المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 457
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ایک محرم کو اس کی سواری نے گرا دیا اور وہ فوت ہو گیا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو، اور اس کے انہیں دو کپڑوں میں کفن دو، اور خوشبو اس کے قریب تک نہ کرو، اور نہ ہی اس کے سر کو ڈھانپو، کیونکہ یہ قیامت کے روز لبیک کہتا ہوا اٹھے گا۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 457
