Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi

by Abu Hanifa

534 Hadith68 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 121

44 - عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، «أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ، فَوَجَدَهُ يُصَلِّي عَلَى حَصِيرٍ يَسْجُدُ عَلَيْهِ»

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو نبی علیہ السلام کو ایک چٹائی پر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جس پر آپ سجدہ کر رہے تھے۔

جَابِرٍ ← أَبِي سُفْيَانَ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 121

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 122

45 - عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى قَاعِدًا وَقَائِمًا وَمُحْتَبِيًا»

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیٹھ کر بھی نماز پڑھی ہے اور کھڑے ہو کر بھی اور احتباء کی حالت میں بھی۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَطَاءٍ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 122

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 123

46 - عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنِ الْحَسَنِ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى مُحْتَبِيًا مِنْ رَمَدٍ»

خواجہ حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ سے مرسلاً منقول ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احتباء کی حالت میں نماز پڑھی گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے ۔

الْحَسَنِ، ← أَبِي سُفْيَانَ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 123

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 124

47 - فِي الْمَرِيضِ إِذَا ذَهَبَ عَقْلُهُ، كَيْفَ يَعْمَلُ بِهِ فِي وَقْتِ الصَّلَاةِ؟ فَكَتَبَ إِلَيَّ يُخْبِرْنِي: عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: مَرِضْتُ، فَعَادَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، وَقَدْ أُغْمِيَ عَلَيَّ فِي مَرَضِي، وَجَاءَتِ الصَّلَاةُ، فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَصَبَّ عَلَيَّ مِنْ وَضُوئِهِ، فَقَالَ: " كَيْفَ أَنْتَ يَا جَابِرُ؟ ثُمَّ قَالَ: صَلِّ مَا اسْتَطَعْتَ، وَلَوْ أَنْ تُومِيَ "

محمد بن بکیر قاضی دامغان کہتے ہیں کہ میں نے امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں یہ سوال لکھ کر بھیجا کہ اگر کسی مریض کی عقل کام کرنا چھوڑ دے تو اس کے ساتھ نماز کے وقت کیا کیا جائے ؟ تو امام صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے جواب میں یہ حدیث لکھ بھیجی کہ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ایک مرتبہ میں بیمار ہو گیا‘ نبی علیہ السلام میری عیادت کے لیے تشریف لائے‘ آپ کے ساتھ حضرت ابو بکرو عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی تھے‘ مجھ پر بیماری کی وجہ سے بیہوشی طاری تھی‘ نماز کا وقت ہو چکا تھا‘ نبی علیہ السلام نے وضو کیا اور اپنے وضو کا پانی مجھ پر چٹرکا‘ مجھے اسی وقت افاقہ ہو گیا‘ نبی علیہ السلام نے پوچھا جابر! کیسے ہو؟ پھر فرمایا: جب تک استطاعت ہو نماز پڑھتے رہو اگرچہ اشارے سے ہی پڑھنا پڑے۔

مَرِضْتُ، فَعَادَنِي النَّبِيُّ ← جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ← إِلَيَّ يُخْبِرْنِي:

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 124

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 125

48 - عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: لَمَّا أُغْمِيَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مُرُوا أَبَا بَكْرٍ، فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ، فَقِيلَ: إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ حَصِيرٌ، وَهُوَ بِنَفْسِهِ يَكْرَهُ أَنْ يَقُومَ مَقَامَكَ، قَالَ: افْعَلُوا مَا آمُرُكُمْ بِهِ "

اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ جب نبی علیہ السلام پر بیہوشی طاری ہوئی تو فرمایا کہ ابو بکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں‘ کسی نے کہا کہ ابو بکر رقیق القلب ہیں اور وہ خود بھی آپ کی جگہ کھڑا ہونا اچھا نہیں سمجھتے‘ نبی علیہ السلام نے فرمایا جو میں نے کہا ہے وہ کرو۔

((مروا أبا بكر فليصل بالناس))، فقيل: ← لَمَّا أُغْمِيَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ ← عَائِشَةَ ← عَلْقَمَةَ ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 125

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 126

49 - عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: لَمَّا أُغْمِيَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مُرُوا أَبَا بَكْرٍ، فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ، فَقِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ حَصِيرٌ، وَهُوَ يَكْرَهُ أَنْ يَقُومَ مَقَامَكَ، قَالَ: مُرُوا أَبَا بَكْرٍ، فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ يَا صُوَيْحِبَاتِ يُوسُفَ، وَكَرَّرَ "

اس روایت کے آخر میں یہ لفظ زائد ہے اے یوسف کی عورتوں کی طرح بہانے بنانے والیو! اور نبی علیہ السلام نے اپنی بات کا تکرار کیا۔

مُرُوا أَبَا بَكْرٍ، فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ، فَقِيلَ لَهُ: ← لَمَّا أُغْمِيَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ ← عَائِشَۃَ اُمِّ الْمُؤْمِنِیْنَ ← عَلْقَمَةَ ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 126

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 127

50 - عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا مَرِضَ الْمَرَضَ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ خَفَّ مِنَ الْوَجَعِ، فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ، قَالَ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: " مُرِي أَبَا بَكْرٍ، فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ، فَأَرْسَلَتْ إِلَى أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُكَ أَنْ تُصَلِّيَ بِالنَّاسِ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا: يَا بِنْتَاهُ، إِنِّي شَيْخٌ كَبِيرٌ رَفِيقٌ، وَإِنِّي مَتَى لَا أَرَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَقَامِهِ أَرِقُّ لِذَلِكَ، فَاجْتَمِعِي أَنْتِ وَحَفْصَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيُرْسِلَ إِلَى عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَلْيُصَلِّ بِهِمْ، فَفَعَلَتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْتُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ، مُرِي أَبَا بَكْرٍ، فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ، فَلَمَّا نُودِيَ بِالصَّلَاةِ، يَسْمَعُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُؤَذِّنَ، وَهُوَ يَقُولُ: حَيَّ عَلَى الصّلَاةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ارْفَعُونِي، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: قَدْ أَمَرْتُ أَبَا بَكْرٍ أنَ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ، وَأَنْتَ عَذِرٌ، قَالَ: ارْفَعُونِي، فَإِنَّهُ جُعِلَتْ قُرَّةَ عَيْنِي فِي الصَّلَاةِ. قَالَتْ عَائِشَةُ: فَرُفِعَ بَيْنَ اثْنَيْنِ، وَقَدَمَاهُ تَخُدَّانِ الْأَرْضَ، فَلَمَّا سَمِعَ أَبُو بَكْرٍ بِحِسِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَأَخَّرَ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَلَسَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ يَسَارِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِذَاءَهُ يُكَبِّرُ، وَيُكَبِّرُ أَبُو بَكْرٍ بِتَكْبِيرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَيُكَبِّرُ النَّاسُ بِتَكْبِيرِ أَبِي بَكْرٍ حَتَّى فَرَغَ، ثُمَّ لَمْ يُصَلِّ بِالنَّاسِ غَيْرَ تِلْكَ الصَّلَاةِ حَتَّى قُبِضَ، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ الْإِمَامُ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجِعٌ حَتَّى قُبِضَ " حَمَّادٌ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: «يَؤُمُّ الْقَوْمَ وَلَدُ الزِّنَا وَالْعَبْدُ وَالْأَعْرَابِيُّ إِذَا قَرَأَ الْقُرْآنَ»

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ جب نبی علیہ السلام مرض الموت ہوئے تو ایک دن درد کی شدت میں کمی محسوس کی‘ جب نماز کا وقت آیا تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمایا: ابو بکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں‘ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف ایک قاصد کے ذریعے یہ پیغام بھیج دیا کہ نبی علیہ السلام آپ کو نماز پڑھانے کا حکم دے رہے ہیں‘ انہوں نے جواباً کہلا بھیجا کہ میں بہت بوڑھا اور دل کا کمزور ہوں‘ جب میں نبی علیہ السلام کو ان کی جگہ پر نہ دیکھوں گا تو مجھ پر اور رقت طاری ہو جائے گی اس لیے تم اور حفصہ اکٹھے نبی علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو کہ وہ عمر کے پاس لوگوں کو نماز پڑھانے کا پیغام بھیج دیں‘ جب حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے نبی علیہ السلام سے عرض کیا تو فرمایا تم تو یوسف کی عورتوں کی طرح ہو‘ ابو بکر کوحکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں ۔جب اذان شروع ہوئی اور نبی علیہ السلام نے مؤذن کو’’حی علی الصلوٰۃ‘‘ کہتے ہوئے سنا تو فرمایا مجھے اٹھاؤ‘ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا کہ میں ابو بکر کو نماز پڑھانے کا کہہ چکی ہوں اور آپ حالت عذر میں ہیں‘ فرمایا: مجھے اٹھاؤ‘ کیونکہ میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے‘ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے دو آدمیوں کے درمیان آپ کو اٹھایا‘ آپ کے قدم مبارک زمین پر گھستے جاتے تھے۔ جب حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نبی علیہ السلام کے مبارک قدموں کی آہٹ کا احساس ہوا تو وہ پیچھے ہٹنے لگے‘ نبی علیہ السلام نے انہیں اشارہ کیا اور ان کی بائیں جانب آ کر بیٹھ گئے‘ اب نبی علیہ السلام تکبیر کہتے تھے اور نبی علیہ السلام کی تکبیر پر حضرت ابو بکر تکبیر کہتے تھے اور حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تکبیر پر لوگ تکبیر کہتے تھے یہاں تک کہ نماز مکمل ہوگئی‘ پھر اس نماز کے علاوہ اپنی وفات تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو کوئی نماز نہ پڑھائی بلکہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی امام رہے اور نبی علیہ السلام بیمار رہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وصال فرما گئے۔

عَائِشَةَ ← الْأَسْوَدِ، ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 127

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 128

52 - عَنِ الْهَيْثَمِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِرَجُلٍ فَصَلَّى خَلْفَهُ، وَامْرَأَةٌ خَلْفَ ذَلِكَ، صَلَّى بِهِمْ جَمَاعَةً»

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ ایک آدمی کے ساتھ نماز پڑھی‘ وہ آدمی نبی علیہ السلام کے پیچھے کھڑا ہوا اور ایک عورت اس کے پیچھے کھڑی ہوئی اور نبی علیہ السلام نے ان سب کو جماعت کے ساتھ نماز پڑھائی۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عِكْرِمَةَ، ← الْهَيْثَمُ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 128

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 129

53 - عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الَّذِينَ يَصِلُونَ الصُّفُوفَ»

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ اور اس کے فرشتے ان لوگوں پر رحمت بھیجتے ہیں جو صفوں کو ملاتے ہیں۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 129

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 130

54 - عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ شَهِدَ الْفَجْرَ وَالْعِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ، كَانَتْ لَهُ بَرَاءَتَانِ: بَرَاءَةٌ مِنَ النِّفَاقِ، وَبَرَاءَةٌ مِنَ الشِّرْكِ "

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ جو شخص فجر اور عشاء کی نماز میں جماعت کے ساتھ شریک ہوا‘ اس کے لیے دو قسم کی براءت لکھی جائے گی‘ ایک نفاق سے براء ت اور ایک شرک سے براءت۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَطَاءٍ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 130

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 131

55 - عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «مَنْ دَاوَمَ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، كُتِبَ لَهُ بَرَاءَةٌ مِنَ النِّفَاقِ، وَبَرَاءَةٌ مِنَ الشِّرْكِ»

اس روایت میں فجر اور عشاء پر چالیس دن مداومت کا ذکر ہے‘ باقی مضمون وہی ہے۔

لَهُ بَرَاءَةٌ مِنَ النِّفَاقِ، وَبَرَاءَةٌ مِنَ الشِّرْكِ» ← «مَنْ دَاوَمَ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، ← رَسُولِ اللَّهِ ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَطَاءٍ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 131

مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ باب · حديث 132

56 - عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهيمَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِي الْخُرُوجِ لِصَلَاةِ الْغُدْوَةِ وَالْعِشَاءِ لِلنِّسَاءِ» . فَقَالَ رَجُلٌ: إِذًا يَتَّخِذُونَهُ دَغَلًا، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أُخْبِرُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَقُولُ هَذَا!

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی علیہ السلام نے عورتوں کو بھی نماز فجر اور عشاء میں آنے کی اجازت دے رکھی تھی‘ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ اس زمانے کی عورتیں تو اسے اپنے لیے دلیل بنا لیں گی ؟ تو فرمایا کہ میں تمہیں نبی علیہ السلام کے حوالے سے حدیث سنا رہا ہوں اور تم اس کے مقابلے میں اپنی بات کہہ رہے ہو۔

ابْنِ عُمَرَ ← الشَّعْبِيِّ، ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ،

Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · prayer book › Door · Hadith 132

chevron_left Previous
1…101112…45
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. The book of Faith, Islam, Fate, and Intercession
    1. Door
2. Science Book
    2. Door
3. The Book of Purity
    3. Door
4. prayer book
    4. Door
5. Zakat Book
    5. Door
6. The Book of Fasting
    6. Door
7. The Hajj Book
    7. Door
8. The Marriage Book
    8. Door
9. The Prediction Book
    9. Door
10. The Breastfeeding Book
    10. Door
11. The Divorce Book
    11. Door