Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Jumada I 7, 1448 AH · Oct 17, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحُدُوْدِ ‹ باب · حديث 925

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور زنا کا اقرار کیا، وہ حاملہ تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو وضع حمل تک مؤخر کر دیا۔ پھر اس کے متعلق حکم دیا تو اس کے کپڑے کس دیے گئے، پھر اس کو رجم کرنے کا حکم دیا، پھر اس پر نماز پڑھی، ایک آدمی نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ اس پر نماز پڑھ رہے ہیں حالانکہ اس نے زنا کیا اور آپ نے اس کو رجم کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر ایسی توبہ مدینے کے ستر آدمی کریں تو ان کی توبہ قبول ہو جائے گی، کیا اس سے افضل تجھے کوئی چیز مل سکتی ہے کہ اس نے سخاوت کی یعنی جان دے دی؟“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Borders Book › Chapter · Hadith 925

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحُدُوْدِ ‹ باب · حديث 926

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم، جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اللہ کے نزدیک ایک مؤمن کا قتل قیامت کے دن پوری دنیا کے تباہ ہونے سے بڑا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Borders Book › Chapter · Hadith 926

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحُدُوْدِ ‹ باب · حديث 927

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مالدار آدمی کو ڈھیل دینا ظلم ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Borders Book › Chapter · Hadith 927

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحُدُوْدِ ‹ باب · حديث 928

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو نبی کو گالی دے اسے قتل کر دیا جائے، اور جو صحابہ کو گالی دے اسے کوڑے لگائے جائیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Borders Book › Chapter · Hadith 928

Mozu

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحُدُوْدِ ‹ باب · حديث 929

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی جانور نے کسی کو لات مار دی تو وہ زخم لغو اور بے کار ہو گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Borders Book › Chapter · Hadith 929

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحُدُوْدِ ‹ باب · حديث 930

سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی حدود کے علاوہ صاحبِ مروت آدمی کو سزا دینے سے اجتناب کیا کرو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Borders Book › Chapter · Hadith 930

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحُدُوْدِ ‹ باب · حديث 931

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی زمین میں ایک حد کا قائم کرنا اس کے رہنے والوں کے لیے چالیس دن بارش برسنے سے بہتر ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Borders Book › Chapter · Hadith 931

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحُدُوْدِ ‹ باب · حديث 932

سیدنا حکم بن حارث سلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے مسلمانوں کے راستے سے ایک بالشت زمین بھی لی تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے سات زمینوں کا طوق پہنائیں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Borders Book › Chapter · Hadith 932

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 933

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو یہ کلمات سکھائے کہ جب وہ اپنے بستر کی طرف جائے تو وہ اس طرح کہے: ” اَللّٰهُمَّ وَجَّهْتُ وَجْهِيَ اِلَيْكَ، وَ اَلْجَأْتُ ظَهْرِيْ اِلَيْكَ، وَ فَوَّضْتُ أَمْرِيْ اِلَيْكَ، وَ اَسْلَمْتُ نَفْسِيْ اِلَيْكَ، رَهْبَةً مِنْكَ، وَ رَغْبَةً اِلَيْكَ، وَلَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا اِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِيْ اَنْزَلْتَ وَ نَبِيِّكَ الَّذِيْ اَرْسَلْتَ. ”اے اللہ! میں نے اپنا چہرہ تیری طرف موڑ دیا، اور اپنی پیٹھ تیرے سپرد کر دی، اور اپنا معاملہ تیرے حوالے کر دیا، اور اپنی جان بھی تیرے حوالے کر دی، تجھ سے ڈرتے ہوئے، اور تیری طرف رغبت کرتے ہوئے، کوئی تجھ سے جائے پناہ اور جائے نجات تیرے بغیر نہیں ہے، میں تیری نازل کردہ کتاب پر ایمان لایا ہوں اور تیرے بھیجے ہوئے رسول پر بھی ایمان لایا ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: اگر وہ اسی رات موت کا شکار ہو جائے تو اس کے سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 933

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 934

سیدنا رافع بن خدیج کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا: سُبْحَانَكَ اَللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ اَسْتَغْفِرُكَ وَاَتُوْبُ اِلَيْكَْ پڑھے بغیر اپنی مجلس سے نہ اٹھتے، پھر فرماتے: ”یہ مجلس کا کفارہ ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 934

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 935

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کسی کو کسی آزمائش میں مبتلا دیکھے تو یوں کہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ فَضَّلَنِيْ عَلَيْكَ وَ عَلَيٰ كَثِيْرٍ مِنْ عِبَادِهِ تَفْضِيْلَا. ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے تجھ پر اور اپنی بہت سی مخلوق پر بھی فضیلت عطا فرمائی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 935

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 936

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے تھے: ” اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ اَعُوْذُبِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَمِنْ بَوَارِ الْأَيِّمِ. ”اے اللہ! میں تجھ سے قرضے کے غلبے سے اور بیواؤں میں لوگوں کے رغبتی کرنے سے پناہ چاہتا ہوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 936

chevron_left Previous
1…777879…100
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter