مسند أبي حنيفة رواية الحصكفي · كِتَابُ الْفَضَائِلِ وَالشَّمَائِلِ ‹ باب · حديث 373
24 - عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ، عَنْ خُزَيْمَةَ: أَنَّهُ مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْرَابِيٌّ يَجْحَدُ بَيْعَهُ، فَقَالَ خُزَيْمَةَ: أَشْهَدُ لَقَدْ بِعْتَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مِنْ أَيْنَ عَلِمْتَهُ؟ قَالَ: تَجِيئُنَا بِالْوَحْيِ مِنَ السَّمَاءِ فَنُصَدِّقُكَ، قَالَ: فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهَادَتَهُ بِشَهَادَةِ رَجُلَيْنِ "، وَفِي رِوَايَةٍ: «أَجَازَ شَهَادَتَهُ بِشَهَادَةِ رَجُلَيْنِ حَتَّى مَاتَ»
حضرت خزیمہ بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی علیہ السلام کے پاس سے ان کا گزر ہوا‘ آپ کے ساتھ ایک دیہاتی بھی تھا جو بیع کا انکار کر رہا تھا‘ حضرت خزیمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہنے لگے کہ میں اس بات کا گواہ ہوں کہ تم نے یہ جانور نبی علیہ السلام کے ہاتھ فروخت کیا ہے‘ نبی علیہ السلام نے فرمایا: تمہیں کیسے پتہ چلا؟ عرض کیا کہ آپ ہمارے پاس آسمانی وحی لاتے ہیں تو ہم آپ کی تصدیق کرتے ہیں (کیا اس میں آپ کی تکذیب کریں گے؟) نبی علیہ السلام نے یہ سن کر ان کی گواہی کو دو آدمیوں کی گواہی کے برابر قرار دے دیا۔
تَجِيئُنَا بِالْوَحْيِ مِنَ السَّمَاءِ فَنُصَدِّقُكَ، ← رَسُولُ اللَّهِ مِنْ أَيْنَ عَلِمْتَهُ؟ ← خُزَيْمَةَ: أَشْهَدُ لَقَدْ بِعْتَهُ، ← خُزَيْمَةَ: أَنَّهُ مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ وَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ أَعْرَابِيٌّ يَجْحَدُ بَيْعَهُ، ← أَبِي عبد الله الجدلي، ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ،
Musnad Abi Hanifa Al Haskafi · The Book of Virtues and Virtues › Door · Hadith 373
