حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ایک باندی بکریوں کا ریوڑ چرا رہی تھی کہ اسے ایک بکری کے مر جانے کا اندیشہ ہوا‘ چنانچہ اس نے اسے پتھر سے ذبح کر لیا‘ نبی علیہ السلام نے اسے کھانے کی اجازت دے دی۔
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ انصار کا ایک لڑکا اُحد پہاڑ کی طرف نکلا‘ راستے میں گزرتے ہوئے اس نے ایک خرگوش پکڑ لیا‘ اسے خرگوش کو ذبح کرنے کے لیے کوئی چیز نہ ملی تو اس نے پھر سے اسے ذبح کر لیا‘ اس کے بعد وہ اسے اپنے ہاتھ میں لٹکائے ہوئے نبی علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے کھانے کی اجازت دے دی۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← الْهَيْثَمُ،
Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · Food, Beverages, Drink, Victims, Hunting, and Slaughtered Books › Door · Hadith 398
مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ وَالْأَشْرِبَةِ وَالشُّرْبِ وَالضَّحَايَا وَالصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ ‹ باب · حديث 399
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کے نزدیک عیدالاضحٰی کے پہلے عشرے سے زیادہ افضل کوئی دن نہیں‘ اس لیے ان میں کثرت سے اللہ کا ذکر کیا کرو۔
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بالوں والے کالے سفید رنگ کے دو مینڈھے قربانی میں پیش کیے‘ ایک اپنی طرف سے اور دوسرا اپنی امت کے ہر کلمہ گو کی طرف سے۔
حضرت ابو بردہ بن نیاز رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے نماز عید سے پہلے اپنی بکری ذبح کر لی‘ نبی علیہ السلام کے سامنے جب اس کا ذکر ہوا تو فرمایا: تمہاری طرف سے کافی ہو جائے گی لیکن تمہارے بعد کسی کی طرف سے کفایت نہیں کرے گی۔
حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے تمہیں قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ کھانے سے منع کیا تھا‘ اس کی وجہ یہ تھی کہ تم میں سے جو مالدار ہیں وہ تنگدستوں پر کشادگی کر سکیں۔
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس محارب بن دثار آئے‘ انہوں نے ان کے سامنے روٹی اور سرکہ رکھا‘ پھر فرمایا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں تکلف سے منع فرمایا ہے‘ اگر ایسا نہ ہوتا تو میں تمہارے لیے تکلف کرتا‘ اور میں نے نبی علیہ السلام کو یہ فرماتے ہوئے بھی سنا ہے کہ سرکہ بہترین سالن ہے۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے اور مسلمان ایک آنت میں کھاتا ہے۔
ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ
Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · Food, Beverages, Drink, Victims, Hunting, and Slaughtered Books › Door · Hadith 407
مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ وَالْأَشْرِبَةِ وَالشُّرْبِ وَالضَّحَايَا وَالصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ ‹ باب · حديث 408
حضرت ابو حجیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تو ٹیک لگا کر نہیں کھاتا بلکہ ایک غلام کی طرح کھاتا ہوں اور ایک غلام ہی کی طرح پیتا ہوں‘ اور میں اپنے رب کی عبادت کرتا رہوں گا تاکہ موت آ جائے۔
أَبِي جُحَيْفَةَ ← عَلِيِّ بْنِ الأَقْمَرِ
Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · Food, Beverages, Drink, Victims, Hunting, and Slaughtered Books › Door · Hadith 408