Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 436

سیدنا عروہ بن مضرس طائی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مزدلفہ میں (ٹھہرنے کی جگہ) پر تھے، میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں طی کے پہاڑ سے آیا، میں نے اپنی جان کو اور اپنی سواری کو بھی تھکا کر ماندہ کر دیا، میں نے کوئی چھوٹا پہاڑ نہیں دیکھا مگر اس میں ٹھہرا، تو کیا میرا حج ہو گیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے یہ نماز ہمارے ساتھ پڑھ لی، اور وہ رات یا دن کے کسی حصے میں وہاں ٹھہر گیا، تو اس کی محنت پوری ہوئی اور اس کا حج پورا ہوا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 436

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 437

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام باندھنے سے پہلے خوشبو لگائی۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 437

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 438

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت اللہ میں داخل ہوئے تو نماز کہاں پڑھی؟ انہوں نے کہا: دو ستونوں کے درمیان۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 438

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 439

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرہ کو ملا کر کیا، اور ان دونوں کا ایک ہی طواف کیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 439

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 440

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حیض و نفاس والی عورت کے متعلق فرمایا: ”وہ غسل کرے اور احرام باندھ لے، اور بیت اللہ کے طواف کے علاوہ تمام مناسکِ حج ادا کرے، پھر جب پاک ہو تو یہ طواف بھی کر لے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 440

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 441

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آیا اور کہنے لگا: میرا باپ بوڑھا ہے، حج نہیں کر سکتا، کیا میں اس کی طرف سے حج کر سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اس پر قرضہ ہو تو کیا تو ادا کرے گا؟“ اس نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اللہ کا قرضہ ادائیگی کا زیادہ حقدار ہے۔ اس کی طرف سے حج کرو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 441

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 442

صبی بن معبدسے روایت ہے کہ انہوں نے حج اور عمرہ کا احرام باندھا تو یہ بات سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ذکر کی، تو انہوں نے کہا: تو اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کی طرف راہنمائی کیا گیا ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 442

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 443

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ عز وجل اپنے فرشتوں پر عرفہ کی شام کو اہلِ عرفہ کے ساتھ فخر فرماتا ہے، کہتا ہے کہ دیکھو میرے بندوں کو وہ میرے پاس آئے ہیں۔ پراگندہ حالت میں، ان پر خاک پڑی ہوئی ہے اور وہ غبار آلود ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 443

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 444

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے متعلق جس کا خاوند ہو اور اس کا مال بھی، مگر اس کا خاوند اس کو حج کی اجازت نہ دے، فرمایا: ”اس عورت کو اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر حج کے لئے نہیں جانا چاہئے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 444

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 445

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مروہ کے متعلق فرمایا: ”یہ قربانی کرنے کی جگہ ہے اور مکہ کے تمام راستے اور گلیاں قربانی ذبح کرنے کی جگہ ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 445

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 446

سیدنا یزید بن الاسود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا تو صبح کی نماز منٰی میں ادا کی، جب نماز سے فارغ ہوئے تو دیکھا کہ دو آدمی پیچھے بیٹھے تھے، انہوں نے جماعت سے نماز نہین پڑھی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کو میرے پاس لاؤ۔“ جب انہیں لایا گیا تو ان کی بغل کے گوشت کانپ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے ہمارے ساتھ نماز نہیں پڑھی؟“ وہ کہنے لگے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم نے گھر میں نماز پڑھ لی تھی کیونکہ ہم نے خیال کیا کہ شاید ہم نماز کو نہ پا سکیں گے۔ فرمایا: ”آئندہ ایسے نہ کرنا، جب گھر میں پڑھ لو پھر جماعت سے نماز پا لو تو پڑھ لیا کرو، وہ تمہارے لیے نفل ہو جائے گی۔“ ایک نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمارے لئے استغفار کریں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے مغفرت کی دعا فرمائی، لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیڑ کی طرح اکٹھے ہو گئے، میں اس وقت نوجوان آدمی اور طاقت ور تھا، تو بھیڑ سے گزر کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ کر سینے پر رکھ لیا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا عمدہ اور ٹھنڈا ہاتھ کبھی نہیں دیکھا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 446

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 447

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو بیت اللہ کا طواف کیا، مقامِ ابراہیم کے پیچھے نماز پڑھی، اور صفا و مروہ کے درمیان طواف کیا، اور تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بہترین نمونہ ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 447

chevron_left Previous
1234
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter