المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کتاب الادب ‹ باب · حديث 661
سیدہ ام کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی بھی کسی جھوٹ میں اجازت دیتے نہیں دیکھا مگر تین چیزوں میں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”میں ان کو جھوٹ نہیں سمجھتا: ایک وہ شخص جو اس کے (یعنی جھوٹ) کے ساتھ لوگوں میں اصلاح کرتا ہو، ایک وہ جو جنگ میں کوئی بات کرتا ہے، تیسرا یہ کہ خاوند بیوی ایک دوسرے سے بات کریں۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Literature writers › Chapter · Hadith 661
