Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Jumada I 7, 1448 AH · Oct 17, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 409

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو آدمی جنہیں اللہ نے بہت مال اور اولاد عطا فرمائی ہوگی تو انہیں قیامت کو کہے گا: ”اے فلاں شخص!“ وہ کہے گا: اے اللہ! میں حاضر ہوں، اور نیک بختی تیرے پاس ہے۔ اللہ فرمائے گا: ”کیا میں نے تجھے بہت زیادہ مال و اولاد نہیں دی تھی؟“ وہ کہے گا: کیوں نہیں، اے میرے رب! وہ فرمائے گا: ”پھر تم نے اس کے شکر میں کیا کیا؟“ وہ کہے گا: یا اللہ! میں نے وہ مال اولاد کے لئے چھوڑ دیا تاکہ وہ تنگ دست نہ ہو جائیں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”خبردار! اگر تجھے علم ہوتا تو تو بہت کم ہنستا اور بہت زیادہ روتا۔ خبر دار! تو جس چیز سے ان کے متعلق ڈر رہا تھا، میں نے وہی چیز اُن پر بھیج دی ہے۔“ پھر اللہ تعالیٰ دوسرے شخص سے پوچھے گا اور اسے فرمائے گا: ”اے فلاں شخص!“ وہ بھی کہے گا: اے رب! میں حاضر ہوں اور نیک بختی تیرے پاس ہے۔ اللہ تعالیٰ پوچھے گا: ”کیا میں نے تجھے مال و اولاد بکثرت نہیں دی تھی؟“ وہ کہے گا: کیوں نہیں، اے میرے رب! اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”تو تو نے اس میں کیا کیا؟“ وہ کہے گا: یا اللہ! میں نے اس کو تیری راہ میں اور فرماں برداری میں خرچ کر دیا، اور تیرے انصاف پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں چھوڑ دیا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”اگر تو جان لیتا تو بہت زیادہ ہنستا اور بہت کم روتا، تو نے جس چیز پر اعتماد کیا ہم نے وہ تمہیں دے دی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 409

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 410

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں گھوڑے اور غلام کا صدقہ معاف کر دیا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 410

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 411

سیدنا ابوحدرد اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک یہودی کا مجھ پر چار درہم قرض تھا، وہ میرے پیچھے پڑ گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیبر جانا چاہتے تھے، تو میں نے اس سے واپس آنے تک مہلت مانگی، میں نے سوچا شاید ہمیں کوئی مالِ غنیمت ہاتھ آجائے تو اسے دے دوں گا، وہ مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو اس کا حق ادا کر دو“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دفعہ یہی بات فرمائی۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ خیبر جانا چاہتے ہیں تو شاید اللہ تعالیٰ ہمیں وہاں سے کچھ مالِ غنیمت عطا فرمائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو اس کا حق دو“، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین دفعہ کوئی بات کہہ دیتے تو اس کو رد نہ کیا جا سکتا۔ میرے جسم پر ایک تہہ بند اور سر پر پگڑی تھی، جب میں وہاں سے نکلا تو میں نے کہا: مجھ سے یہ تہہ بند خرید لو، تو اس یہودی نے مجھ سے وہ تہہ بند ان درہموں کے بدلے میں لے لی جو میں نے اس کے دینے تھے۔ تو میں نے پگڑی اتار کر تہبند باندھ لی اور تہہ بند اس کو دے دی، میرے پاس سے ایک عورت گزری اس نے مجھے اپنی چادر دے دی، میں نے اس کو پہن لیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 411

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 412

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا تو صدقے کا حکم دیا اور مُثلہ سے منع فرمایا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 412

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 413

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ سے کم اوقیہ چاندی میں کوئی صدقہ نہیں، اسی طرح پانچ اونٹوں سے کم میں بھی، اور اسی طرح پانچ سے کم وسق غلہ میں کوئی صدقہ نہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 413

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 414

سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے ایک آدمی کو صدقے پر عامل بنایا۔ اس کا نام ابن اللتبیۃ تھا، جب وہ واپس آیا تو اسے بلا بھیجا کہ اس کا حساب کریں، تو وہ کہنے لگا: یہ تمہارا ہے اور یہ مجھے ہدیہ دیا گیا ہے۔ جب یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو فرمایا: ”ہم تم میں سے کسی کو اس مال پر عامل بنا کر بھیجتے جس مال کا اللہ تعالیٰ نے ہمیں سر پرست بنایا ہے تو جب وہ واپس آتا ہے تو کہنے لگتا ہے: یہ تمہارا ہے اور یہ مجھے تحفہ ملا ہے، تو کیوں نہ وہ اپنے باپ یا ماں کے گھر میں بیٹھ رہتا، پھر دیکھتا اس کو کون ہدیہ دیتا ہے۔ جو شخص ہمارے لئے تم میں سے کوئی کام کرے تو تھوڑا بہت جو کچھ وہ لایا ہے اس کو ہمارے سامنے پیش کرے، تم میں سے ہر ایک اس بات سے ڈرتا رہے کہ وہ قیامت والے دن جب آئے تو اپنی گردن پر اونٹ لادے ہوئے ہو جو آواز نکال رہا ہو یا گائے ہو جو آوازیں نکال رہی ہو یا بکری آواز کر رہی ہو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 414

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 415

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقات کے طریقہ کے متعلق اپنے عاملین کو لکھا پھر لمبی حدیث ذکر کی۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 415

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 416

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زکوٰۃ روکنے والا آدمی قیامت کے دن آگ میں ہو گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 416

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 417

نیز سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، وہ فرما رہے تھے کہ: ”پوشیدہ صدقہ اللہ کا غصہ بجھا دیتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 417

Hassan

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 418

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس زمین کو آسمانی پانی لگتا ہو اس میں عشر (دسواں حصہ) ہے اور جس کو راہٹوی سے پانی دیا جائے اس سے نصف العشر (بیسواں حصہ) ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 418

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 419

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے گھوڑوں اور غلاموں کی زکوٰۃ کو معاف کر دیا، اور دو سو درہم سے کم میں کوئی زکوٰۃ نہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 419

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 420

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خیانت کا ذکر کیا تو فرمایا: ”تم میں سے ہر شخص اس بات سے ڈرے کہ وہ قیامت کو آئے تو اس کی گردن پر اونٹ ہو جو آواز کر رہا ہو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 420

chevron_left Previous
1…343536…100
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter