Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْعِلْم ‹ باب · حديث 68

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علم کو حاصل کرنا ہر مسلمان پر لازم اور ضروری ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 68

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْعِلْم ‹ باب · حديث 69

سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔“ اس کو سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے روایت کیا گیا ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 69

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْعِلْم ‹ باب · حديث 70

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس سے کوئی علم کی بات پوچھی گئی، اس نے وہ چھپا لی تو اسے قیامت کے روز آگ کی لگام پہنائی جائے گی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 70

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْعِلْم ‹ باب · حديث 71

یحییٰ بن ابی کثیر کہتے ہیں: جس نے یہ کہا کہ میں عالم ہوں تو وہ جاہل ہے، اور جو کہے کہ میں جاہل ہوں وہ جاہل ہے، اور جو کہے میں جنّت میں جاؤں گا تو وہ جہنّم میں جائے گا، اور جو کہے کہ میں جہنّم میں جاؤں گا تو وہ بھی جہنّم میں جائے گا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 71

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْعِلْم ‹ باب · حديث 72

سیدنا ابوقرصافہ جندرہ بن خیشنہ لیثی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس آدمی کو تر و تازہ رکھے جو میرى بات کو سن کر یاد رکھتا ہے اور اس کى حفاظت کرتا ہے۔ بہت سارے علم کے حامل اپنے سے زیادہ جاننے والوں تک پہنچاتے ہیں۔ تین چیزیں ہیں کہ دل کو ان پر خیانت نہیں کرنى چاہیے، ایک اخلاصِ عمل اللہ کے لئے، حاکموں سے خیر خواہى اور جماعت کے ساتھ لازم رہنا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 72

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْعِلْم ‹ باب · حديث 73

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص سے کوئی علم کی بات پوچھی جائے، وہ اس کو چھپا دے تو قیامت کے روز اس کو آگ کی لگام دی جائے گی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 73

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْعِلْم ‹ باب · حديث 74

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص علم حاصل کرنے کے لیے گھر سے نکلا تو اس کا سفر واپسی تک فی سبیل اللہ شمار ہوگا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 74

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْعِلْم ‹ باب · حديث 75

سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ”بہترین چیز جو مرنے کے بعد انسان پیچھے چھوڑ جاتا ہے وہ نیک اولاد ہے جو اس کے لیے دعا کرے، اور صدقہ جاریہ ہے جس کا اجر اس کو پہنچتا رہتا ہے، اور وہ علم جس پر اس کے بعد عمل کیا جائے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 75

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْعِلْم ‹ باب · حديث 76

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس سے کسی علم کے متعلق پوچھا گیا، اور اس نے وہ چھپا لیا تو اسے قیامت کے روز آگ کی لگام پہنائی جائے گی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 76

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْعِلْم ‹ باب · حديث 77

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ علم لوگوں سے چھین کر قبض نہیں کرے گا بلکہ علم کو علماء کے فوت کرنے سے اٹھائے گا، جب کوئی عالم نہ رہے گا تو لوگ جاہلوں کو مفتی بنا لیں گے، تو ان سے جب مسئلہ پوچھا جائے تو وہ بغیر علم فتویٰ دیں گے، وہ خود گمراہ ہوں گے اور اوروں کو بھی گمراہ کریں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 77

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْعِلْم ‹ باب · حديث 78

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ سے پہنچاؤ اگرچہ ایک ہی آیت کیوں نہ ہو، اور بنی اسرائیل سے بیان کرو، اس میں کوئی حرج نہیں اور جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا وہ اپنی جگہ جہنّم بنا لے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 78

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْعِلْم ‹ باب · حديث 79

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن سب سے سخت عذاب اس عالم کو ہوگا جسے اس کا علم نفع نہ دے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 79

chevron_left Previous
12
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter