Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 37

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی چیز کی جھوٹی قسم کھاتا ہے کہ اس کے ساتھ مسلمان کا مال کھائے تو وہ اللہ تعالیٰ کو قیامت کے روز جب ملے گا، تو وہ اس پر غصّے ہوگا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 37

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 38

سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے: میں کچھ لوگوں کے پاس گیا وہ باتیں کر رہے تھے۔ جب انہوں نے مجھے دیکھا تو خاموش ہو گئے، یہ انہوں نے صرف اس لیے کیا کہ مجھے انہوں نے ثقیل اور بھارى خیال کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہوں نے اسى لیے اس طرح کیا، اس ذات کى قسم جس کے ہاتھ میں میرى جان ہے، اُن میں سے کوئی اس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتا جب تک مجھ سے محبت رکھنے کى وجہ سے تم سے بھى محبت نہ رکھے، کیا یہ لوگ امید رکھتے ہیں کہ میرى شفاعت سے جنّت میں داخل ہوں۔ اور بنی عبدالمطلب سے کوئى امید نہیں رکھتے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 38

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 39

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میرى جان ہے کوئی آدمی اس وقت تک ایماندار نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنے بھائی کے لئے وہی کچھ پسند نہ کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 39

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 40

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کسی نے نبى صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کون سا اسلام افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے ہاتھ اور زبان سے لوگ محفوظ ہیں۔“ کہا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کون سى ہجرت افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم وہ چیز چھوڑ دو جسے تمہارا رب پسند نہیں فرماتا۔“ کسى نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کون سا جہاد افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کسى کا تیز رفتار گھوڑا ذبح کر دیا جائے اور اس کا خون بہا دیا جائے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 40

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 41

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جنّت کو پیدا فرمایا تو اس میں رہنے والے قبیلے اور خاندان بھى پىدا کیے، نہ ان میں اضافہ ہوگا اور نہ ان میں کمى کى جائے گى۔“ ایک آدمى کہنے لگا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر عمل کرنے کا کیا مطلب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم عمل کرو، بے شک ہر آدمى کے لیے اس رستے کى طرف آسانى کى گئى ہے جس کے لیے اسے پیدا کیا گیا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 41

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 42

سیدنا ابن عبّاس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قرآن مجید کی ایک آیت کا بھی انکار کیا تو وہ کافر ہو گیا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 42

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 43

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص میں تین اوصاف موجود ہوں وہ ایمان کا مزہ چکھ لیتا ہے۔ (1) جو شخص اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے زیادہ اور کسى سے محبت نہ رکھتا ہو۔ (2) جس شخص کو اپنے دین سے مرتد ہو جانا آگ میں جلا دیا جانے سے زیادہ محبوب ہو۔ (٣) جو اللہ کے لیے کسی سے دوستی رکھتا ہو، اور اللہ کے لیے ہی کسی سے بغض رکھتا ہو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 43

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 44

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں دیکھ یا سن لینے کے بعد حق کہنے سے لوگوں کا ڈر منع نہ کرے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 44

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 45

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ جانتا ہو کہ اللہ کے بغیر کوئی معبود نہیں، اور محمّد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں، تو وہ شخص جنّت میں داخل ہوگا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 45

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 46

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص پانچ کام اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہوئے کرے گا وہ جنّت میں داخل ہو جائے گا۔ (١) جو شخص پانچ نمازوں کی ان کے وضو، رکوع و سجود سمیت حفاظت کرے گا تو وہ جنّت میں داخل ہو جائے گا۔ (٢) دل کی خوشى کے ساتھ اپنے مال سے زکوٰۃ ادا کرے۔ (٣) جو شخص راستے کی طاقت ہوتے ہوئے بیت اللہ کا حج کرے۔ (٤) رمضان المبارک کے روزے رکھے۔ (٥) اور امانت ادا کرے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 46

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 47

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیک بخت وہ ہے جو اپنی ماں کے پیٹ میں نیک بخت ہو گیا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 47

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 48

سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے: (١) ”لا الٰہ الا اللہ“ کی گواہی دینے پر۔ (٢) نماز قائم کرنے پر۔ (٣) زکوٰۃ ادا کرنے پر۔ (٤) بیت اللہ کا حج کرنے پر۔ اور (٥) رمضان کے روزے رکھنے پر۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 48

chevron_left Previous
123456
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter