Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 49

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آخر زمان میں کچھ لوگ تقدیر کو جھٹلا دیں گے، یہ لوگ اس امّت کے مجوسى ہوں گے، اگر وہ بیمار ہوں جائیں تو ان کى بیمار پرسى نہ کرو، اگر مر جائیں تو ان کے جنازے میں بھی شریک نہ ہوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 49

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 50

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تین افراد سے قیامت کے دن کلام نہیں کرے گا، اور نہ انہیں پاک کرے گا، اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہوگا۔ (1) بوڑھا سفید و سیاہ بالوں والا زانی، (2) متکبر فقیر، (3) جس کو اللہ تعالیٰ نے مال دیا تو وہ اس کو قسم سے ہی خریدتا اور بیچتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 50

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 51

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر ایمان نہ رکھے اور اللہ کی تقدیر پر ایمان رکھتا ہو، تو وہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود ڈھونڈ لے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 51

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 52

سیدنا سہل بن سعد سعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھوٹے چھوٹے گناہوں سے اپنے آپ کو بچاؤ، چھوٹے گناہوں کی مثال اس قوم کی ہے جو ایک وادی میں گئے تو یہ بھی ایک لکڑی لے آیا اور یہ بھی لے آیا، انہوں نے اتنا ایندھن اکٹھا کر لیا جس سے انہوں نے اپنی روٹی پکا لی۔ اور چھوٹے گناہوں والا پکڑ لیا جاتا ہے تو وہ اس کو ہلاک کر دیتے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 52

Hassan

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 53

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کوفہ کے منبر پر یوں کہنے لگے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ: ”زانی زنا کرتے وقت ایماندار نہیں رہتا، اور چور چوری کرتے وقت ایماندار نہیں ہوتا، اور لوٹ مار کرنے والا جب وہ لوٹتا ہے تو وہ ایماندار نہیں رہتا، اور آدمی شراب پیتے وقت بھى ایماندار نہیں رہتا۔“ کسى نے کہا: اے امیر المؤمنین! جو زنا کرے تو کیا وہ کافر ہوجاتا ہے؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں رخصتوں کى احادیث مبہم رکھنے کا حکم فرماتے تھے، مومن زنا کو حلال سمجھ کر نہیں کرتا، اگر وہ اسے حلال سمجھے تو وہ کافر ہو جاتا ہے۔ اسى طرح مومن چورى کو حلال نہیں سمجھتا، اگر وہ اس کے حلال ہونے پر ایمان لائے تو وہ کافر ہو جاتا ہے۔ اور جب وہ شراب پئے اور یہ ایمان رکھے کہ وہ اس کے لیے حلال ہے تو وہ کافر ہوگا، اسى طرح لوٹنے والا اس کو مومن ہوتے ہوئے حلال نہیں سمجھتا ہے، اگر اسے حلال سمجھے تو وہ کافر ہوجا تا ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 53

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 54

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولا تو وہ اپنی جگہ جہنّم بنا لے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 54

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 55

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک لکڑی کے ساتھ زمین کرید رہے تھے، پھر سر اٹھایا اور فرمایا: ”ہر ذی روح جاندار کی جگہ جنّت اور جہنّم میں لکھی ہوئی ہے، نیز اس کا نیک بخت اور بد بخت ہونا بھی۔“ تو ایک شخص کہنے لگا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر ہم عمل کرنا چھوڑ دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں! بلکہ تم عمل کرو، کیونکہ ہر آدمی کے لیے وہ راہ آسان کر دی گئی ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا۔ نیک بخت لوگ نیک بختی کی راہ کے لیے آسان کئے جاتے ہیں، اور بد بخت لوگ بد بختی کی طرف آسان کئے جاتے ہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ﴿فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَاتَّقَى ● وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَىٰ﴾ (اللیل: ٥ تا ٦) ”جس نے دیا (اللہ کی راہ میں) اور ڈرا (اپنے رب سے)۔ اور نیک بات کی تصدیق کرتا رہے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 55

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 56

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آسمان میں ایک فرشتہ ہے جس کو اسماعیل کہتے ہیں، وہ ستر ہزار فرشتوں پر ہے، جن میں سے ہر ایک فرشتہ ستر ہزار فرشتوں پر ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 56

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 57

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی آدمی ایمان کی حقیقت کو اس وقت تک نہیں پا سکتا جب تک وہ اپنی زبان کو بند نہ کرے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 57

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 58

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا کہ ایک یہودی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں آیا اور کہنے لگا: اے ابوالقاسم ( صلی اللہ علیہ وسلم )! روح کیا چیز ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي﴾ ”آپ سے روح کے متعلق پوچھتے ہیں، کہہ دیں روح میرے رب کا امر ہے۔“ (الاسراء: 85)

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 58

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 59

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اپنی امّت پر کسی مومن یا مشرک سے نہیں ڈرتا کیونکہ مومن کو ایمان زیادتى کرنے سے روکے گا، اور مشرک کو کفر ہلاک کر دے گا، لیکن میں تم میں اس منافق سے ڈرتا ہوں جو صرف زبان سے عالم ہو، وہ باتیں تو وہ کرے گا جنہیں تم جانتے ہو مگر وہ عمل ایسا کرے گا جو تمہارے نزدیک برا ہوگا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 59

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 60

نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بھی اس وقت مومن نہیں ہوتا یہاں تک کہ میری محبّت کی وجہ سے تم سے محبّت کرے، کیا ان کو یہ امید ہے کہ وہ میری شفاعت سے جنّت میں داخل ہو جائیں گے مگر عبدالمطلب کی اولاد داخل نہ ہوگی؟“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 60

chevron_left Previous
123456
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter