المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 529
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر قرض صدقہ ہے۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 529
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 529
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر قرض صدقہ ہے۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 529
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 530
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ”کھوٹ نہ ملاؤ اور کوئی آدمی اپنے مسلمان بھائی کی بیع پر بیع نہ کرے، اور کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے نہ بیچے، اور کوئی آدمی اپنے مسلمان بھائی کی منگنی پر منگنی نہ کرے، اور کوئی عورت اپنی مسلمان بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کے برتن میں جو کچھ ہے اس کو وہ گرا دے۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 530
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 531
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: بریرہ رضی اللہ عنہا آزاد ہوئیں تو ان کا خاوند غلام تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اختیار دیا، اور بریرہ رضی اللہ عنہا پر کسی نے گوشت کا صدقہ کیا تو وہ انہوں نے ہنڈیا میں ڈال دیا، پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی اور سالن دیا اور گوشت نہ دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں نے آپ کے پاس گوشت نہیں دیکھا تھا؟“ انہوں نے کہا: ہاں! مگر وہ بریرہ رضی اللہ عنہا پر کسی نے صدقہ کیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اس پر صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔“ بریرہ رضی اللہ عنہا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس مکاتبت میں تعاون لینے کے سلسلے میں آئیں تو انہوں نے اسے کہا: اگر تیرے گھر والے چاہیں تو میں تجھے خرید کر نقد رقم ایک دفعہ دے دوں، بریرہ رضی اللہ عنہا گھر والوں کے پاس گئی اور ان سے یہ بات کی، وہ کہنے لگے: ٹھیک ہے مگر تیری ولاء ہماری ہوگی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے خرید کر آزاد کر دو اور ولاء تو اس کا حق ہے جو آزاد کرے۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 531
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 532
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہماما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نامعلوم چیز کے مستثنیٰ کرنے سے منع فرمایا۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 532
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 533
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو وہ کھانے اور کھجوروں میں قرض دیتے تھے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص قرض دے تو وقت مقرر تک اور معلوم ماپ میں قرض دے۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 533
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 534
سیدنا عبداللہ بن عکیم جہنی کہتے ہیں: ہماری طرف جہینہ کی زمین میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خط لکھا کہ: ”مردار کے چمڑے یا اس کے پٹھے سے کوئی نفع نہ لو۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 534
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 535
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سخی اور نرم دل قاضی پر رحم فرمائے، اور نرمی سے قرض وغیرہ کا تقاضہ کرنے والے پر بھی۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 535
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 536
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو چیزیں جنہیں روکنا حلال نہیں ہے۔ ایک پانی دوسری آگ۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 536
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 537
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ عمریٰ کا مستحق وارث ہوتا ہے۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 537
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 538
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کھوٹ ملا مال دے وہ ہم سے نہیں ہے اور مکر اور دھوکہ جہنم میں ہوگا۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 538
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 539
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے شراب کو لعنت کی، اسے پینے والے پر بھی، نچوڑنے والے پر بھی اور جس کے لیے نچوڑا جاتا ہے، اٹھانے والے پر بھی اور جس کی طرف اٹھا کر لایا جاتا ہے، اور بیچنے اور خریدنے والے پر بھی لعنت کی۔ اور اس کی قیمت کھانے والے پر بھی۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 539
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِيُوع ‹ باب · حديث 540
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو چیز تیرے پاس نہیں ہے اس کو فروخت نہ کر۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Sales book › Chapter · Hadith 540