Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Jumada I 7, 1448 AH · Oct 17, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 397

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے عرفہ کے دن کا روزہ رکھا تو وہ اس کے دو سال کا کفارہ ہو جائے گا۔ اور جس نے محرم کا ایک روزہ رکھا تو اسے ہر روز کے عوض میں تیس دن روزوں کا ثواب ہو گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 397

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 398

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین چیزوں کے لیے برکت کی دعا کی ہے: (1) سحری کے کھانے کے لیے، (2) ثرید کے لیے، اور (3) ماپ تول کے لیے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 398

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 399

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف اپنا سر مبارک نکالتے جب کہ آپ اعتکاف کی حالت میں ہوتے، تو میں آپ کو کنگھی کرتی اور آپ انسانی ضرورت کے علاوہ گھر کو نہیں آتے تھے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 399

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 400

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کو کھجور مل گئی وہ اس سے افطار کرے، جو صرف پانی پائے تو پانی بھی پاک ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 400

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 401

سیدنا علقمہ کہتے ہیں: میں عاشوراء کے دن سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گیا تو ان کے سامنے ایک ثرید کا پیالہ پڑا ہوا تھا، میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمٰن! کیا یہ عاشوراء کا دن نہیں ہے؟ تو انہوں نے کہا: ہاں! عاشوراء کا دن ہے۔ ہم عاشوراء کا روزہ رمضان کی فرضیت سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رکھا کرتے تھے، جب رمضان فرض ہو گیا تو اس نے عاشوراء کا روزہ منسوخ کر دیا۔ پھر فرمایا: بیٹھو۔ تو میں بیٹھ گیا اور کھانے لگا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 401

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 402

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم روزہ دار ہوتے ہوئے میرے چہرے سے کسی وجہ سے رکتے نہیں تھے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 402

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 403

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص بھوکا اور ضرورت مند ہو اور اپنی ضرورت کو اللہ تک پہنچائے، تو اللہ پر لازم ہو جاتا ہے اس کی ایک سال کی حلال روزی کھول دے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 403

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 404

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ صدقات کو قبول فرماتا ہے اور ان میں سے صرف پاک صدقات کو قبول فرماتا ہے، اور وہ انہیں اپنے دائیں ہاتھ میں قبول فرماتا ہے، پھر صدقے کے مالک کے لئے اسے پالتا رہتا ہے، جس طرح تم میں سے کوئی اپنی بچھڑی وغیرہ کو پالتا ہے۔ یہاں تک کہ ایک لقمہ اُحد پہاڑ کی طرح ہو جاتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 404

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 405

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک سونے کا ٹکڑا آیا اور یہ دھات کا پہلا صدقہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ لوگوں نے کہا: یہ ہمارے دھات سے صدقہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب دھاتیں ہوں گی اور وہاں اللہ عز و جل کی بدترین مخلوق کے لوگ ہوں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 405

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 406

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے غنی مسلمانوں پر ان کے مالوں میں ان کے فقراء کے لئے اتنا حصہ مقرر کیا ہے جتنا ان کے فقراء کو کافی ہو، اور فقراء جب بھوکے ہوں تو زیادہ مشقت میں نہ پڑ جائیں۔ اس رویہ سے جو اغنیاء ان سے کرتے ہیں خبردار! اللہ تعالیٰ ان سے قیامت کے روز سخت حساب لے گا، پھر انہیں سخت عذاب کرے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 406

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 407

سیدنا قبیصہ بن مخارق ہلالی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اپنی قوم کی طرف سے ایک ضمانت اٹھائی تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے اپنی قوم کی طرف سے ایک ضمانت اٹھائی، آپ میری اس میں مدد فرمائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے قبیصہ! بلکہ ہم خود ہی تیری یہ ضمانت اٹھا لیں گے، اور یہ تمہیں اس وقت مل جائے گی جب کہیں سے صدقہ کا مال آ جائے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے قبیصہ! سوال کرنا صرف تین شخصوں کے لئے حلال ہے۔ ایک وہ شخص جس نے کوئی ضمانت اپنی قوم سے اپنے ذمہ لی ہو اور اس کا اراداہ بھی اصلاح کا ہو تو وہ سوال کر سکتا ہے، اور وہ اپنے مقصد کو حاصل کرے یا اس کے قریب ہو جائے تو رک جائے۔ دوسرا شخص وہ ہے جس پر کوئی ناگہانی آفت آجائے جس نے اس کا مال تباہ کر دیا، تو وہ بھی درست گزران کو پہنچنے تک سوال کر سکتا ہے۔ تیسرا وہ شخص ہے جس کو فاقہ پہنچے تو اس کی قوم کے تین آدمی اس کے ساتھ چل کر آئیں اور یہ بتائیں کہ فلاں شخص کو فاقہ پہنچا ہے، تو وہ بھی اس وقت تک سوال کر سکتا ہے جب تک وہ اپنی درست گزران تک نہ پہنچے، پھر جب وہ اس حالت پر پہنچ جائے تو رک جائے۔ اس کے علاوہ جو بھی سوال کیا جاتا ہے وہ حرام ہے، اس کا کھانے والا حرام کھاتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 407

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 408

سیدنا مجاہد کہتے ہیں: ایک آدمی حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ سوال کرنا صرف تین آدمیوں کے لئے درست ہے۔ سخت ضرورت مند یا بھاری ضمانت میں یا جان توڑ قرضے میں، پھر انہوں نے اس کو وہ چیز دے دی۔ پھر وہ ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا تو انہوں نے بھی اس کو دے دیا، اور کچھ نہ پوچھا۔ اس آدمی نے کہا: میں تیرے چچا کے بیٹوں کے پاس گیا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا اور تونے مجھ سے نہیں پوچھا۔ تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے ہیں، اور وہ دونوں علم کو لقمہ بناتے ہیں اور سکھاتے ہیں۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 408

chevron_left Previous
1…333435…100
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter