المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ اللِّبَاسِ ‹ باب · حديث 613
سیدنا ابوالاحوص اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بکھرے بالوں کے ساتھ خاک آلود پایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پوچھا: ”تمہارا کیا حال ہے؟“ انہوں نے کہا: مجھے اﷲ نے ہر قسم کا مال دیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اﷲ تعالیٰ کسی پر کوئی نعمت کرے تو وہ چاہتا ہے کہ اس پر اس کی نعمت کے اثرات دیکھے جائیں۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The clothing book › Chapter · Hadith 613
