Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Friday, Jumada I 6, 1448 AH · Oct 16, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الشَّفَاعَةِ ‹ باب · حديث 1093

سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کتاب بھی کسی زمین میں ضائع ہونے والی جگہ میں ڈالی جائے تو اللہ تعالیٰ وہاں اپنے فرشتوں کو بھیج دیتا ہے، جو اس کو اپنے بازوؤں سے گھیر لیتے ہیں اور اس کو پاک رکھتے ہیں۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے اولیاء میں سے کسی ولی کو بھیج دیتا ہے تو وہ اسے زمین سے اٹھا لیتا ہے۔ اور جو شخص زمین سے کوئی لکھی ہوئی چیز اٹھا لے جس میں اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے نام کو علیین میں بلند فرما دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کے والدین سے عذاب ہلکا کر دیتا ہے چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Intercession Book › Chapter · Hadith 1093

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الشَّفَاعَةِ ‹ باب · حديث 1094

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ قیامت کے دن اٹھائے جائیں گے تو وہ پُل صراط کے دونوں کناروں سے اس طرح نیچے گریں گے جس طرح پتنگے آگ پر گرتے ہیں، پھر اللہ تعالیٰ اپنی مہربانی سے جس کو چاہے گا نجات دے دے گا، پھر فرشتوں، نبیوں اور شہداء کو اجازت دی جائے گی تو وہ سفارش کریں گے تو ان کی سفارش قبول کی جائے گی، اور اللہ تعالیٰ جہنم سے اس شخص کو بھی نکال دیں گے جس کے دل میں ذرہ بھر بھی ایمان ہو گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Intercession Book › Chapter · Hadith 1094

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الشَّفَاعَةِ ‹ باب · حديث 1095

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن میری سفارش میری امّت میں سے اہلِ کبائر کے لیے ہوگی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Intercession Book › Chapter · Hadith 1095

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الشَّفَاعَةِ ‹ باب · حديث 1096

سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں تھے، تو جب ہم بیدار ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم موجود نہیں تھے، ہم انہیں تلاش کرنے لگے، ہم اسی حال میں تھے کہ ہم نے چکی رگڑنے کی آواز سنی تو ہم اس آواز کے پاس چلے گئے، وہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم موجود تھے تو ہم نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ اپنے بستر سے اٹھتے ہیں اور ہم بھی آپ کے آس پاس ہوتے ہیں، پھر آپ ہم میں سے کسی کو بیدار بھی نہیں کرتے، حالانکہ ہم دشمن کی سرزمین میں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک پیغام لانے والا آیا، پھر اس نے مجھے دو باتوں میں اختیار دیا، یا تو میری نصف امّت کو اللہ تعالیٰ جنّت میں داخل کر دے یا سفارش کا موقع عطا فرمائے گا۔ تو میں نے سفارش کو پسند کر لیا۔“ ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! دعا کریں اللہ تعالیٰ مجھے بھی سفارش والوں میں کر دے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! ابوموسیٰ کو بھی سفارش والوں میں داخل فرما دے۔“ پھر ایک اور کہنے لگے: میرے لیے بھی دعا کریں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دوسرا بھی اسی طرح ہے۔“ پھر ایک اور نے کہا، تو جب زیادہ لوگ ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری سفارش ہر اس شخص کے لیے ہوگی جو لا الہ الا اللہ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت دیتا ہو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Intercession Book › Chapter · Hadith 1096

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الشَّفَاعَةِ ‹ باب · حديث 1097

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امّت کے اہلِ کبائر کے لیے سفارش ہوگی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Intercession Book › Chapter · Hadith 1097

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1098

سیدنا یزید بن اخنس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو چیزوں کے علاوہ ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش نہ کرو۔ ایک وہ آدمی جس کو اللہ نے قرآن عطا فرمایا تو وہ اس کے ساتھ رات دن قیام کرتا ہے، اور جو اس میں ہے اس کی پیروی کرتا ہے، تو کوئی آدمی یہ کہہ سکتا ہے کہ اگر اللہ مجھے بھی اسی طرح عنایت فرما دے جیسے اس کو عنایت فرمایا تو میں بھی اس کو اچھی طرح آگے تقسیم کروں۔ اور ایک آدمی وہ ہے جس کو اللہ مال عطا کرے تو وہ اس کو خرچ کرے اور صدقہ کرے، تو کوئی آدمی یہ کہہ سکتا ہے کہ کاش اللہ مجھے بھی عطا فرمائے تو میں بھی اسی طرح کروں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1098

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1099

سیدنا نعمان بن بشیر انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے کتاب لکھی اور وہ عرش پر اس کے پاس ہے، اور اس نے اس میں سے دو آیتیں نازل کیں جن سے سورۂ بقرۃ ختم کی، اور شیطان اس گھر میں نہیں جاتا جس میں یہ آیتیں تین راتیں پڑھی جائیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1099

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1100

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر قرآن مجید کی تلاوت کر۔“ تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ پر پڑھوں حالانکہ آپ پر نازل ہوا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں چاہتا ہوں کہ کسی دوسرے سے سنوں۔“ پھر میں سورۂ نساء کو پڑھنے لگا یہاں تک کہ اس آیت تک پہنچا: ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيْدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هٰؤُلَاءِ شَهِيْدًا﴾ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں اور میں رک گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سے جو کچھ بھی تو مانگ تجھے دے دیا جائے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1100

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1101

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر سورۂ انعام اکٹھی نازل ہوئی، اس کو ستّر ہزار فرشتے الوداع کر رہے تھے، وہ بلند آواز سے تسبیح و تحمید ادا کر رہے تھے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1101

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1102

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن کا خیال رکھو، وہ پرندوں کے اپنے وطن کو جانے سے بھی زیادہ جلدی دلوں سے نکل جاتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1102

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1103

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1103

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1104

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے رات یا دن کسی وقت بھی سورۂ یٰس کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے پڑھا اس کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1104

chevron_left Previous
1…919293…100
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter