Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 211

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو اپنے بازوؤں کو دور رکھتے حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی نظر آنے لگتی۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 211

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 212

سیدنا عبداللہ بن حبیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلى الله عليہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی بچہ دائیں بائیں میں تمیز کر سکتا ہو تو اس کو نماز کا حکم دو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 212

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 213

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رات کی نماز کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ دو دو رکعتیں ہیں، جب تم میں سے کوئی صبح ہونے سے ڈرے تو ایک رکعت وتر پڑھ لے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 213

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 214

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دوپہر کے بعد کی دو نمازوں میں سے ایک پڑھائی، ظہر کی یا عصر کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتوں کے بعد سلام پھیر دیا، تو جلدی کرنے والے لوگ نکل گئے۔ لوگ کہنے لگے: نماز کم ہو گئی ہے، ان میں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بھی تھے، مگر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بات کرنے سے ڈر رہے تھے، تو جلد باز لوگ اٹھ کر چلے گئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کی ایک لکڑی کی طرف اٹھے اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہاتھ رکھا کرتے تھے، تو لوگوں سے ایک آدی جس کو ذوالیدین کہتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایسے ہی کہتے تھے، کہنے لگا: یا رسول اللہ! کیا نماز کم ہوگئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ میں بھولا ہوں نہ نماز کم ہوئی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے پوچھا تو وہ کہنے لگے کہ ذوالیدین ٹھیک کہتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوٹے اور دو رکعت نماز ادا کی، جس طرح پہلے رکوع سجود کرتے تھے یا اس سے بھی زیادہ لمبا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سجدے کیے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 214

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 215

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امام ذمہ دار ہے، اور مؤذن امانت دار ہے، اے اللہ! اماموں کو ہدایت دے اور مؤذنوں کو معاف کر دے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 215

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 216

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص امام سے پہلے اپنے سر کو اٹھاتا ہے وہ اس بات سے کیوں نہیں ڈرتا کہ الله تعالیٰ اس کے سر کو گدھے کے سر سے بدل دے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 216

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 217

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”صفوں کو ملا کر رکھو، تمہارے درمیان شیطان اس طرح داخل ہوتا ہے جس طرح حذف کا بچہ۔“ کہا گیا: یا رسول اللہ! یہ حذف کیا ہوتا ہے؟ فرمایا: ”سیاہ بکری کا بچہ جو یمن کی سرزمین میں ہوتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 217

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 218

سیدنا عبدالله بن مفضل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول الله صلى الله عليہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمام لوگوں سے بڑا چور نماز کا چور ہے، جو اپنی نماز کو چراتا ہے۔“ کہا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ کیسے نماز کو چراتا ہے؟ تو فرمایا: ”وہ اس کا رکوع اور سجود پورا نہیں کرتا، اور سب سے بڑا بخیل وہ ہے جو سلام کے ساتھ بخیلی کرتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 218

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 219

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے سلام پھیرتے تو اَللّٰهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ یعنی ”اے اللہ! تو سلام ہے، اور تجھ سے ہی تمام کی سلامتی ہے، تیری ذات بڑی بابرکت ہے، اے بزرگی اور عزت والے۔“ کہنے تک اسی طرح بیٹھے رہتے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 219

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 220

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دن ڈھلنے کے بعد کی دو نمازوں میں سے ایک نماز ظہر کی یا عصر کی پڑھائی تو آپ نے دو رکعت کے بعد سلام پھیر دیا، ایک آدمی جس کو ذوالیدین کہا جاتا تھا کہنے لگا: یا رسول اللہ! کیا آپ بھول گئے یا نماز کم کر دی گئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ میں بھولا ہوں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور دو رکعت نماز پڑھی، پھر دو سہو کے سجدے کیے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 220

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 221

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کی نماز دو دو رکعات ہیں، اور جب صبح کا ڈر ہو تو ایک وتر پڑھ لو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 221

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الصَّلوٰةِ ‹ باب · حديث 222

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعے کے دن حاضر ہوا کرو، اور امام کے قریب ہو کر بیٹھو، کوئی آدمی اہلِ جنت سے ہوتا ہے مگر وہ جمعے کی نماز سے پیچھے رہنے لگتا ہے تو وہ جنت سے بھی پیچھے کر دیا جاتا ہے، حالانکہ وہ جنت والوں سے ہوتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Prayer › Chapter · Hadith 222

chevron_left Previous
12345…14
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter