المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 709
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آدمیوں سے بھرے ہوئے ایک گھر میں آئے اور دروازے پر ہی کھڑے ہو گئے، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم دائیں بائیں دیکھنے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی خالی جگہ نظر نہ آئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر لپیٹ کر اس کی طرف پھینکی اور فرمایا: ”جریر! اس پر بیٹھ جاؤ۔“ تو انہوں نے اسے اٹھایا اور چوم کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو واپس کر دی، اور عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! جس طرح آپ نے میری عزت کی اسی طرح اللہ آپ کو عزت دے، تو سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہارے پاس کسی قوم کا معزز آدمی آئے تو اس کی عزت کرو۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 709
