المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 433
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ میں آئے تو بیت اللہ شریف کا طواف سات مرتبہ کیا۔ پھر باب صفا سے نکل کر صفا پہاڑی پر چڑھے اور کہا: ”ہم وہاں سے شروع کرتے ہیں جہاں سے اللہ نے شروع کیا۔“ پھر یہ آیت پڑھی: ﴿إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ﴾ (البقرہ: 158) ”بے شک صفا اور مروہ اللہ نشانیوں میں سے ہیں۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 433
