Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Jumada I 7, 1448 AH · Oct 17, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةُ الْقِيَامَةِ ‹ باب · حديث 757

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو آدمی تیسرے کو الگ کر کے آپس میں سر گوشی نہ کریں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of the Resurrection Book › Chapter · Hadith 757

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةُ الْقِيَامَةِ ‹ باب · حديث 758

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر خطبہ ارشاد فرمایا تو کہا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے روز اللہ تعالیٰ آدم علیہ السلام سے تین چیزوں سے اپنی طرف سے معذرت کریں گے۔ (1) اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے آدم! میں نے جھوٹوں کو لعنت کی ہے اور میں جھوٹ کو برا سمجھتا ہوں اور وعدہ خلافی کو بھی، نیز میں اس پر عذاب بھی کرتا ہوں، اگر ایسے نہ ہوتا تو تیری ساری اولاد کو اپنے تیار کردہ شدید عذاب سے رحم فرماتا، لیکن یہ بات میری طرف سے ثابت ہو چکی ہے کہ اگر میرے رسول جھٹلائے گئے اور میرے حکم کی یا رسولوں کی نافرمانی ہو گئی تو میں جنوں اور انسانوں سے جہنم بھر دوں گا۔ (2) اور اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے آدم! یہ بات جان لو کہ تیری اولاد سے جہنم میں صرف اس شخص کو عذاب کروں گا جس کے متعلق میں اپنے علم سے معلوم کر لوں کہ اگر میں اس کو دوبارہ دنیا میں بھیج دوں تو وہ دوبارہ پہلے سے بھی برا ہو گا، اور وہ کبھی بھی اپنی بدکرداری سے واپس نہیں آئے گا اور نہ وہ معذرت کرے گا۔ (3) اور اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے آدم! میں تجھے اپنے اور تیری اولاد کے درمیان حاکم بناتا ہوں، میزان کے پاس کھڑے ہو جائیں، پھر ان کے جو اعمال تمہاری طرف اٹھا کر لائے جائیں انہیں دیکھیں، تو جس کی بھلائی اس کی برائی سے ذرہ بھر بھی غالب ہو جائے تو اس کے لیے جنّت ہے، تاکہ تمہیں معلوم ہو جائے کہ میں کسی کو جہنم میں ظلم کرتے ہوئے داخل نہیں کروں گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of the Resurrection Book › Chapter · Hadith 758

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةُ الْقِيَامَةِ ‹ باب · حديث 759

سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے کہا: صادق المصدوق صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتایا: ”لوگ حشر کے دن تین فوجوں میں اکھٹے کیے جائیں گے۔ (1) ایک فوج کھانے والے لباس پہنے ہوئے، (2) دوسری فوج والے چلتے اور دوڑتے ہوں گے، (3) ایک فوج کو فرشتے گھسیٹ رہے ہوں گے اور آگ انہیں پیچھے سے سمیٹ لے گی۔“ وہ کہنے لگے: ان کو تو ہم پہچان گئے، اور ان کی پہچان کیا ہے جو چلنے اور دوڑنے والے ہوں گے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آفت سواریوں پر آئے گی تو سواری نہ رہے گی یہاں تک کہ ایک آدمی ایک پالان والی بوڑھی سواری کے بدلے میں ایک باغ دے گا مگر پھر بھی وہ اسے نہ ملے گی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of the Resurrection Book › Chapter · Hadith 759

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةُ الْقِيَامَةِ ‹ باب · حديث 760

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک لوگ مساجد کے بنانے میں فخر نہیں کریں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of the Resurrection Book › Chapter · Hadith 760

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةُ الْقِيَامَةِ ‹ باب · حديث 761

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے قرب کی نشانی یہ ہے کہ پہلے دن کا چاند سامنے دیکھا جائے گا تو کہا جائے گا کہ یہ دو راتوں کا ہے، اور مساجد کو راستہ بنا دیا جائے گا، اور اچانک موت کا ظہور ہو گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of the Resurrection Book › Chapter · Hadith 761

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةُ الْقِيَامَةِ ‹ باب · حديث 762

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک میرے اہلِ بیت کا ایک آدمی بادشاہ نہ بنے، جس کا نام میرے نام سے موافق ہو گا، وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا، جس طرح وہ پہلے جور و ستم سے بھر چکی ہوگی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of the Resurrection Book › Chapter · Hadith 762

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 763

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے رب سے تین دعائیں مانگیں، اللہ تعالیٰ نے مجھے دو چیزیں عطا فرما دیں اور ایک نہیں دی۔ میں نے سوال کیا کہ میری امّت پر کوئی غیر قوم بطورِ دشمن مسلط نہ کی جائے، اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ چیز عنایت فرما دی۔ دوسرا سوال میں نے یہ کیا کہ وہ انہیں قحط سالی سے ہلاک نہ فرمائے، اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ بھی عطا فرما دی۔ تیسری دعا یہ تھی کہ انہیں آپس میں اختلاف سے بچائے، مگر یہ دعا اللہ تعالیٰ نے قبول نہ فرمائی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 763

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 764

سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں پر ایسا وقت بھی آئے گا کہ جس کے پاس سونا یا چاندی نہ ہوگی اس کی زندگی خوشگوار نہ ہوگی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 764

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 765

سیدنا میمون بن سنباذ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ایک وقت میری امّت پر آئے گا کہ ان کے ذمہ دار اور حکومت کے نگران برے لوگ ہوں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 765

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 766

سیدنا واثلہ بن الاسقع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کہتے ہو کہ میں تم سب سے آخر میں فوت ہوں گا، مگر میں تم سے پہلے فوت ہوں گا، تم کئی جماعتوں کی پیروی کرو گے اور تم ایک دوسرے کی گردنیں ماروگے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 766

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 767

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مشرق کی طرف زمین میں دھنسنے کا ذکر کیا گیا تو بعض لوگوں نے کہا: کیا جس زمین میں مسلمان رہتے ہیں وہ بھی دھنسیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! جب وہاں اکثریت فسق و فجور کی مرتکب ہو جائے گی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 767

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 768

سیندنا ابن عبّاس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس امّت میں سے کچھ لوگ رات کو کھانے پینے اور کھیل تماشے پر گزاریں گے۔ جب صبح کریں گے تو ان کی شکلیں بندروں اور خنزیروں جیسی ہوں گی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 768

chevron_left Previous
1…636465…100
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter