Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Jumada I 7, 1448 AH · Oct 17, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 781

سیدنا عمرو بن الحمق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی کو اپنے خون پر امانت دار سمجھے مگر وہ اس کو مار ڈالے، تو میں اس قاتل سے بری ہوں، اگرچہ وہ مقتول کافر ہی کیوں نہ ہو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 781

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 782

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اوس اور خزرج دو قبیلے انصار کے تھے، ان میں جاہلیت کے دور سے عداوت تھی، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو یہ دشمنی ان سے چلی گئی اور اللہ نے ان میں الفت ڈال دی۔ ایک دفعہ وہ ایک مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اوس کے ایک آدمی نے ایک شعر کہا جس میں خزرج کی توہین تھی، اور خزرج کے ایک آدمی نے اسی طرح شعر کہا جس میں اوس کی توہین تھی، تو اس طرح شعروں کی مثالیں بیان کرتے رہے یہاں تک کہ وہ ایک دوسرے پر کود پڑے، پھر انہوں نے ہتھیار لے لیے اور جنگ کے لیے باہر نکل آئے، یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی اور وحی بھی آپ پر نازل ہو گئی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم جلدی سے نکلے حالانکہ آپ کی پنڈلیاں ابھی ننگی تھیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا تو بلایا: ﴿يٰأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا اتَّقُوْا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِهِ وَ لَا تَمُوْتُنَّ إِلَّا وَ أَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ﴾ ”اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو جس طرح ڈرنے کا حق ہے اور مسلمان ہو کر ہی تم مرو۔“ جب آیات پڑھ کر فارغ ہوئے تو انہوں نے ہتھیار اتار دیئے اور ایک دوسرے سے روتے ہوۓ گلے مل گئے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 782

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 783

سیدنا کعب بن عجرہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے کعب! اللہ تجھے ان امراء سے محفوظ رکھے جو میرے بعد ہوں گے۔“ میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ کیا بات ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ان پر داخل ہوا اور ان کے جھوٹ کی تصدیق کی، اور ان کے ظلم میں ان سے تعاون کیا، تو وہ مجھ سے نہیں ہے اور نہ میں اس سے ہوں، اور وہ میرے پاس حوض پر بھی نہ آئے گا، اور جو ان کے پاس نہ گیا اور ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کی، اور ان کے ظلم میں ان سے تعاون بھی نہ کیا، تو وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور حوض پر بھی وہ میرے پاس آئے گا۔ جنّت میں وہ گوشت نہیں جائے گا جو حرام سے پلا ہوا ہو، اور جو گوشت بھی حرام سے پلا ہوا ہو آگ اس کی زیادہ مستحق ہوگی، لوگ صبح باہر جاتے ہیں تو کوئی اپنی جان کو بیچ دیتا ہے تو وہ اسے ہلاک کر دیتا ہے، اور کوئی آدمی اسے فدیہ دے کر چھوڑا لاتا ہے تو یہ اس کو جہنم سے آزاد کرنے والا ہے۔ نماز دلیل و برہان ہے، اور روزہ ڈھال ہے، اور صدقہ گناہ کو بجھا دیتا ہے جیسے آگ کو پانی بجھا دیتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 783

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 784

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”قریب ہے مسلمانوں کی سرحدیں سلاح میں پہنچ جائیں اور وہ خیبر میں ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 784

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 785

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس امّت کے (73) تہتر فرقے ہوں گے، جو سب کے سب جہنم میں جایئں گے مگر ایک (جنّت میں جائے گا)“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ کون سا فرقہ ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس طریقہ پر آج میں اور میرے صحابہ ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 785

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 786

سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کا ذکر کیا اور فرمایا: ”وہ یہاں سے آئے گا۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرق کی سمت اشارہ کیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 786

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 787

شقیق بن سلمہ کہتے ہیں: سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ صفین کے دن کہنے لگے: لوگو! تم اپنی رائے کو قابلِ ملامت ٹھہراؤ، ہم نے جب بھی کسی مشکل میں تلواروں کے دستے پکڑے تو اللہ تعالیٰ نے اس کام کو آسان کر دیا، جس طرح ہم کو وہ معلوم ہونے لگا۔ مگر تمہارا یہ معاملہ اشکال اور التباس میں زیادہ ہی ہو رہا ہے۔ میں نے خود کو ابوجندل والے دن میں دیکھا، اگر میرے ساتھ کوئی تائید کرتا تو میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کا انکار کر دیتا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 787

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 788

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سورج کے مطلع کی طرف متوجہ ہوئے تو فرمایا: ”یہاں سے شیطان کا سینگ طلوع ہو گا، یہاں سے زلزلے، فتنے، گھوڑوں اور اون والے جانوروں کے مالک اور سخت دل لوگ سامنے آئیں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 788

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 789

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہے کہ مسلمان مدینے میں محصور ہو جائیں یہاں تک کہ ان کی بعید ترین ہتھیار گاہ سلاح میں ہوگی۔“ سلاح خیبر اور مدینہ کے درمیان ایک حد ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 789

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 790

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قربِ قیامت کی یہ نشانی ہے کہ چاند پھول جائیں گے اور ایک رات کا چاند دیکھ کر اسے دو رات کا کہا جائے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 790

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 791

سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سخت جنگ و قتال اور فتنے میں نیکی کرنا اس طرح ہو گا جس طرح میری طرف ہجرت کر کے آنے کا ثواب ہوتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 791

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 792

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چوڑا برتن لایا گیا جو جوش مار رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس سے اٹھا لیا اور دعا کی کہ: ”اے اللہ! ہمیں آگ نہ کھلا، بے شک اللہ نے ہمیں آگ نہیں کھلائی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 792

chevron_left Previous
1…656667…100
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter