Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi

by Abu Hanifa

534 Hadith68 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 133

57 - عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا نُودِيَ بِالْعِشَاءِ، وَأَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ، فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ»

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر عشاء کی اذان ہو چکی ہو اور مؤذن اقامت کہہ چکا ہو (بھوک شدید لگی ہوئی ہو اور کھانا آ جائے) تو پہلے کھانا کھا لو۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← الزُّهْرِيِّ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 133

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 134

58 - عَنِ الْهَيْثَمِ، عَنْ جَابِرٍ بْنِ الْأَسْوَدِ أَوِ الْأَسْوَدِ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَجُلَيْنِ صَلَّيَا الظُّهْرَ فِي بُيُوتِهِمَا عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمَا يَرَيَانِ أَنَّ النَّاسَ قَدْ صَلُّوا، ثُمَّ أَتَيَا الْمَسْجِدَ، فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلَاةِ، فَقَعَدَا نَاحِيَةً مِنَ الْمَسْجِدِ، وَهُمَا يَرَيَانِ أَنَّ الصَّلَاةَ لَا تَحِلُّ لَهُمَا، فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَآهُمَا أَرْسَلَ إِلَيْهِمَا، فَجِيءَ بِهِمَا، وَفَرَايِصُهُمَا تَرْتَعِدُ مَخَافَةَ أَنْ يَكُونَ فِي أَمْرِهِمَا شَيْءٌ، فَسَأَلَهُمَا، فَأَخْبَرَاهُ الْخَبَرَ، فَقَالَ: «إذَا فَعَلْتُمَا ذَلِكَ، فَصَلِّيَا مَعَ النَّاسِ، وَاجْعَلَا الْأُولَى هِيَ الْفَرْضَ» ، قِيلَ: قَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ جَمَاعَةٍ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالُوا: عَنِ الْهَيْثَمِ يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

مروی ہے کہ دو آدمیوں نے دور نبوت میں ظہر کی نماز اپنے گھر میں پڑھ لی‘ ان کا گمان یہ تھا کہ لوگ نماز پڑھ چکے ہیں‘ پھر وہ دونوں مسجد میں آئے تو نبی علیہ السلام نماز پڑھا رہے تھے‘ وہ دونوں مسجد کے ایک کونے میں جا کر بیٹھ گئے اور ان کا خیال یہ تھا کہ اب دوبارہ نماز پڑھنا ان کے لیے جائز نہیں‘ جب نبی علیہ السلام نماز سے فارغ ہوئے اور انہیں بیٹھے ہوئے دیکھا تو انہیں بلوایا‘ جب ان دونوں کو لایا گیا تو ان کے اعضاء جسم تھر تھر کانپ رہے تھے اس خوف سے کہ ان دونوں کے معاملے میں کوئی نیا حکم نہ آ گیا ہو‘ نبی علیہ السلام نے ان سے حقیقت حال پوچھی تو ان دونوں نے ساری بات بتا دی‘ نبی علیہ السلام نے فرمایا: جب ایسا ہو جائے تو لوگوں کے ساتھ بھی نماز پڑھ لیا کرو اور پہلی نماز کو ہی فرض سمجھا کرو۔ یہ حدیث ایک جماعت نے امام صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہیثم سے بھی مرفوعاً نقل کی ہے۔

أَبِيهِ ← جَابِرٍ بْنِ الْأَسْوَدِ أَوِ الْأَسْوَدِ بْنِ جَابِرٍ، ← الْهَيْثَمُ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 134

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 135

59 - عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانُوا يَرُوحُونَ إِلَى الْجُمُعَةِ، وَقَدْ عَرَقُوا وَتَلَطَّخُوا بِالطِّينِ، فَقِيلَ لَهُمْ: «مَنْ رَاحَ إِلَى الْجُمُعَةِ، فَلْيَغْتَسِلْ» ، وَفِي رِوَايَةٍ: كَانَ النَّاسُ عُمَّارَ أَرْضِهِمْ، وَكَانُوا يَرُوحُونَ يُخَالِطُهُمُ الْعَرَقُ وَالتُّرَابُ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إذَا حَضَرْتُمُ الْجُمُعَةَ، فَاغْتَسِلُوا»

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ لوگ دوسرے پہر جمعہ کے لیے روانہ ہوتے تھے‘ مٹی میں لتھڑنے کی وجہ سے وہ پسینہ پسینہ ہوتے تھے‘ اس لیے انہیں یہ حکم دیا گیا کو جو شخص جمعہ کے لیے روانہ ہو‘ اسے چاہیے کہ وہ غسل کر کے آئے‘ اور ایک روایت میں یہ ہے کہ لوگ اپنی زمینوں کو (کھیتی باڑی کے ذریعے) خود ہی آباد رکھتے تھے اور جب جمعہ کے لیے روانہ ہوتے تو پسینہ اور مٹی میں ڈوبے ہوتے تھے‘ اس موقع پر نبی علیہ السلام نے فرمایا: کہ جب تم نماز جمعہ کے لیے آیا کرو تو غسل کر کے آیا کرو۔

عَائِشَةَ ← عَمْرَةَ ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 135

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 136

60 - وَمَنْصُورٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ كُلُّهُمْ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْغُسْلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَى مَنْ أَتَى الْجُمُعَةَ»

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کے دن غسل کرنا اس شخص پر واجب ہے جو جمعہ کے لیے آئے۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← وَمَنْصُورٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ كُلُّهُمْ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 136

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 137

61 - عَنْ عَطِيَّةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إذَا صَعِدَ الْمِنْبَرَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ جَلَسَ قَبْلَ الْخُطْبَةِ جِلْسَةً خَفِيفَةً»

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن جب منبر پر رونق افروز ہوتے‘ تو خطبہ سے قبل تھوڑی دیر کے لیے بیٹھ جاتے تھے۔

«كَانَ النَّبِيُّ إذَا صَعِدَ الْمِنْبَرَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ جَلَسَ قَبْلَ الْخُطْبَةِ جِلْسَةً خَفِيفَةً» ← ابْنِ عُمَرَ ← عَطِيَّةَ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 137

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 138

62 - عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّ رَجُلًا حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَأَلَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ " عَنْ خُطْبَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ لَهُ: أَمَا تَقْرَأُ سُورَةَ الْجُمُعَةِ؟ قَالَ: بَلَى، وَلَكِنْ لَا أَعْلَمُ، قَالَ: فَقَرَأَ عَلَيْهِ: {وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا} [الجمعة: 11] "

حضرت ابراہیم نخعی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جمعہ کے دن نبی علیہ السلام کے خطبہ کی کیفیت کے متعلق دریافت کیا‘ انہوں نے فرمایا کیا تم نے سورہ جمعہ نہیں پڑھ رکھی؟ اس نے کہا کیوں نہیں ! لیکن میں سمجھ نہیں سکا‘ راوی کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسے یہ آیت پڑھ کر سنائی کہ جب وہ تجارت یا لہو ولعب کی کسی چیز کو دیکھتے ہیں تو اس کی طرف بھاگ اٹھتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔

فَقَرَأَ عَلَيْهِ: {وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا} [الجمعة: ← بَلَى، وَلَكِنْ لَا أَعْلَمُ، ← خُطْبَةِ النَّبِيِّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ لَهُ: أَمَا تَقْرَأُ سُورَةَ الْجُمُعَةِ؟ ← أَنَّهُ سَأَلَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ ← إِبْرَاهِيمَ، أَنَّ رَجُلًا ← حَمَّادٌ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 138

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 139

63 - عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْكُوفِيُّ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ يُوسُفَ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي جُنَادَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ فِي الْجُمُعَةِ: سُورَةَ الْجُمُعَةِ وَالْمُنَافِقِينَ "

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن سورۂ جمعہ اور سورۂ منافقون کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← إِبْرَاهِيمَ، ← أَبِي جُنَادَةَ، ← يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ زِيَادٍ ← أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْكُوفِيُّ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 139

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 140

64 - عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ فِي الْعِيدَيْنِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ "

حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدین کے موقع پر اور جمعہ کے دن ’’سبح اسم ربک الاعلیٰ‘‘ اور ’’ھل اتاک حدیث الغاشیہ‘‘ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔

النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ، ← حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ، ← إِبْرَاهِيمَ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 140

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 141

65 - عَنْ قَيْسٍ، عَنْ طَارِقٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ لَيْلَةِ جُمُعَةٍ إِلَّا وَيَنْظُرُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَى خَلْقِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ»

حضرت عبداللہ بن مسعود سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر شب جمعہ کو اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق پر تین مرتبہ نظر کرم فرماتے ہیں اور ہر اس آدمی کی بخشش فرما دیتے ہیں جو اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو۔

ابْنِ مَسْعُودٍ، ← طَارِقٍ ← قَيْسٍ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 141

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 142

66 - عَنِ الْهَيْثَمِ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ مَاتَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وُقِيَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ»

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص جمعہ کے دن فوت ہوا اسے عذاب قبر سے بچا لیا جائے گا۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← الْحَسَنِ، ← الْهَيْثَمُ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 142

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 143

67 - عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، مَنْ سَمِعَ , أُمَّ عَطِيَّةَ، تَقُولُ: «رُخِّصَ لِلنِّسَاءِ فِي الْخُرُوجِ إِلَى الْعِيدَيْنِ، حَتَّى لَقَدْ كَانَتِ الْبِكْرَانِ تَخْرُجَانِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ، حَتَّى لَقَدْ كَانَتِ الْحَايِضُ تَخْرُجُ، فَتَجْلِسُ فِي عُرْضِ النَّاسِ يَدْعُونَ وَلَا يُصَلِّينَ»

حضرت اُم عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ عیدین کی نماز کے لیے عورتوں کے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے‘ یہی وجہ ہے کہ دو لڑکیاں ایک کپڑے میں (ایک چادر اوڑھ کر) بھی چلی جاتی تھیں حتٰی کہ حائضہ عورت بھی نکلتی تھی اور لوگوں کے آخر میں جا کر بیٹھ جاتی ‘ ایسی عورتیں دعاء میں شریک ہوتی تھیں‘ نماز نہیں پڑھتی تھیں۔

إِبْرَاهِيمَ، مَنْ ← حَمَّادٌ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 143

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 144

68 - عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: «كَانَ يُرَخِّصُ فِي الْخُرُوجِ إِلَى الْعِيدَيْنِ مِنَ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى» ، وَفِي رِوَايَةٍ، قَالَتْ: «إنْ كَانَ الطَّامِثُ تَخْرُجُ، فَتَجْلِسُ فِي عُرْضِ النِّسَاءِ، فَتَدْعُو فِي الْعِيدَيْنِ» . وَفِي رِوَايَةٍ، قَالَتْ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَنْ نُخْرِجَ يَوْمَ النَّحْرِ، وَيَوْمَ الْفِطْرِ ذَوَاتِ الْخُدُورِ وَالْحُيَّضَ، فَأَمَّا الْحُيَّضُ، فَيَعْتَزِلْنَ الصَّلَاةَ وَيَشْهَدْنَ الْخَيْرَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ» . فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِذَا كَانَتْ إِحْدَانَا لَيْسَ لَهَا جِلْبَابٌ؟ قَالَ: «لِتُلْبِسْهَا أُخْتَهَا مِنْ جِلْبَابِهَا»

ایک روایت میں ہے کہ حضرت اُم عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ ہمیں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا تھا کہ عیدالاضحٰی اور عیدالفطر کے دن پردہ میں رہنے والی اور حائضہ عورتوں کو بھی عید گاہ میں لے جایا کریں‘ البتہ حائضہ عورتیں نماز سے الگ ر ہیں لیکن خیر کے اس موقع پر اور مسلمانوں کی دعاء میں موجود رہیں‘ ایک عورت نے عرض کیا: یارسول اللہ ! اگر ہم میں سے کسی کے پاس چادر نہ ہوتو وہ کیا کرے؟ فرمایا: اس کی بہن اسے اپنے ساتھ اپنی چادر اوڑھا لے۔

أُمِّ عَطِيَّةَ ← عَبْدِ الْکَرِيمِ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 144

chevron_left Previous
1…111213…45
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. The book of Faith, Islam, Fate, and Intercession
    1. Door
2. Science Book
    2. Door
3. The Book of Purity
    3. Door
4. prayer book
    4. Door
5. Zakat Book
    5. Door
6. The Book of Fasting
    6. Door
7. The Hajj Book
    7. Door
8. The Marriage Book
    8. Door
9. The Prediction Book
    9. Door
10. The Breastfeeding Book
    10. Door
11. The Divorce Book
    11. Door