Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 241

سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک نماز کے بعد دوسری نماز پڑھنا جب کہ دونوں کے درمیان کوئی لغو بات نہ ہو تو وہ علیین میں لکھی جاتی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 241

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 242

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو آدمی ہیں جن کی نماز ان کے سروں سے اوپر نہیں جاتی۔ ایک وہ غلام جو اپنے مالکوں سے بھاگ گیا ہو جب تک اپنے مالکوں کے پاس واپس نہ آ جائے، اور وہ عورت جو اپنے خاوند کی نافرمان ہو یہاں تک کہ وہ اپنی نافرمانی سے باز آ جائے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 242

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 243

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے ارادہ کیا کسی آ دمی کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کو جمعہ کی نماز پڑھائے، پھر جو لوگ اس سے پیچھے رہ جاتے ہیں میں ان کے گھروں کو جلا دوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 243

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 244

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 244

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 245

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے میرے دوست ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین باتوں کی وصیت فرمائی: (1) ہر ماہ میں تین دن روزے رکھنے کی۔ (2) جمعہ کے دن غسل کرنے کی۔ (3) سونے سے پہلے وتر پڑھنے کی۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 245

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 246

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی مؤذن کسی بستی میں اذان کہہ دیتا ہے تو الله تعالیٰ اس بستی کو اپنے عذاب سے اس دن بچا لیتے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 246

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 247

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں کھڑے ہو کر نماز ادا کی، جبکہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہمارے پیچھے نماز ادا کر رہیں تھیں اور میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں تھا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 247

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 248

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کو کالا کتا، گدھا اور عورت توڑ دیتے ہیں۔“ میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: دوسرے کتوں میں سیاہ کتے کی کیا خصوصیت ہے؟ انہوں نے کہا: بھتیجے! میں نے یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھی تھی جس طرح تو نے مجھ سے پوچھی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کالا کتا شیطان ہوتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 248

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 249

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ”جس نے چاشت کی بارہ رکعتیں نماز ادا کی تو الله تعالیٰ اس کے لیے جنت میں سونے کا محل بنا دیتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 249

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 250

سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس اپنی کسی ضرورت کے لیے آتا جاتا تھا، مگر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اس کی طرف توجہ نہ کرتے اور نہ اس کی ضرورت پوری کرتے، تو وہ سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ کو ملا اور ان سے شکایت کی، تو انہوں نے اس سے کہا کہ وضو کا برتن لاؤ اور وضو کرو، پھر مسجد جاؤ، وہاں دو رکعت نماز پڑھو، پھر یہ دعا کرو: ‏‏‏‏اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ وَأَتَوَجَّهُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيِّ الرَّحْمَةَ يَا مُحَمَّدُ إِنِّيْ أَتَوَجَّهٗ بِكَ إِلَىٰ رَبِّكَ رَبِّيْ جَلَّ وَ عَزَّ فَيَقْضِيْ لِيْ حَاجَتِيْ. اور تم اپنی ضرورت کا نام لو، اور شام کو میری طرف آنا، میں تمہارے ساتھ جاؤں گا، وہ آدمی چلا گیا اور جو کچھ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا تھا وہ کیا، پھر وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے دروازے پر آیا تو دربان آیا اور اس کو لے کر حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس چلا گیا، اسے چٹائی پر بٹھایا اور کہا: تیری ضرورت کیا ہے؟ اس نے اپنی ضرورت ذکر کی تو انہوں نے اسے پورا کیا، پھر اس نے اسے کہا: تو نے اپنی ضرورت اب تک مجھ سے ذکر نہیں کی، تجھے جو بھی کام ہو میرے پاس آ جایا کرو۔ پھر وہ آدمی وہاں سے نکل کر سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور اسے کہا: جزاک اللہ خیر، وہ میری ضرورت کو نہیں دیکھتے تھے اور نہ اس طرف توجہ کرتے، یہاں تک کہ تم نے ان سے کلام کیا، تو سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے اسے نہیں کہا لیکن میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا کہ ایک نابینا آیا اور اس نے اپنی نظر چلی جانے کی شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہا: ”کیا تو صبر کر سکتا ہے؟“ اس نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے چلانے والا کوئی نہیں ہے، اور یہ چیز مجھ پر بہت مشکل ہے، تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وضو کا برتن لا کر وضو کرو، پھر دو رکعت نماز پڑھ کر یہ دعا کرو۔“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم! ہم ابھی جدا نہیں ہوئے تھے اور ہماری بات کچھ لمبی ہوگئی تھی، یہاں تک کہ وہ آدمی آیا، اسے کوئی تکلیف بھی نہیں تھی اور جیسے کبھی نہ ہوئی ہوگی۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 250

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 251

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں قرآن کی سورة کی طرح استخارہ سکھایا کرتے تھے، کہتے: ”جب تم میں سے کوئی کسی کام کا ارادہ کرے تو یوں کہے: اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْتَخِيْرُكَ بِعِلْمِكَ، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِيْمِ، فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوْبِ، اَللّٰهُمَّ إِنْ كَانَ هٰذَا الْأَمْرُ خَيْرَةً لِيْ فِيْ دِيْنِيْ وَ دُنْيَايَ وَعَاقِبَةِ أَمْرِيْ فَقَدِّرْهُ لِيْ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَ ذٰلِكَ خَيْرٌ فَسَهِّلْ لِي الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ وَاصْرِفْ عَنِّى الشَّرَّ حَيْثُ كَانَ، وَرَضِّنِىْ بِقَضَائِكَ. “

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 251

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 252

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: حبشہ جانے سے پہلے ہم نماز کے دوران آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کہتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں جواب دیا کرتے تھے۔ جب ہم حبشہ سے واپس آئے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کہا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا جواب نہیں دیا، تو جو میرے قریب یا دور تھا اس نے مجھے پکڑا تو میں نے کہا: کیا میرے متعلق کوئی نیا حکم آ گیا ہے؟ یا میرے اندر کوئی نئی چیز پیدا ہوگئی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن مسعود! یہ بات نہیں، الله تعالیٰ اپنے کاموں میں سے جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، اب نئی بات یہ ہوئی ہے کہ نماز میں کلام نہ کرو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 252

chevron_left Previous
1…202122…100
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter