقی جس کے ساتھ وہ لوگوں میں زندگی گزار رہا ہے، (3) پرہیزگاری جو اللہ کی نافرمانیوں سے روک دے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 955

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 956

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”رزق کو نافرمانی کم نہیں کرتی، اور نہ نیکی بڑھاتی ہے، اور دعا کو چھوڑ دینا نافرمانی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 956

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 957

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کو ان کلمات کے ساتھ پناہ کی دعا کرتے تھے: ” أُعِيْذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهََامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ. ”میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے پورے کلمات کے ساتھ ہر شیطان سے اور ہر زہرِ قاتل والے جانور سے اور ہر لگ جانے والی نظرِ بد سے اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 957

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 958

سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز کے بعد یہ دعا پڑھتے تھے: ” اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ رِزْقًا طَيِّبًا وَعِلْمًا نَافِعًا وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا. ”اے اللہ! میں تجھ سے اچھا رزق، نافع علم اور قبول کیا جانے والا عمل مانگتا ہوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 958

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 959

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے علی! کیا میں تجھے ایک دعا نہ سکھاؤں کہ جس کو تو اللہ تعالیٰ سے مانگے تو اگرچہ تو بخشا ہوا بھی ہوا تو اللہ تعالیٰ تیرے گناہ معاف فرما دے گا۔“ میں نے کہا: ضرور بتائیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ الْعَلِيُّ الْكَرِيْمُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمُ. “

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 959

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 960

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات میں ایک ایسی گھڑی ہے جس میں جو مسلمان شخص بھی اللہ تعالیٰ سے مانگے تو اللہ تعالیٰ اسے دے دیتا ہے اور یہ (گھڑی) ہر رات میں ہوتی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 960

chevron_left Previous
1…798081…100
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter