Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Friday, Jumada I 6, 1448 AH · Oct 16, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ ‹ باب · حديث 1069

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دلوں پر لوہے کی طرح زنگ چڑھ جاتا ہے، اس کی صفائی استغفار ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The book of repentance and asking for forgiveness › Chapter · Hadith 1069

Mozu

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ ‹ باب · حديث 1070

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گناہ پر نادم ہونے والا توبہ کے انتظار میں ہوتا ہے اور گناہوں پر خوش ہونے والا اللہ کے غصے کا انتظار کرتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The book of repentance and asking for forgiveness › Chapter · Hadith 1070

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ ‹ باب · حديث 1071

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر چیز کی توبہ ہے مگر بدخلقی کی توبہ نہیں ہے، کیونکہ وہ اگر ایک گناہ سے توبہ کرے گا تو اس سے برے میں پھنس جائے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The book of repentance and asking for forgiveness › Chapter · Hadith 1071

Mozu

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ ‹ باب · حديث 1072

سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم وفات سے قبل بکثرت یہ دعا پڑھتے: سُبْحَانَكَ اَللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ اَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوْبُ إِلَيْكَ ”اے اللہ! تو پاک ہے اور ساتھ تیری تعریف کے میں تجھ سے بخشش چاہتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں۔“ سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں آپ کو اکثر یہ دعا پڑھتے ہوئے دیکھتی ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ایک حکم ہوا (جس کی وجہ سے میں یہ پڑھتا ہوں)۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پڑھا: ” إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَالْفَتْحُ ”جب اللہ کی مدد آگئی اور فتح بھی پہنچ آئی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The book of repentance and asking for forgiveness › Chapter · Hadith 1072

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ ‹ باب · حديث 1073

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عز و جل فرماتے ہیں: ”اے ابن آدم! جب تک تو مجھ سے دعا کرتا رہے گا اور مجھ پر امید رکھے گا تو تو جس حال میں بھی ہو گا میں تجھے معاف کردوں گا، اور اگر تو بھری ہوئی زمین گناہوں کی لے کر میرے پاس آئے تو میں اتنی ہی رحمت اور بخشش سے بھری ہوئی زمین لے کر تیرے پاس آؤں گا، جب تک کہ تو مجھ سے شرک نہ کرتا ہو، اگر تیرے گناہ آسمان کی بلندی تک چلے گئے پھر تو مجھ سے معافی مانگنے لگا تو میں تجھے معاف کردوں گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The book of repentance and asking for forgiveness › Chapter · Hadith 1073

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْقِرَاءَاتِ ‹ باب · حديث 1074

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ﴿وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى﴾ ”اور تم مقامِ ابراھیم کو نماز کی جگہ بنالو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Qur’an of Qur’an › Chapter · Hadith 1074

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْقِرَاءَاتِ ‹ باب · حديث 1075

اعمش کہتے ہیں: میں تیس دفعہ یحییٰ بن وثاب پر قرآن پڑھتا رہا، تو میں ﴿وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ﴾ ہی پڑھتا رہا، اسی طرح یحییٰ نے علقمہ پر، انہوں نے عبداللہ بن مسعود اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر پڑھا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Qur’an of Qur’an › Chapter · Hadith 1075

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْقِرَاءَاتِ ‹ باب · حديث 1076

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے جبریل علیہ السلام نے ایک حرف پڑھایا تو میں اس سے زیادہ کی رعایت مانگتا رہا تو وہ دیتے رہے یہاں تک کہ سات لغات تک پہنچ گئے۔“ زہری کہتے ہیں: سات لغات سے مراد یہ امر ہے جبکہ وہ ایک ہی معنی میں رہے، حلال اور حرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی ہو۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Qur’an of Qur’an › Chapter · Hadith 1076

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْقِرَاءَاتِ ‹ باب · حديث 1077

سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام نے کہا کہ قرآن کو سات طریق پر پڑھو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Qur’an of Qur’an › Chapter · Hadith 1077

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْقِرَاءَاتِ ‹ باب · حديث 1078

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم میں سے کسی کو پیر کے اوپر پیر رکھے قرآن کو گاتے ہوئے اور سورۂ بقرہ کو چھوڑ ہوئے نہ پاؤں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Qur’an of Qur’an › Chapter · Hadith 1078

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْقِرَاءَاتِ ‹ باب · حديث 1079

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں پوں پڑھا: ﴿فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ﴾ ”خوشی اور خوشبو ہوگی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Qur’an of Qur’an › Chapter · Hadith 1079

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْقِرَاءَاتِ ‹ باب · حديث 1080

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ﴿فَرَوْحٌ وَ رَيْحَانٌ﴾ ”خوشی اور خوشبو ہوگی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Qur’an of Qur’an › Chapter · Hadith 1080

chevron_left Previous
1…899091…100
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter