المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الدِّيَةِ ‹ باب · حديث 1186
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایک آدمی کا مقدمہ پیش ہوا جس نے کسی کو اس کی ران پر ایک سینگ مارا، جس سے اس کی ران زخمی ہوگئی، اس نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے قصاص دیجیئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا علاج کرو، اور کچھ دیر ٹھہرو یہاں تک کہ ہم دیکھیں کہ یہ زخم کدھر جاتا ہے۔“ اس نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے قصاص لے دیجیئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو پھر یہی بات فرمائی تو وہ شخص کہنے لگا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے قصاص لے دیجیئے، تو آپ نے اس کو قصاص لے دیا، تو اس کی ٹانگ سوج گئی اور جس سے قصاص لیا گیا تھا اس کی ٹانگ ٹھیک ہوگئی۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی دیت باطل کر دی۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Blood Money Book › Chapter · Hadith 1186
