Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 390

سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امّت کے لوگ جب تک رمضان کو قائم رکھیں گے، ذلیل نہیں کیے جائیں گے۔“ کہا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! رمضان کے مہینے کو ضائع کرنے میں کون سی رسوائی ہوگی؟ فرمایا: ”ان کے محارم کو پھاڑا جائے گا، اور جو اس مہینے میں زنا کرے گا اور شراب پیئے گا، اللہ کی اس پر لعنت ہے اور اس کی جو کوئی آسمانوں میں ہے آئندہ سال تک اسے لعنت کرتے رہیں گے۔ اگر وہ آئندہ رمضان آنے سے پہلے مر گیا تو آگ سے بچنے کے لیے اللہ کے پاس اس کے لیے کوئی نیکی نہیں ہو گی۔ پس رمضان کے مہینے سے ڈرو، کیونکہ نیکیاں اس میں دوسرے اوقات کی نسبت بہت زیادہ بڑھائی جاتی ہیں۔ اور اسی طرح برائیاں بھی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 390

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 391

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سردیوں میں روزہ ایک ٹھنڈی غنیمت ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 391

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 392

سیدنا ابوقتادہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یومِ عرفہ کا روزہ دو سال کے گناہوں کا کفارہ ہوتا ہے، ایک سال گزشتہ کا اور ایک سال آئندہ کا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 392

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 393

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک عورت نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میری ماں مر گئی اور اس پر کچھ روزے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ماں کی طرف سے روزے رکھ۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 393

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 394

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص روزے کی حالت میں صبح کرتا ہے تو اس کے لیے آسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں، اور اس کے اعضاء تسبیحیں کہنے لگتے ہیں، اور اس کے لئے آسمانِ دنیا والے بخشش مانگنے لگتے ہیں، یہاں تک کہ سورج غروب ہونے لگتا ہے، پھر اگر اس نے ایک یا دو رکعت نفل نماز ادا کی تو اس کے لیے آسمان روشن ہو جاتے ہیں، اور حور عین میں سے اس کی بیویاں کہتی ہیں: اے اللہ! اس کو قبض کر کے ہمارے پاس لے آ، کیونکہ ہم اسے دیکھنے کی شوق مند ہیں۔ اگر وہ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، سَبْحَانَ اللّٰهِ اور اللّٰهُ أَكْبَر کہتا ہے تو فرشتے ان کلمات کو اُٹھا لیتے ہیں اور شام تک لکھتے رہتے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 394

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 395

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب روزہ افطار کرتے تو یوں کہتے: ”بِسْمِ اللّٰهِ اَللّٰهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَ عَلٰي رِزْقِكَ اَفْطَرْتُ“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 395

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 396

سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر مہینے سے تین روزے تمام زمانے کے روزوں کے برابر ہو جاتے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 396

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 397

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے عرفہ کے دن کا روزہ رکھا تو وہ اس کے دو سال کا کفارہ ہو جائے گا۔ اور جس نے محرم کا ایک روزہ رکھا تو اسے ہر روز کے عوض میں تیس دن روزوں کا ثواب ہو گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 397

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 398

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین چیزوں کے لیے برکت کی دعا کی ہے: (1) سحری کے کھانے کے لیے، (2) ثرید کے لیے، اور (3) ماپ تول کے لیے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 398

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 399

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف اپنا سر مبارک نکالتے جب کہ آپ اعتکاف کی حالت میں ہوتے، تو میں آپ کو کنگھی کرتی اور آپ انسانی ضرورت کے علاوہ گھر کو نہیں آتے تھے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 399

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 400

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کو کھجور مل گئی وہ اس سے افطار کرے، جو صرف پانی پائے تو پانی بھی پاک ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 400

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الصِّیَام ‹ باب · حديث 401

سیدنا علقمہ کہتے ہیں: میں عاشوراء کے دن سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گیا تو ان کے سامنے ایک ثرید کا پیالہ پڑا ہوا تھا، میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمٰن! کیا یہ عاشوراء کا دن نہیں ہے؟ تو انہوں نے کہا: ہاں! عاشوراء کا دن ہے۔ ہم عاشوراء کا روزہ رمضان کی فرضیت سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رکھا کرتے تھے، جب رمضان فرض ہو گیا تو اس نے عاشوراء کا روزہ منسوخ کر دیا۔ پھر فرمایا: بیٹھو۔ تو میں بیٹھ گیا اور کھانے لگا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The fasting book › Chapter · Hadith 401

chevron_left Previous
1234
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter