Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
إثبات عذاب القبر وسؤال الملكين

Isbat Azab Al Qabar

by Imam Baihaqee

240 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

إثبات عذاب القبر وسؤال الملكين · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْوُضُوءِ بِمَاءِ أَهْلِ الْكِتَابِ · حديث 13

13 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، نَا أَبُو الْفَضْلِ الْحَسَنُ بْنُ يَعْقُوبَ الْعَدْلُ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ سَعِيدٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنُّ نَبِيَّ اللَّه صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَِ قَالَ: " إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ وَتَوَلَّى عَنْهُ أَصْحَابُهُ، إِنَّهُ لَيَسْمَعُ قَرْعَ نِعَالِهِمْ، فَيَأْتِيهِ مَلَكَانِ، فَيَقُولَانِ: مَا كُنْتَ تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ يَعْنِي مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَأَمَّا الْمُؤْمِنُ فَيَقُولُ: أَشْهَدُ أَنَّهُ عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ، فَيُقَالُ لَهُ: انْظُرْ إِلَى مَقْعَدِكَ فِي النَّارِ، قَدْ أَبْدَلَكَ اللَّهُ مَقْعَدًا فِي الْجَنَّةِ، فَيَرَاهُمَا جَمِيعًا " رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ زُرَارَةَ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ، وَرُوِي ذَلِكَ عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ عَطَاءٍ أَبْسَطَ مِنْ ذَلِكَ

انس بن مالک رضی اللا عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: “ جب بندے کو قبر میں رکھ دیا جا تا ہے اور اس کے ساتھی واپس مڑتے ہیں تو بے شک وہ اُن کے جوتوں کی آواز سنتا ہے ۔ پھر اُس کے پاس دوفرشتے آ کر کہتے ہیں کہ تو اس آدمی یعنی محمد ﷺ کے بارے میں کیا کہتا تھا ؟ پس جومومن ہوتو وہ کہتا ہے : میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ اللہ کے بندے اور اُس کے رسول ہیں ، پھر اسے کہا جا تا ہے : اپنا آگ والا ٹھکانا دیکھ، اللہ نے تجھے اسکے بجاۓ جنت میں ٹھکانا دے دیا ہے تو وہ دونوں ٹھکانے دیکھتا ہے۔” یہ روایت صحیح مسلم میں ہے اور عبدالوہاب بن عطاء نے اسے تفصیلاً بیان کیا ہے۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← قَتَادَةَ ← سَعِيدٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي عَرُوبَةَ، ← عَبْدُ الْوَهَّابِ، ← يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ← أبو الفضل الحسن بن يعقوب العدل، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Isbat Azab Al Qabar · Book › The door to inform the chosen one, may God’s prayers and peace be upon him, that the believer and unbeliever are all asked, then the pain is affirmed. · Hadith 13

إثبات عذاب القبر وسؤال الملكين · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْوُضُوءِ بِمَاءِ أَهْلِ الْكِتَابِ · حديث 14

14 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الفَضْلٍ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، أَنَا أَبُو سَهْلٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ، ثَنَا أَبُو بَكْرٍ يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أَنَا سَعِيدٌ ح، وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْفَضْلِ قَالَا، ثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرُّزِّيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ [ص:34]، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ نَخْلًا لِبَنِي النَّجَّارِ فَسَمِعَ صَوْتًا فَفَزِعَ، فَقَالَ: «مَنْ أَصْحَابُ هَذِهِ الْقُبُورِ؟» قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، نَاسٌ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ: «نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَعَذَابِ النَّارِ، وَفِتْنَةِ الدَّجَّالِ» قَالُوا: وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «إِنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ تُبْتَلَى فِي قُبُورِهَا، وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ أَتَاهُ مَلَكٌ، فَيَقُولُ لَهُ» مَا كُنْتَ تَعْبُدُ؟ فَإِنِ اللَّهُ هَدَاهُ، وَفِي رِوَايَةِ الْقَطَّانِ، فَإِنْ هَدَاهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، فَيَقُولُ: كُنْتُ أَعْبُدُ اللَّهَ فَيُقَالُ لَهُ: مَا كُنْتَ تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ فَيَقُولُ: هُوَ عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ قَالَ: فَمَا سُئِلَ عَنْ شَيْءٍ غَيْرَهَا، فَيُنْطَلَقُ بِهِ إِلَى بَيْتٍ كَانَ لَهُ فِي النَّارِ، فَيُقَالُ لَهُ: هَذَا بَيْتِكَ كَانَ فِي النَّارِ، وَلَكِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ عَصَمَكَ وَرَحِمَكَ فَأَبْدَلَكَ بِهِ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ، فَيَقُولُ: دَعُونِي حَتَّى أَذْهَبَ فَأُبَشِّرَ أَهْلِي، فَيُقَالُ لَهُ: اسْكُنْ، وَإِنَّ الْكَافِرَ إِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ أَتَاهُ مَلَكٌ، فَيَنْهَرُهُ فَيَقُولُ: مَا كُنْتَ تَعْبُدُ؟ فَيَقُولُ: لَا أَدْرِي، فَيَقُولُ: لَا دَرَيْتَ وَلَا تَلَيْتَ، فَيَقُولُ مَا كُنْتَ تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ فَيَقُولُ: كُنْتُ أَقُولُ مَا يَقُولُ النَّاسُ قَالَ: فَيَضْرِبُهُ بِمِطْرَاقٍ مِنْ حَدِيدٍ بَيْنَ أُذُنَيْهِ فَيَصِيحُ صَيْحَةً يَسْمَعُهَا الْخَلْقُ غَيْرَ الثَّقَلَيْنِ «لَفْظُهُمَا سَوَاءٌ» وَهَكَذَا رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ عَطَاءٍ

انس بن مالک رضی اللا عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ بنو نجار ( کی ایک چاردیواری ) میں داخل ہوئے تو آپ نے کوئی آوازسنی جس سے آپ گھبرا گئے، پھر آپ نے فرمایا: “ یہ قبروں والے کون لوگ ہیں؟صحابہ نے کہا: اے اللہ کے نبی ! یہ (قبروں والے) لوگ جاہلیت میں مرے تھے ۔ آپ نے فرمایا: “اللہ سے پناہ مانگو، قبر کے عذاب ، آگ کے عذاب اور دجال کے فتنے سے ۔” صحابہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول ! اور یہ (عذاب قبر ) کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: “ بے شک اس امت کے لوگ ( پہلے لوگوں کی طرح) اپنی قبروں میں آ زماۓ جاتے ہیں ۔ جب مومن کو قبر میں رکھ دیا جا تا ہے (تو) اس کے پاس فرشتہ آ تا ہے جواسے کہتا ہے: تو کس کی عبادت کرتا تھا ؟ پس اگر اللہ اسے ہدایت عطا کر دے تو وہ کہتا ہے. میں اللہ کی عبادت کرتا تھا، پھر اسے کہا جا تا ہے: تو اس آدمی کے بارے میں کیا کہتا تھا؟ تو وہ کہتا ہے : وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں ۔” آپ نے فرمایا: ” ان ( چند سوالوں ) کے علاوہ اور کسی چیز کے بارے میں اس سے پوچھا نہیں جاتا ، پھر اسے آگ کے ایک گھر کی طرف لے جایا جا تا ہے اور کہا جا تا ہے: یہ تیرا آگ میں ٹھکانا تھا ، مگر اللہ نے تجھے بچالیا اور تجھ پر رحمت کر کے تجھے اس کے بدلے جنت میں گھر دے دیا ہے ، تو وہ کہتا ہے : مجھے چھوڑو، میں جا کر اپنے گھر والوں کو خوشخبری دیتا ہوں ۔اسے کہا جا تا ہے: اطمینان سے یہیں ٹھہرے رہو۔ اور جب کافر کوقبر میں رکھا جا تا ہے ( تو) اس کے پاس فرشتہ آتا ہے جواسے سختی سے ڈانٹ کر پوچھتا ہے : تو کس کی عبادت کرتا تھا؟ تو وہ کہتا ہے : مجھے پتا نہیں ۔اسے کہا جاتا ہے: نہ تو تو نے اپنی عقل سے کام لیا اور نہ ( نبیوں کی) پیروی کی ۔ پھر اسے کہا جا تا ہے: تو اس آدمی کے بارے میں کیا کہتا تھا ؟ تو وہ کہتا ہے : میں وہی کہتا تھا جو( عام ) لوگ کہتے تھے۔پھروہ (فرشتہ) لوہے کے ایک ہتھوڑے کے ساتھ اس کے کانوں کے درمیان مارتا ہے تو وہ بڑے زور سے چیختا ہے۔ انسانوں اور جنوں کے سوا( اس کے اردگردکی ) تمام مخلوقات یہ چیخ و پکار سنتی ہیں-

وَمَا ذَاکَ ← «نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَعَذَابِ النَّارِ، وَفِتْنَةِ الدَّجَّالِ» ← يَا نَبِيَّ اللَّهِ، نَاسٌ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، ← مَنْ أَصْحَابُ هَذِهِ الْقُبُورِ ← صَوْتًا فَفَزِعَ ← أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ [ص:34]، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ دَخَلَ نَخْلًا لِبَنِي النَّجَّارِ ← قَتَادَةَ ← سَعِيدٌ، ← عَبْدُ الْوَھَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرُّزِّيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْفَضْلِ ← سَعِيدٌ، ← عَبْدُ الْوَھَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ← أَبُو بَكْرٍ يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ← أبو سهل أحمد بن محمد بن زياد القطان ← أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ

Isbat Azab Al Qabar · Book › The door to inform the chosen one, may God’s prayers and peace be upon him, that the believer and unbeliever are all asked, then the pain is affirmed. · Hadith 14

إثبات عذاب القبر وسؤال الملكين · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْوُضُوءِ بِمَاءِ أَهْلِ الْكِتَابِ · حديث 15

15 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَدِيبُ، أَنَا أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلَيُّ، أَنَا أَبُو يَعْلَى، وَالْحَسَنُ قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ: وَأَخْبَرَنِي الْفِرْيَابِيُّ، وَالْحَسَنُ قَالَا: ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ قَالَ: " إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ وَتَوَلَّى عَنْهُ أَصْحَابُهُ حَتَّى إِنَّهُ يَسْمَعُ قَرْعَ نِعَالِهِمْ، أَتَاهُ مَلَكَانِ، فَيُقْعِدَانِهِ، فَيَقُولَانِ: مَا كُنْتَ تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ مُحَمَّدٍ؟ فَأَمَّا الْمُؤْمِنُ، فَيَقُولُ: أَشْهَدُ أَنَّهُ عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ قَالَ [ص:35]: فَيُقَالُ لَهُ: انْظُرْ إِلَى مَقْعَدِكَ مِنَ النَّارِ، أَبْدَلَكَ اللَّهُ بِهِ مَقْعَدًا فِي الْجَنَّةِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يرَاهُمَا كِلَاهُمَا، أَوْ قَالَ جَمِيعًا، " قَالَ قَتَادَةُ: فَذُكِرَ لَنَا: «يُفْسَحُ لَهُ فِي قَبْرِهِ سَبْعُونَ ذِرَاعًا وَيُمْلَأُ عَلَيْهِ خَضِرًا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ» ثُمَّ رَجَعَ إِلَى حَدِيثِ أَنَسٍ قَالَ: " وَأَمَّا الْكَافِرُ أَوِ الْمُنَافِقُ، فَيُقَالُ لَهُ: مَا كُنْتَ تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ فَيَقُولُ: لَا أَدْرِي كُنْتُ أَقُولُ مَا يَقُولُ النَّاسُ، فَيُقَالُ: لَا دَرَيْتَ وَلَا تَلَيْتَ، ثُمَّ يُضْرَبُ بِمِطْرَاقٍ مِنْ حَدِيدٍ ضَرْبَةً بَيْنَ أُذُنَيْهِ فَيَصِيحُ صَيْحَةً يَسْمَعُهَا مِنْ يَلِيهِ غَيْرَ الثَّقَلَيْنِ " هَذَا حَدِيثُ الْفِرْيَابِيِّ، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، فَقَالَ: وَقَالَ لِي خَلِيفَةُ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، فَذَكَرَهُ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مِنْهَالٍ مُخْتَصَرًا، وَرَوَاهُ شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ قَتَادَةَ

انس (رضی اللا عنہ) سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: جب بندے کو اُس کی قبر میں رکھ دیا جا تا ہے اور اُس کے ساتھی اُس ( کو دفنانے ) سے واپس مڑتے ہیں حتی کہ وہ اُن کے جوتوں کی آواز ( چاپ) سنتا ہے ۔اس کے پاس دوفرشتے آ کر اسے بٹھاتے ہیں، پھراسے کہتے ہیں: تو اس آدمی محمد ﷺ کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ اگر وہ مومن تھا تو کہتا ہے : میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔اسے کہا جا تا ہے کہ آگ میں اپنے ٹھکانے کو دیکھ، اس کے بدلے میں اللہ نے تجھے جنت میں ٹھکا نہ دے دیا ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایہ:“ وہ ( شخص ) دونوں ٹھکانے اکٹھے دیکھتا ہے۔” ( انس رضی اللا عنہ کے شاگرد ) قتادہ ( تابعی ) نے کہا: ہمیں بتایا گیا ہے کہ اُس کی قبرستر ہاتھوں کے برابر کھول دی جاتی ہے اور قیامت تک کے لئے اسے سرسبنر ( وشادابی ) سے بھر دیا جا تا ہے۔ پھر وہ ( قتادہ ) انس کی حدیث کی طرف لوٹ گئے ( اور ) کہا :“اور کافر یا منافق ہوتو اسے کہا جا تا ہے: تو اس آدمی کے بارے میں کیا کہتا تھا؟ تو وہ کہتا ہے: مجھے پتا نہیں ۔ میں تو وہی کہتا تھا جولوگ کہتے تھے ۔ ( یعنی اندھا دھند تقلید کرتا تھا) تو اسے کہا جا تا ہے : نہ تو نے (اپنی) عقل سے کام لیا اور نہ (انبیاء) کی پیروی کی ۔ پھر اسے کانوں کے درمیان لوہے کے ہتھوڑے سے ( پوری سختی سے) مارا جا تا ہے تو وہ ( زور سے) چیختا ہے ۔ انسانوں اور جنوں کے علاوہ اس کے اردگرد کی مخلوقات اس ( چیخ و پکار) کوسنتی ہیں ۔ یہ روایت صحیح بخاری و صحیح مسلم میں ( بھی ) ہے ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← قَتَادَةَ ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، ← يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ← الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ، ← وَأَخْبَرَنِي الْفِرْيَابِيُّ، وَالْحَسَنُ ← يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ← أَبُو يَعْلَى، وَالْحَسَنُ ← أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ ← أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَدِيبُ

Isbat Azab Al Qabar · Book › The door to inform the chosen one, may God’s prayers and peace be upon him, that the believer and unbeliever are all asked, then the pain is affirmed. · Hadith 15

إثبات عذاب القبر وسؤال الملكين · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْوُضُوءِ بِمَاءِ أَهْلِ الْكِتَابِ · حديث 16

16 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، ثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ قَتَادَةَ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ وَتَوَلَّى عَنْهُ أَصْحَابُهُ إِنَّهُ لَيَسْمَعُ قَرْعَ نِعَالِهِمْ قَالَ: يَأْتِيهِ مَلَكَانِ فَيُقْعِدَانِهِ، فَيَقُولَانِ: مَا كُنْتَ تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ فَأَمَّا الْمُؤْمِنُ فَيَقُولُ: أَشْهَدُ أَنَّهُ عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ فَيُقَالُ: انْظُرْ إِلَى مَقْعَدِكَ مِنَ النَّارِ قَدْ أَبْدَلَكَ اللَّهُ بِهِ مَقْعَدًا مِنَ الْجَنَّةِ " قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَيُرَاهُمَا جَمِيعًا " رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ،

انس بن مالک (رضی اللا عنہ) سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:“ بے شک جب بندے کو قبر میں رکھا جا تا ہے اور اس کے ساتھی واپس مڑتے ہیں تو وہ ان کے قدموں کی چاپ سنتا ہے ۔اس کے پاس دوفرشتے آ کر اسے بٹھاتے ہیں ، پھر کہتے ہیں : تو اس آدمی کے بارے میں کیا کہتا تھا؟ اگر وہ مومن تھا تو کہتا ہے : میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں،اسے کہا جا تا ہے: دیکھو اپنا آگ والا ٹھکانا، اللہ نے اسے بدلا کر تجھے جنت میں ٹھکا نا دے دیا ہے۔نبی ﷺ نے فرمایا:“پس وہ ان دونوں (ٹھکانوں) کو اکٹھے دیکھتا ہے۔” یہ روایت صحیح مسلم میں (بھی) ہے اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ قتادہ ( تابعی ) نے کہا: ہمیں بتایا گیا ہے کہ اُس کی قبرستر ہاتھ کھول دی جاتی ہے اور دوبارہ زندہ ہونے والے دن (قیامت) تک سرسبنر ( وشادابی ) سے بھر دی جا تی ہے۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← قَتَادَةَ ← شَيْبَانَ ← حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Isbat Azab Al Qabar · Book › The door to inform the chosen one, may God’s prayers and peace be upon him, that the believer and unbeliever are all asked, then the pain is affirmed. · Hadith 16

إثبات عذاب القبر وسؤال الملكين · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْوُضُوءِ بِمَاءِ أَهْلِ الْكِتَابِ · حديث 17

17 - كَمَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، ثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، وَأَبُو أَحْمَدَ بْنُ عِيسَى، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُفْيَانَ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ، ثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، فَذَكَرَهُ بِمِثْلِهِ وَزَادَ فِي آخِرِهِ قَالَ قَتَادَةُ: وَذَكَرَ لَنَا أَنَّهُ: «يُفْسَحُ لَهُ فِي قَبْرِهِ سَبْعُونَ ذِرَاعًا وَيُمْلَأُ عَلَيْهِ خَضِرًا إِلَى يَوْمِ يَبْعَثُونَ» وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

اسماء بنت ابی بکر رضی الللا عنہا سے روایت ہے کہ جب سورج کو گرہن لگا تو میں نبی ﷺ کی زوجہ عائشہ رضی الللا عنہا کے پاس آ ئی ۔لوگ کھڑے نماز پڑھ رہے تھے اور وہ ( میری بہن عائشہ ) بھی کھڑی تھیں ۔ میں نے اُن سے کہا: لوگوں کو کیا ہو گیا ہے؟ تو انھوں نے (عائشہ ) نے اپنے ہاتھ کے ساتھ آسمان کی طرف اشارہ کیا (یعنی سورج گرہن لگا ہے ) اور زبان سے کہا: سبحان اللہ میں نے کہا: کوئی خاص نشانی ہے؟ تو انھوں نے اشارے سے جواب دیا: جی ہاں ، لہذا میں ( بھی ) کھڑی ہوگئی ( اور نماز پڑھنے گئی حتی کہ مجھ غشی آنے لگی ، پھر میں اپنے سر پر پانی انڈیلتی رہی ۔ جب رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہوۓ تو اللہ کی حمد وثنا بیان کی ، پھرفرمایا: “ کوئی چیز بھی ایسی نہیں جسے میں نے نہیں دیکھا تھا ،مگر ( آج اسے) اپنے اس مقام پر دیکھ لیا ہے حتی کہ جنت اور دوزخ کو بھی دیکھا ہے، اور مجھ پر وحی کی گئی ہے کہ تمہیں دجال کے فتنے کے برابر یا قریب، آزمایا جاۓ گا ۔( راوی نے ) کہا: مجھے یاد نہیں کہ اسماء(رضی الللا عنہا) نے ( برابر یا قریب ) کون سے الفاظ کہے تھے۔ تم میں سے جب کسی آدمی کو لایا جا تا ہے تو کہا جا تا ہے: تمہارے یا تیرے پاس اس آدمی کے بارے میں کیا علم ہے؟ جو مومن یا صاحب یقین ہوتا ہے۔ مجھے یاد نہیں کہ اسماء (رضی الللا عنہا) نے کون سے الفاظ کہے تھے،“ تو وہ کہتا ہے : وہ محمد رسول اللہ ﷺ ہیں ۔ ہمارے پاس واضح دلیلیں اور ہدایت لے کر آۓ تو ہم نے قبول کیا اور ایمان لے آۓ اور آپ کی پیروی کی ، تو اسے کہا جاتا ہے: آرام سے سو جا، ہم جانتے تھے کہ تو یقینا مومن ہے ۔ اور منافق یا شکی آ دمی ، مجھے یہ یاد نہیں کہ اسماء رضی الللا عنہا نے کون سے الفاظ کہے تھے؟ “ وہ کہتا ہے: مجھے پتا نہیں ۔ میں نے لوگوں کو ایک بات کہتے سنا تو وہ بات کہہ دی ۔“ اسے بخاری ومسلم نے روایت کیا ہے۔

لنا ← قَتَادَةَ ← شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،فَذَكَرَهُ بِمِثْلِهِ وَزَادَ فِي آخِرِهِ ← يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ← عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ← مُسْلِمِ بْنِ الْحَجَّاجِ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُفْيَانَ ← أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عِيسَى، ← أبو عبد الله بن يزيد ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، ← كَمَا

Isbat Azab Al Qabar · Book › The door to inform the chosen one, may God’s prayers and peace be upon him, that the believer and unbeliever are all asked, then the pain is affirmed. · Hadith 17

إثبات عذاب القبر وسؤال الملكين · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْوُضُوءِ بِمَاءِ أَهْلِ الْكِتَابِ · حديث 18

18 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، أَنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ ح، وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ الْعَدْلُ، أَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، ثَنَا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، أَنَّهَا قَالَتْ: أَتَيْتُ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ خَسَفَتِ الشَّمْسُ، فَإِذَا النَّاسُ قِيَامٌ يُصَلُّونَ، وَإِذَا هِيَ قَائِمَةٌ قَالَتْ: فَقُلْتُ مَا لِلنَّاسِ؟ فَأَشَارَتْ بِيَدِهَا إِلَى السَّمَاءِ، وَقَالَتْ: سُبْحَانَ اللَّهِ، فَقُلْتُ: آيَةٌ؟ فَأَشَارَتْ أَنْ نَعَمْ، فَقُمْتُ حَتَّى تَجَلَّانِيَ الْغَشْيُ، فَجَعَلْتُ أَصُبُّ فَوْقَ رَأْسِيَ الْمَاءَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ حَمِدَ اللَّهَ رَسُولُ اللَّهِ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: " مَا مِنْ شَيْءٍ كُنْتُ لَمْ أَرَهْ إِلَّا وَقَدْ رَأَيْتُهُ فِي مَقَامِي هَذَا حَتَّى الْجَنَّةَ وَالنَّارَ، وَلَقَدْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّكُمْ تُفْتَنُونَ فِي الْقُبُورِ مِثْلَ أَوْ قَرِيبًا مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ، فَأَمَّا الْمُؤْمِنُ أَوِ الْمُوقِنُ، لَا أَدْرِي أَيَّ ذَلِكَ قَالَتْ أَسْمَاءُ، فَيَقُولُ: هُوَ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَنَا بِالْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَى فَأَجَبْنَا وَآمَنَّا وَاتَّبَعْنَا، فَيُقَالُ لَهُ: نَمْ صَالِحًا قَدْ عَلِمْنَا إِنْ كُنْتَ لَمُؤْمِنًا، وَأَمَّا الْمُنَافِقُ أَوِ الْمُرْتَابُ، لَا أَدْرِي أَيَّ ذَلِكَ قَالَتْ أَسْمَاءُ، فَيَقُولُ: لَا أَدْرِي سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا فَقُلْتُ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيِّ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،

أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، ← فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← مَالِكٍ، ← ابْنُ بُکَيْرٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي ← أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ الْعَدْلُ، ← مَالِكٍ، ← عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ← أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Isbat Azab Al Qabar · Book › The door to inform the chosen one, may God’s prayers and peace be upon him, that the believer and unbeliever are all asked, then the pain is affirmed. · Hadith 18

إثبات عذاب القبر وسؤال الملكين · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْوُضُوءِ بِمَاءِ أَهْلِ الْكِتَابِ · حديث 19

19 - وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، أَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْخَلِيلِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ الْخَطْمِيُّ الْقَاضِي، ثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ، أَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ وَفِي آخِرِهِ: " وَإِنَّهُ قَدْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّكُمْ تُفْتَنُونَ فِي الْقَبْرِ مِثْلَ أَوْ قَرِيبًا مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ يُؤْتَى أَحَدُكُمْ فَيَقُولُ: مَا تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ فَأَمَّا الْمُؤْمِنُ فَيَقُولُ: هُوَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ مُحَمَّدٌ جَاءَنَا بِالْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَى فَأَجَبْنَا وَاتَّبَعَنَا، فَيُقَالُ لَهُ: نَمْ صَالِحًا إِنْ كُنَّا لَنَعْلَمُ إِنْ كُنْتَ لَتُؤْمِنُ بِهِ، وَأَمَّا الْمُنَافِقُ أَوِ الْمُرْتَابُ فَيَقُولُ: مَا أَدْرِي سَمِعْتُ النَّاسَ قَالُوا شَيْئًا، فَقُلْتُ كَمَا قَالُوا فَيُعَذَّبُ فِي قَبْرِهِ" [ص:37] وَرُوِيَ فِي ذَلِكَ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُفَسَّرًا وَمَشْرُوحًا

ایک دوسری سند سے اس روایت کے آخر میں آیا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک مجھ پر دہی کی گئی ہے کہ تمہیں مسیح دجال کے فتنے کے برابر یا اس کے قریب، قبر میں آزمایا جاۓ گا ۔ تم میں سے ہر آدمی کے پاس ( قبر میں آیا جا تا ہے، پھر اسے کہا جاتا ہے : تو اس آدمی کے بارے میں کیا کہتا تھا؟ پس جو مومن یا صاحب یقین ہوتا ہے ، وہ کہتا ہے : وہ اللہ کے رسول ﷺ میں وہ محمد ﷺ ہیں ۔ آپ ہمارے پاس واضح دلیلیں اور ہدایت لے کر آۓ تو ہم نے قبول کیا اور ( آپ کی اتباع کی ۔ پس اسے کہا جاتا ہے ، سو جا ہم اچھی طرح جانتے تھے کہ تم ان پر ایمان لائے تھے۔ اور اگر منافق یا تھکی ہو تو کہتا ہے : مجھے معلوم نہیں، میں نے لوگوں کو ایک بات کہتے سنا تو میں نے بھی ( تقلید کرتے ہوۓ ) وہی بات کہہ دی ۔ پھر اسے قبر میں عذاب دیا جا تا ہے۔ یہ بات بی سیم سے براء بن عازب کی سند سے تفصیلاً مروی ہے۔

Isbat Azab Al Qabar · Book › The door to inform the chosen one, may God’s prayers and peace be upon him, that the believer and unbeliever are all asked, then the pain is affirmed. · Hadith 19

إثبات عذاب القبر وسؤال الملكين · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْوُضُوءِ بِمَاءِ أَهْلِ الْكِتَابِ · حديث 20

20 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ زَاذَانَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَاهُ عُمَرُ بْنُ ثَابِتٍ، سَمِعَهُ مِنَ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ زَاذَانَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، وَحَدِيثُ أَبِي عَوَانَةَ أَتَمُّهُمَا، قَالَ الْبَرَاءُ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جِنَازَةِ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَانْتَهَيْنَا إِلَى الْقَبْرِ وَلَمَّا يُلْحَدْ، فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَلَسْنَا حَوْلَهُ كَأَنَّمَا عَلَى رُءُوسِنَا الطَّيْرُ، فَجَعَلَ يَرْفَعُ بَصَرَهُ يَنْظُرُ إِلَى السَّمَاءِ وَيَخْفِضُ بَصَرَهُ وَيَنْظُرُ إِلَى الْأَرْضِ، ثُمَّ قَالَ: «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ» قَالَهَا مِرَارًا ثُمَّ قَالَ: " إِنَّ الْعَبْدَ الْمُؤْمِنَ إِذَا كَانَ فِي قِبَلٍ مِنَ الْآخِرَةٍ وَانْقِطَاعٍ مِنَ الدُّنْيَا جَاءَهُ مَلَكٌ، فَجَلَسَ عِنْدَ رَأْسِهِ، فَيَقُولُ: اخْرُجِي أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ إِلَى مَغْفِرَةٍ مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٍ، فَتَخْرُجُ نَفْسُهُ فَتَسِيلُ كَمَا يَسِيلُ قَطْرُ السَّمَاءِ، قَالَ عَمْرٌو فِي حَدِيثِهِ: لَمْ يَقُلْهُ أَبُو عَوَانَةَ، وَإِنْ كُنْتُمْ تَرَوْنَ غَيْرَ ذَلِكَ، وَتَنْزِلُ مَلَائِكَةٌ مِنَ الْجَنَّةِ بِيضُ الْوجُوهِ كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الشَّمْسُ، مَعَهُمْ أَكْفَانٌ مِنْ أَكْفَانِ الْجَنَّةِ وَحَنُوطٌ مِنْ حَنُوطِهَا فَيَجْلِسُونَ مِنْهُ مَدَّ الْبَصَرِ، فَإِذَا قَبَضَهَا لَمْ يَدَعُوهَا فِي يَدِهِ طَرْفَةَ عَيْنٍ، فَذَلِكَ قَوْلُهُ {تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَهُمْ لَا يُفَرِّطُونَ} [الأنعام: 61] قَالَ: فَتَخْرُجُ نَفْسُهُ كَأَطْيَبِ رِيحٍ وُجِدَتْ، فَتَعْرُجُ بِهِ الْمَلَائِكَةُ فَلَا يَأْتُونَ عَلَى جُنْدٍ فِيمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا قَالُوا: مَا هَذِهِ الرُّوحُ؟ فَيُقَالُ: فُلَانٌ بِأَحْسَنِ أَسْمَائِهِ حَتَّى يَنْتَهُوا إِلَى أَبْوَابِ سَمَاءِ الدُّنْيَا فَيُفْتَحَ لَهُ وَتُشَيِّعَهُ مِنْ كُلِّ سَمَاءٍ مُقَرَّبُوهَا حَتَّى يُنْتَهَى بِهِ إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ، فَيُقَالُ: اكْتُبُوا كِتَابَهُ فِي عِلِّيِّينَ، ثُمَّ يُقَالُ: رُدُّوهُ إِلَى الْأَرْضِ فَإِنِّي وَعَدْتُهُمْ أَنِّي {مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَى} [طه: 55] قَالَ: فَيُرَدُّ إِلَى الْأَرْضِ وَتُعَادُ رُوحُهُ فِي جَسَدِهِ وَيَأْتِيهِ مَلَكَانِ شَدِيدَا الِانْتِهَارِ فَيَنْتَهِرَانِهِ وَيُجْلِسَانِهِ، فَيَقُولَانِ: مَنْ [ص:38] رَبُّكَ؟ وَمَا دِينُكَ؟ فَيَقُولُ: رَبِّيَ اللَّهُ وَدِينِيَ الْإِسْلَامُ، فَيَقُولَانِ: مَا تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي بُعِثَ فِيكُمْ؟ فَيَقُولُ: هُوَ رَسُولُ اللَّهِ، فَيَقُولَانِ وَمَا يُدْرِيكَ؟ فَيَقُولُ: جَاءَنَا بِالْبَيِّنَاتِ مِنْ رَبِّنَا فَآمَنْتُ بِهِ وَصَدَّقْتُهُ قَالَ: وَذَلِكَ قَوْلُهُ {يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ} [إبراهيم: 27] ثُمَّ قَالَ: وَيُنَادِي مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ أَنْ قَدْ صَدَقَ عَبْدِي فَأَلْبِسُوهُ مِنَ الْجَنَّةِ وَافْرُشُوهُ مِنْهَا، وَأَرُوهُ مَنْزِلَهُ فِيهَا، فَيَلْبِسُ مِنَ الْجَنَّةَ وَيُفْرَشُ مِنْهَا، وَيَرَى مَنْزِلَهُ فِيهَا، وَيُفْسَحُ لَهُ مَدَّ بَصَرِهِ وَيَمْثُلُ لَهُ عَمَلُهُ فِي صُورَةِ رَجُلٍ حَسَنِ الْوَجْهِ طَيِّبِ الرِّيحِ حَسَنِ الثِّيَابِ، فَيَقُولُ: أَبْشِرْ بِمَا أَعَدَّ اللَّهُ لَكَ، أَبْشِرْ بِرِضْوَانٍ مِنَ اللَّهِ وَجَنَّاتٍ فِيهَا نُعَيْمٌ مُقِيمٌ، فَيَقُولُ: بَشَّرَكَ اللَّهُ بِخَيْرٍ، مَنْ أَنْتَ؟ فَوَجْهُكَ الْوَجْهُ الَّذِي جَاءَنَا بِالْخَيْرِ، فَيَقُولُ: هَذَا يَوْمُكَ الَّذِي كُنْتَ تُوعَدُ، أَنَا عَمَلُكَ الصَّالِحُ، فَوَاللَّهِ مَا عَلِمْتُكَ إِلَّا كُنْتَ سَرِيعًا فِي طَاعَةِ اللَّهِ بَطِيئًا فِي مَعْصِيَتِهِ، فَجَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ أَقِمِ السَّاعَةَ كَيْ أَرْجِعَ إِلَى أَهْلِي وَمَالِي قَالَ: وَإِنْ كَانَ كَافِرًا فَاجِرًا وَكَانَ فِي قِبَلٍ مِنَ الْآخِرَةِ وَانْقِطَاعٍ مِنَ الدُّنْيَا جَاءَهُ مَلَكٌ فَجَلَسَ عِنْدَ رَأْسِهِ، فَقَالَ: اخْرُجِي أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْخَبِيثَةُ، أَبْشِرِي بِسَخَطِ اللَّهِ وَغَضَبِهِ، فَتَنْزِلُ مَلَائِكَةٌ سُودُ الْوجُوهِ مَعَهُمْ مُسُوحٌ، فَإِذَا قَبَضَهَا الْمَلَكُ قَامُوا فَلَمْ يَدَعُوهَا فِي يَدِهِ طَرْفَةَ عَيْنٍ قَالَ: فَتَفَرَّقُ فِي جَسَدِهِ فَيَسْتَخْرِجُهَا تُقْطَعُ مَعَهَا الْعُرُوقُ وَالْعَصْبُ كَالسَّفُّودِ الْكَثِيرِ الشُّعَبِ فِي الصُّوفِ الْمَبْلُولِ، فَتُؤْخَذُ مِنَ الْمَلَكِ فَتَخْرُجُ كَأَنْتَنِ رِيحٍ وُجِدَتْ، فَلَا تَمُرُّ عَلَى جُنْدٍ فِيمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، إِلَّا قَالُوا: مَا هَذِهِ الرُّوحُ الْخَبِيثَةُ، فَيَقُولُونَ: هَذَا فُلَانٌ بِأَسْوَإِ أَسْمَائِهِ حَتَّى يَنْتَهُوا بِهِ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَلَا يُفْتَحُ لَهُ، فَيَقُولُ: رُدُّوهُ إِلَى الْأَرْضِ إِنِّي وَعَدْتُهُمْ أَنِّي مِنْهَا خَلَقْتُهُمْ وَفِيهَا نُعِيدُهُمْ وَمِنْهَا نُخْرِجُهُمْ تَارَةً أُخْرَى قَالَ: فَيُرْمَى مِنَ السَّمَاءِ، فَتَلَا هَذِهِ الْآيَةَ {وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَكَأَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَاءِ فَتَخْطَفُهُ الطَّيْرُ أَوْ تَهْوِي بِهِ الرِّيحُ فِي مَكَانٍ سَحِيقٍ} [الحج: 31] قَالَ: فَيُعَادُ إِلَى الْأَرْضِ وَتُعَادُ فِيهِ رُوحُهُ وَيَأْتِيهِ مَلَكَانِ شَدِيدَا الِانْتِهَارِ فَيَنْتَهِرَانِهِ وَيُجْلِسَانِهِ، فَيَقُولَانِ [ص:39]: فَمَا تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي بُعِثَ فِيكُمْ؟ فَلَا يَهْتَدِي لِاسْمِهِ، وَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ؟ فَيَقُولُ: لَا أَدْرِي، سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ ذَلِكَ، فَيُقَالُ: لَا دَرَيْتَ فَيَضِيقُ عَلَيْهِ قَبْرُهُ حَتَّى تَخْتَلِفَ أَضْلَاعُهُ، وَيَتَمَثَّلُ لَهُ عَمَلُهُ فِي صُورَةِ رَجُلٍ قَبِيحِ الْوَجْهِ مُنْتِنِ الرِّيحِ قَبِيحِ الثِّيَابِ، فَيَقُولُ: أَبْشِرْ بِعَذَابِ اللَّهِ وَسَخَطِهِ، فَيَقُولُ: مَنْ أَنْتَ فَوَجْهُكَ الْوَجْهُ الَّذِي جَاءَنَا بِالشَّرِّ فَيَقُولُ: أَنَا عَمَلُكَ الْخَبِيثُ، وَاللَّهِ مَا عَلِمْتُكَ إِلَّا كُنْتَ بَطِيئًا فِي طَاعَةِ اللَّهِ، سَرِيعًا فِي مَعْصِيَتِهِ " قَالَ عَمْرٌو فِي حَدِيثِهِ: عَنْ مِنْهَالٍ، عَنْ زَاذَانَ، عَنِ الْبَرَاءِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَيُقَيَّضُ لَهُ أَصَمُّ أَبْكَمُ مَعَهُ مِرْزَبَّةٌ لَوْ ضُرِبَ بِهَا فِيلٌ صَارَ تُرَابًا، أَوْ قَالَ رَمِيمًا، فَيَضْرِبُهُ ضَرْبَةً تَسْمَعُهَا الْخَلَائِقُ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ، ثُمَّ تُعَادُ فِيهِ الرُّوحُ فَيَضْرِبُهُ ضَرْبَةً أُخْرَى» هَذَا حَدِيثٌ كَبِيرٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ، رَوَاهُ جَمَاعَةٌ مِنَ الْأَئِمَّةِ الثِّقَاتِ عَنِ الْأَعْمَشِ، وَأَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ الْأَشْعَثَ السِّجِسْتَانِيُّ فِي كِتَابِ السُّنَنِ،

ابوعوانہ ( وضاح بن عبداللہ البشکری) کی سند کے ساتھ زادان عن البراء بن عازب بلا سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ علیم کے ساتھ ایک انصاری آدمی کےجنازے کے لئے نکلے، پھر ( جنازے سے فارغ ہو کر ہم قبر تک پہنچ گئے جبکہ قبرکھودی جارہی تھی ۔ رسول اللہ ﷺ بیٹھ گئے تو ہم بھی آپ کے ارد گرد ، بیٹھ گئے ( ہم ایسے چپ تھے گویا کہ ہمارے سروں پر پرندے بیٹھے ہوں ۔ آپ اپنی نظر اٹھا کر آسان کی طرف دیکھتے تھے، پھر نظر جھکا کر زمین پر دیکھتے تھے۔ پھر آپ نے فرمایا: ”میں قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں ۔‘ یہ بات آپ نے بار ہار ( کئی دفعہ ) کہی ۔ پھر فرمایا: جب مومن بندہ دنیا کے اختتام اور آخرت کے شروع میں ہوتا ہے تو اس کے پاس ایک فرشتہ آ کر سر کے پاس بیٹھ جاتا ہے، پھر اسے کہتا ہے : اے نفس مطمئنہ ! ( اے ایمان و اطمینان سے زندگی گزارنے والے شخص ) اللہ کی بخشش اور رضامندی کی طرف نکل آ ۔ پھر اس آدمی کی روح اس طرح ( آسانی سے ) نکل جاتی ہے جیسے پانی کے قطرے (آسانی سے ) بہتے ہیں ۔‘ ( ایک دوسرے راوی ) عمرو بن ثابت کی بیان کردہ روایت میں درج ذیل الفاظ ، ابوعوانہ کی روایت سے زیادہ ہیں: اگر چہ تم کچھ اور ہی دیکھتے ہیں، اور سفید ( خوبصورت چہروں والے فرشتے جنت سے اترتے ہیں گویا کہ ان کے چہرے سورج کی طرح ( دمک رہے ہیں ۔ ان کے پاس جنت کے کفن اور خوشبو ہوتی ہے۔ وہ ( اس کی نظر کی لمبائی کے قریب بیٹھ جاتے ہیں، پھر جب وہ (فرشتہ اس کی روح قبض کر لیتا ہے تو وہ آنکھ جھپکنے کے برابر بھی اسے اس کے ہاتھ میں نہیں چھوڑتے ۔ یہ (مفہوم) ہے اللہ تعالی کے اس فرمان کا کہ توقته رسلنا وهم لا يفرطون مارے فرشتے اسے فوت کرتے ہیں اور وہ اس میں کوتا ہی نہیں کرتے ۔“ (الانعام : ۲۱ ) اس کی روح ، انتہائی خوشبودار پائی جانے والی ہوا کی طرح نکلتی ہے، پھر فرشتے اسے لے جاتے ہیں ۔ وہ آسمان اور زمین کے درمیان (فرشتوں کے ) جس گروہ کے پاس سےگزرتے ہیں، وہ یہی کہتے ہیں کہ میکس کی روح ہے ؟ تو انہیں اس آدمی کے بہترین ناموں کے ساتھ بتایا جاتا ہے کہ فلاں آدمی کی روح ہے حتی کہ وہ آسمان دنیا کےدروازوں تک پہنچ جاتے ہیں ۔ پھر اس کے لئے دروازہ کھل جاتا ہے اور ہر آسمان کے مقرب فرشتے اس کے ساتھ چلتے ہیں حتی کہ اسے ساتویں آسمان پر لے جاتے ہیں ۔ پھر کہا جا تا ہے : اس ( بندے) کی کتاب ( نامہ اعمال ) کولمین ( اعلی لوگوں ) میں درج کر دو۔ پھر ( دوبارہ) کہا جاتا ہے : اسے زمین پر لے جاؤ ۔ بے شک میں نے ان (انسانوں ) سے وعدہ کیا تھا کہ میں نے انہیں اسی (زمین سے پیدا کیا ہے اور اسی میں لوٹا دوں گا اور دوسری دفعہ ( زندہ کر کے ) اسی سے نکالوں گا۔ پھر اسے زمین پر واپس بھیج دیا جا تا ہے اور اس کی روح ( برزخی طور پر ) اس کے جسم میں ( سوال و جواب کے لئے ) لوٹا دی جاتی ہے۔ اور اس کے پاس دو ڈراؤنے فرشتے آ کر اسے ڈراتے ہیں اور بٹھا کر پوچھتے ہیں : میں آ دی جو تم میں بھیجا گیا تھا تو اس کے بارے میں کیا کہتا تھا؟ تو وہ کہتا ہے : وہ اللہ کے رسول ہیں ۔ پھر وہ پوچھتے ہیں: تجھے کس طرح پہ چلا کہ وہ رسول ہیں ) تو وہ کہتا ہے: وہ ہمارے رب کی طرف سے واضح دلیلیں لے کر ہمارے پاس آۓ تو میں آپ پر ایمان لے آیا اور آپ کی تصدیق کی ۔فرمایا: یہ ہے ( رب کی ) وہ بات کہ بيت الله الذين امنوا بالقول الثابت في الخلوة الدنيا وفي الأخرة (ابراہیم : ۲۷) اللہ ایمان والوں کو مضبو ط قول کے ساتھ دنیا کی زندگی میں ثابت قدم رکھتا ہے اور آخرت میں ( بھی ) ثابت قدم رکھتا ہے ۔ پھر فرمایا: آسمان سے آواز دینے والا آواز دیتا ہے : میرے بندے نے سچ کہا ۔ اسے جنت کا لباس پہنا دو، اور اس کے نیچے جنت کا لباس بچھا دو۔ اسے اس کا ٹھکانہ دکھا دو ۔ پس اسے جنت کا لباس پہنایا جا تا ہے اور اس کے نیچے جنت کے بچھونے پھیلاۓ جاتے ہیں ۔ وہ جنت میں اپنا ٹھکانہ دیکھتا ہے اور تاحد نظر اس کی قبر کھول دی جاتی ہے۔اس کا عمل ایک خوبصورت ، بہترین خوشبو والے اور اچھے لباس والے آدمی کی صورت میں اس کے سامنے آ جاتا ہے اور کہتا ہے: اللہ نے تیرے لئے جو کچھ تیار کر رکھا ہے اس کی تجھے خوشخبری ہے۔ تجھے اللہ کی رضامندی اور ایسی جنتوں کی خوشخبری ہے جن کی نعمتیں قائم و دائم ہوں گی ۔ تو وہ کہتا ہے : اللہ تجھے بہترین خوشخبریاں دے، تم کون ہو؟ تیرا بہترین ) چہرہ ایسے آدمی کا چہرہ ہے جو خیر ہی خیر لے کر آتا ہے ۔ تو وہ شخص کہتا ہے: یہ (آج) تیرا وہ دن ہے جس کا تجھ سے وعدہ کیا گیا تھا اور جس سے تو (بہت) ڈرتا تھا۔ میں تیرا نیک عمل ہوں ۔ اللہ کی قسم! میں نے تجھے ایسا ہی پایا ہے کہ تو اللہ کی اطاعت میں تیز تھا اور اس کی نافرمانی میں ( بہت ) ست تھا۔ اللہ تعالی تجھے جزائے خیر دے، پھر وہ (مرنے والا ) کہتا ہے : اے میرے رب! قیامت قائم کر دے تا کہ میں اپنے گھر والوں اور اپنے مال و متاع کے پاس واپس چلا جاؤں ۔ فرمایا: اگر کافر ، گنہگار ہوتا ہے تو وہ جب دنیا کے اختتام اور آخرت کے شروع میں پہنچتا ہے تو اس کے پاس فرشتہ آ کر اس کے سر کے پاس بیٹھ جا تا ہے اور کہتا ہے: اے خبیث روح (اس جسم سے نکل جا۔ تیرے لئے اللہ کے غضب اور ناراضی کی خوشخبری ہے۔ پھر کالے چہروں والے فرشتے ایک گندا کفن لے کر اترتے ہیں ۔ پس جب (موت کا) فرشتہ اس کی روح قبض کر لیتا ہے تو وہ آنکھ جھپکنے کے برابر بھی اسے اس کے پاس نہیں چھوڑ تے ۔ اس کی روح اس کے جسم میں ( ڈر کے مارے چھپنے کی کوشش کرتی ہے، پھر وہ اسے اس طرح نکالتا ہے کہ اس کی رگیں اور بیٹھے اس کے ساتھ پھٹ جاتے ہیں جس طرح کہ گرم سلاخ کو بہت بالوں والی گیلی اون میں گھسیڑ کر نکالا جاتا ہے۔ اسے (موت کے فرشتے سے لے لیا جاتا ہے، وہ انتہائی زیادہ بد بودار ہوتی ہے۔ آسان و زمین کے درمیان وہ جس (فرشتوں کے گروہ کے پاس سے گزرتے ہیں تو وہ یہی کہتے ہیں کہ یہ کون سی خبیث روح ہے؟ تو وہ جواب دیتے ہیں کہ یہ فلاں آدمی ہے۔ اس کے برے ناموں کے ساتھ اسے یاد کرتے ہیں ۔ پھر جب اسے آسان دنیا کے پاس پہنچایا جا تا ہے تو دروازہ نہیں کھلتا اور آواز آتی ہے اسے زمین پر واپس لے جاؤ۔بے شک میں نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ میں نے انہیں مٹی سے پیدا کیا ہے اور اسی میں لوٹا دوں گا اور اسی (مٹی) سے دوبارہ زندہ کر کے نکالوں گا۔فرمایا : اسے آسمان سے پھینک دیا جا تا ہے۔ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: (ومن يشرك بالله فكانما حر من السماء تتخطفة القير أو تهوى به الربح في مكان سحیق ؟ جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا تو اس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی آسمان سے گر جائے ، پھر اسے پرندے اسکتے پھر میں یا ہوا اسے دور دراز مقام پر پھینک دے۔ فرمایا : پھر اسے زمین پر لوٹا کر اس کے جسم میں ( برزخی طور پر ) وائل کر دیا جاتا ہے، اور اس کے پاس دو بڑے ڈراؤنے فرشتے آ کر اسے جھڑکتے ہوۓ بٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں : یہ آدمی جو تم میں بھیجا گیا تھا، اس کے بارے میں تو کیا کہتا تھا؟ تو اسے آپ کا نام ہی نہیں آتا۔ کہا جا تا ہے : محمد سیم تو وہ کہتا ہے : مجھے پیڈ نہیں میں نے لوگوں کو ایک بات کہتے سنا تھا ( میں بھی وہی کہتا تھا تو کہا جا تا ہے : تو نے عقل سے کام نہیں لیا، پھر اس کی قبر اس پر تنگ کر دی جاتی ہے حتی کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں جنس جاتی ہیں ۔ اور اس کے اعمال ایک بدشکل ، بد بودار اور گندے کپڑوں والے شخص کی صورت میں اس کے سامنے آ کر کہتے ہیں : تجھے اللہ کے عذاب اور ناراضی کی خوشخبری ہو۔ وہ کہتا ہے : تو کون ہے؟ تیرا چہرہ ایسا ہے جیسے کوئی شر اور انتہائی بری خبر لایا ہو؟ وہ کہتا ہے : میں تیرا خبیث عمل ہوں ۔ اللہ کی قسم! مجھے یہی معلوم ہے کہ تو اللہ کی اطاعت میں ( انتہائی ) ست اور اس کی نافرمانی میں انتہائی تیز تھا۔ اس سند کے ساتھ عمرو بن ثابت ) کی روایت میں ہے کہ اس پر ایک بہرا گونگا (فرشتہ ) مقرر کر دیا جاتا ہے جس کے پاس ایک ہتھوڑا ہوتا ہے اگر اس ہتھوڑے کے ساتھ پہاڑ کو مارا جاۓتو وہ ریزہ ریزہ ہو جاۓ ۔“ فرمایا: پھر وہ اسے ایسی مار مارتا ہے کہ جنوں اور انسانوں کے سوا ( اردگردگی ) تمام مخلوقات اسے سنتی ہیں ، پھر اس کی روح لوٹائی جاتی ہے اور وہ اسے دوبارہ مارتا ہے۔ سی حدیث بڑی ( اور ) سند کے لحاظ سے صحیح ہے۔

الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، وَحَدِيثُ أَبِي عَوَانَةَ أَتَمُّهُمَا، ← زَاذَانَ ← عُمَرُ بْنُ ثَابِتٍ، سَمِعَهُ مِنَ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو، ← أَبُو دَاوُدَ، ← الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ← زَاذَانَ ← الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو عَوَانَةَ، ← أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ← يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْأَصْبَهَانِيُّ ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ

Isbat Azab Al Qabar · Book › The door to inform the chosen one, may God’s prayers and peace be upon him, that the believer and unbeliever are all asked, then the pain is affirmed. · Hadith 20

إثبات عذاب القبر وسؤال الملكين · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْوُضُوءِ بِمَاءِ أَهْلِ الْكِتَابِ · حديث 21

21 - كَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ الْمَعْرُوفُ بِابْنِ دَاسَةَ، نَا أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ، نَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا جَرِيرٌ ح قَالَ: وَثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمِنْهَالِ، عَنْ زَاذَانَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جِنَازَةِ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَانْتَهَيْنَا إِلَى الْقَبْرِ وَلَمَّا يُلْحَدُ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْو مِنْهُ، وَحَدِيثُ أَبِي عَوَانَةَ أَتَمُّ قَالَ أَبُو دَاوُدَ فِي ذِكْرِ الْمُؤْمِنِ: زَادَ فِي رِوَايَةِ جَرِيرٍ، فَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ {يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ} [إبراهيم: 27] الْآيَةُ، وَقَالَ فِي ذِكْرِ الْكَافِرِ: زَادَ فِي حَدِيثِ جَرِيرٍ قَالَ: " ثُمَّ يُقَيَّضُ لَهُ أَعْمَى أَبْكَمُ مَعَهُ مِرْزَبَّةٌ مِنْ حَدِيدٍ لَوْ ضُرِبَ بِهَا جَبَلٌ لَصَارَ تُرَابًا قَالَ: فَيَضْرِبُهُ بِهَا بِضَرْبَةٍ يَسْمَعُهَا مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ فَيَصِيرُ تُرَابًا " قَالَ: «ثُمَّ تُعَادُ فِيهِ الرُّوحُ» [ص:40]

براء بن عازب (ﷺ) سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک انصاری مرد کے جنازے کے لئے نکلے، پھر ہم قبر تک پہنچ گئے جبکہ قبر کھودی جا رہی تھی ۔ پھر ( راوی نے ) اس ( حدیث سابق ) جیسی حدیث بیان کی ۔ ابوعوانہ کی ( بیان کردہ ) حدیث زیادہ کمل ہے۔جریر کی روایت میں ہی اضافہ ہے کہ اللہ عزوجل کا فرمان: ينبت الله الذين أمنوا بالقول الثابت في الخلوة الدنيا وفي الأخرة» (ایرانیم: ۲۷) الله تعالى اہل ایمان کو مضبوط قول کے ساتھ دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں ( بھی ) ثابت قدم رکھتا ہے۔“ (الآمیہ)اور کافر کے ذکر میں جریر نے یہ اضافہ کیا: پھر اس پر ایک اندھا گونگا( فرشتہ ) مسلط کر دیا جا تا ہے جس کے پاس لوہے کا ایک گرز ہوتا ہے ۔ اگر اس ( گرز ) سے پہاڑ کو مارا جاۓ تو وہ مٹی بن جاۓ ۔فرمایا : پھر وہ اسے ایسی مار مارتا ہے کہ (اس سے مشرق و مغرب کی مخلوقات سنتی ہیں سواۓ انسانوں اور جنوں کے، پھر اس (کے جسم میں روح لوٹا دی جاتی ہے ۔“ اسی طرح ایک جماعت نے حدیث بیان کی ہے۔

الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ← زَاذَانَ ← الْمِنْهَالُ ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو مُعَاوِيَةَ ← هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ← جَرِيرٌ ← عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ← أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ الْمَعْرُوفُ بِابْنِ دَاسَةَ، ← أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ محمد بن عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ← كَمَا

Isbat Azab Al Qabar · Book › The door to inform the chosen one, may God’s prayers and peace be upon him, that the believer and unbeliever are all asked, then the pain is affirmed. · Hadith 21

إثبات عذاب القبر وسؤال الملكين · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْوُضُوءِ بِمَاءِ أَهْلِ الْكِتَابِ · حديث 22

22 - وَرَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنِ الْمِنْهَالِ مِثْلَ رِوَايَةِ الْأَعْمَشِ، أَبُو خَالِدٍ الدَّالَانِيُّ وَعَمْرُو بْنُ قَيْسٍ الْمُلَائِيُّ وَالْحَسَنُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ النَّخَعِيُّ عَنْ يُونُسَ بْنِ خَبَّابٍ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ زَاذَانَ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ، فَذَكَرَهُ

الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ، فَذَكَرَهُ ← أَبِي الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيِّ ← زَاذَانَ ← الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ← يُونُسَ بْنِ خَبَّابٍ ← الْحَسَنِ بْنُ عُبَیْدِ اللہِ النَّخَعِیِّ ← عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْمُلَائِيِّ، ← الْمِنْهَالِ مِثْلَ رِوَايَةِ الْأَعْمَشِ، أَبُو خَالِدٍ الدَّالَانِيُّ ← وَرَوَاهُ جَمَاعَةٌ،

Isbat Azab Al Qabar · Book › The door to inform the chosen one, may God’s prayers and peace be upon him, that the believer and unbeliever are all asked, then the pain is affirmed. · Hadith 22

إثبات عذاب القبر وسؤال الملكين · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْوُضُوءِ بِمَاءِ أَهْلِ الْكِتَابِ · حديث 23

23 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، ثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُكْرَمٍ الْبَزَّازُ، بِبَغْدَادَ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ، ثَنَا أَبُو إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ، ثَنَا شُعَيْبُ بْنُ صَفْوَانَ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ خَبَّابٍ فَذَكَرَهُ، قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ: ذِكْرُ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ فِي هَذَا الْحَدِيثِ وَهْمٌ لِإِجْمَاعِ الثِّقَاتِ عَلَى رِوَايَتِهِ عَنْ يُونُسَ بْنِ خَبَّابِ عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ زَاذَانَ، أَنَّهُ سَمِعَ الْبَرَاءَ،

یہ بھی سابقہ روایات کی دوسری سند ہے۔

الْبَرَاءِ، ← زَاذَانَ، أَنَّهُ ← الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ← يُونُسَ بْنِ خَبَّابٍ ← أَبِي الْبَخْتَرِيِّ فِي هَذَا الْحَدِيثِ وَهْمٌ لِإِجْمَاعِ الثِّقَاتِ عَلَى رِوَايَتِهِ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ← يُونُسُ بْنُ خَبَّابٍ فَذَكَرَهُ، ← شُعَيْبُ بْنُ صَفْوَانَ، ← أَبُو إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ، ← جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ، ← أَبُو الْحُسَيْنِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُكْرَمٍ الْبَزَّازُ، بِبَغْدَادَ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Isbat Azab Al Qabar · Book › The door to inform the chosen one, may God’s prayers and peace be upon him, that the believer and unbeliever are all asked, then the pain is affirmed. · Hadith 23

إثبات عذاب القبر وسؤال الملكين · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْوُضُوءِ بِمَاءِ أَهْلِ الْكِتَابِ · حديث 24

24 - أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ الْخَلَدِيُّ، إِمْلَاءً، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ سَبَلَانُ، ثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ قَالَ أَتَيْتُ يُونُسَ بْنَ خَبَّابٍ بِمِنًى عِنْدَ الْمَنَارَةِ وَهُوَ يَقُصُّ فَسَأَلْتُهُ عَنْ حَدِيثِ عَذَابِ الْقَبْرِ، فَحَدَّثَنِي بِهِ عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ زَاذَانَ، أَنَّهُ سَمِعَ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جِنَازَةٍ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَرَوَاهُ مَعْمَرٌ، وَمَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ خَبَّابٍ عَنِ الْمِنْهَالِ عَنْ زَاذَانَ عَنِ الْبَرَاءِ نَحْوَ رِوَايَةِ الْجَمَاعَةِ , وَرَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنِ الْأَعْمَشِ، فَبَيَّنَ فِي الْحَدِيثِ سَمَاعَ زَاذَانَ عَنِ الْبَرَاءِ كَمَا بَيَّنَهُ عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ عَنْ يُونُسَ،

یہ بھی سابقہ روایت کی دوسری سند ہے۔ یونس بن حباب نے یہ حدیث منارے پر چڑھ کر ) بیان کی تھی ۔

يُونُسَ ← الْبَرَاءِ كَمَا بَيَّنَهُ عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ ← الْأَعْمَشِ، فَبَيَّنَ فِي الْحَدِيثِ سَمَاعَ زَاذَانَ ← الْبَرَاءِ نَحْوَ رِوَايَةِ الْجَمَاعَةِ وَرَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ← زَاذَانَ ← الْمِنْهَالُ ← يُونُسَ بْنِ خَبَّابٍ ← الْحَدِيثَ، وَرَوَاهُ مَعْمَرٌ، وَمَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ← خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ فِي جِنَازَةٍ، ← الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ← زَاذَانَ، أَنَّهُ ← الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ← بِهِ ← حَدِيثِ عَذَابِ الْقَبْرِ، ← أَتَيْتُ يُونُسَ بْنَ خَبَّابٍ بِمِنًى عِنْدَ الْمَنَارَةِ وَهُوَ يَقُصُّ فَسَأَلْتُهُ ← عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ سَبَلَانَ ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ← جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنُ نُصَيْرٍ الْخُلْدِيُّ إِمْلاَءً ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Isbat Azab Al Qabar · Book › The door to inform the chosen one, may God’s prayers and peace be upon him, that the believer and unbeliever are all asked, then the pain is affirmed. · Hadith 24

chevron_left Previous
1234…20
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Concerning what this verse promises to the disbelievers with the torment of the graves, God Almighty says: “May God be deceived by the unjust, and God will do.”3. The door to inform the chosen one, may God’s prayers and peace be upon him, that the believer and unbeliever are all asked, then the pain is affirmed.4. The door of the descent of the angels at death Bbhry the believer and intimidation infidel Allah said Hereafter {those who say, our Lord God, and true to descend upon them the angels do not be afraid and do not grieve and rejoice in Paradise that you were5. The door to hastening the funeral, as long as it is good for you to do it6. Chapter on informing the Mustafa, peace and blessings of God be upon him, by saying the funeral after the examination7. The door of proof that his spirit returned to his body and then asks Withab insured and punishes the infidel God, said the bulk of Hereafter {Think not of those killed in the way of Allah dead, but alive with their Lord rejoice in what God hath given them8. Guide the door on that after the question presented to his seat morning and evening, said Allah exalted {and catch Pharaoh ill torment fire offering them incapacitated, morning and evening and on the time admitted to Pharaoh the most torment} [Ghafir: 46]9. What is the door of the hypocrites from the torment in the grave before the torment in the fire, said Allah exalted {and those around you of the Bedouins are hypocrites and the people of the city Mrdoa hypocrisy we do not teach them to teach them Snazbhm10. What is the door to introduce from the remembrance of Allah Almighty from the torment in the grave before the torment of the Day of Resurrection Allah Almighty {and introduce him is a life of hardship and Nhacrh the Day of Resurrection blind} [Taha: 124]11. Door passport of life in a single part and that the structure is not a life condition, and not from the neighborhood condition, and in that passport torture parts scattered, said God Almighty {And your Lord creates what He wills and chooses} [Stories: 68]12. The evidence that God Almighty door creates a worldly difference in conditions of life do we see and reckon with the sumptuously people and suffer others Allah exalted one who said blessed them with faith and righteousness: {descend upon them the angels d
13. The door of intimidating the people of faith in the torment of the grave God said to His Prophet peace be upon him {and not Thbtnak I almost left them a little something, if Ozguenak weakness of life and the weakness of death and then do not find you we h
14. The door to the torment of graves in grace and urine
15. Concerning the fear of the torment of the graves in the slaying of the dead,
16. The door to the fear of the torment of the graves in the shadows
17. The door to the fear of the torment of the graves in religion
18. Concerning the punishment of the grave that God Almighty says: “From the security of the grave” He said: “And God Almighty says:
19. The door to what is hoped for in the safety of the temptation of graves
20. The door to the security of God’s punishment in the grave is what is required in the testimony
21. Chapter on what is requested in the reading of Surat Al-Mulk, to prevent the torment of the graves.
22. The door to the torment of the grave hope for those who are safe
23. The door to what is required in death on Friday night from the innocence of the temptation of the graves
24. The chapter on the supplication of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, during the funeral prayer
25. Chapter on what was hoped in the prayers of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, for the funerals from the light in the graves and the darkness of God over him
26. The door to the supplication of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, to the participants with the torment of the graves
27. The door to seek refuge and command of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, from the torment of the graves and his command
28. The door to supplication for the believer in confirmation after the completion of the burial
29. The door wishing to forgive him to teach his people what God has honored him by God, said the bulk of Hereafter those who blessed him for forgiveness {was said to Paradise, said Oh national know what forgave me my Lord and made me of the honored} [Yassin:
30. The door of the interpretation of the words of God Almighty {and breathed in the pictures, if they are from the graves to their Lord slipping said O Wilna of We sent Mrkdna} [Yassin: 52] verse said Professor Abu al-Qasim al-Hasan ibn Muhammad ibn Habib Ex
31. The chapter of what the sack of the predecessors brought to me, may God be pleased with them, attested to the proof of the torment of the graves, and what they feared from the horror of the horror.