المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 793
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک دوسری سند سے اسی طرح روایت کرتے ہیں۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 793
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 793
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک دوسری سند سے اسی طرح روایت کرتے ہیں۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 793
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 794
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح ایک دوسری سند سے روایت کرتے ہیں۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 794
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 795
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب فتنے ہوں گے اور تمہاری قوم میں جھگڑے کئے جایئں گے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ مجھے کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ کر۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 795
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 796
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب میرے بعد بعض کو بعض پر ترجیح دی جائے گی، اور ایسے امور سامنے آئیں گے جنہیں تم برا سمجھو گے۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں، جب ایسے حالات ہوں تو ہم کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم حقداروں کو ان کے حق ادا کرو اور اپنا حق اللہ تعالیٰ سے مانگو۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 796
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 797
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ امّت دنیا سے نہیں جائے گی جب تک اس میں تیس دجال اور کذاب نہ نکلیں گے۔ ہر ایک ان میں سے یہ کہے گا کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 797
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 798
سیدنا ابن عبّاس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر امراء ہوں گے، وہ اللہ کے نزدیک مجوس سے بھی برے ہوں گے۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 798
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 799
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب فوت ہوئے تو عرب کے لوگ مرتد ہو گئے، اور منافق اپنی گردن اٹھائے اپنے لیے موقع و محل دیکھ رہے تھے، میرے باپ پر وہ مصیبت آن پڑی کہ اگر مضبوط چٹانوں پر آتی تو وہ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو جاتیں۔ اور کہتی ہیں کہ لوگوں نے جس نقطے میں بھی اختلاف کیا میرا باپ اس کا حصّہ اور اس کا پھل لے کر اڑ گیا۔ پھر میں نے سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا تو وہ کہنے لگیں: وہ بڑے ہوشیار اور تیز تھے، اور وہ اکیلے ہی نہایت اعلیٰ طریق سے معاملے کا تانا بانا تیار کرتے۔ اللہ تعالیٰ نے اعلیٰ معاملات کے لیے ایسے ہی بے نظیر سردار تیار کیے ہیں۔ ریاشی کہتے ہیں: وہ بندہ جس کی کوئی مثال نہ ہو اسے ”نسیج وحدہ“ کہا جاتا ہے، اسی طرح عيير وحده اور جحيش وحده بھی کہا جاتا ہے۔ جیسا کہ ایک شاعر نے کہا: اس کی ماں اس کو اس طرح لاتی کہ وہ اپنی چادر کی پگڑی باندھے ہوئے تھا، وہ بہت تیز ہے اور سب کام اکیلے ہی انجام دینے والا ہے۔ قیس اپنے جوڑ سے سب کا دفاع کرتا ہے۔ جس بہادر کو ملتا ہے اس پر چڑھ دوڑتا ہے۔ ریاشی کہتے ہیں: اصمعی نے یہ شعر کہا: کیا وجہ یہ نیند مجھے خوش رکھتی ہے، میں اسے ہٹاتا ہوں مگر وہ مجھ پر جلدی کرتی ہے۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 799
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 800
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بنو ابوالعاص تیس افراد تک پہنچ جائیں گے تو اللہ تعالیٰ کے دین کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دیں گے، اور اللہ تعالیٰ کے مال کو وہ اپنی دولت سمجھیں گے، اور اللہ تعالیٰ کے بندوں کو وہ اپنے نوکر چاکر خیال کریں گے۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 800
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 801
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایسے وقت میں ہو کہ جو شخص اس میں اللہ کے حکم کی خلاف ورزی کرے گا تو وہ ہلاک ہو جائے گا، اور ایک ایسا وقت بھی آئے گا کہ جو شخص اس میں اللہ کے احکام کے دسویں حصے پر بھی عمل کرے تو نجات پا جائے گا۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 801
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 802
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو کوئی غم اور فکر لاحق ہو جائے تو وہ اپنی کمان لے کر اپنے غم کو دور کرنا چاہے تو اس پر کوئی حرج نہیں ہے۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 802
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ ‹ باب · حديث 803
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ”میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے وہ چیز تیار کی ہے جو کسی آنکھ نے دیکھی نہیں اور نہ ہی کسی کان نے سنی ہے اور نہ کسی انسان کے دل میں ان کا خیال آیا۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of Heaven Book › Chapter · Hadith 803
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ ‹ باب · حديث 804
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! آپ مجھے اپنی جان، اہل، مال اور اولاد سے بھی زیادہ محبوب ہیں، میں گھر میں ہوتا ہوں، تو جب آپ مجھے یاد آتے ہیں تو میں صبر نہیں کر سکتا یہاں تک کہ میں خود آپ کے پاس آ جاتا ہوں، تو آپ کو دیکھ لیتا ہوں۔ پھر جب میں اپنی اور آپ کی موت کو یاد کرتا ہوں تو مجھے معلوم ہوتا ہے کہ آپ جنّت میں انبیاء کے ساتھ بلند مقام میں پہنچ چکے ہوں گے اور اگر میں جنّت میں داخل ہوگیا تو آپ کو نہیں دیکھ سکوں گا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو کوئی جواب نہ دیا، یہاں تک کہ یہ آیت لے کر جبریل علیہ السلام آگئے: ﴿وَمَنْ يُّطِعِ اللّٰهُ وَالرَّسُوْلَ فَأُوْلَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيْقِيْنَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُوْلَئِكَ رَفِيقًا﴾ ”جو اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرے تو یہ لوگ ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جو نبی، صدیق، شہید اور نیک لوگ ہوں گے، اور یہ لوگ اچھے ساتھی ہیں۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of Heaven Book › Chapter · Hadith 804