Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 13

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر شخص اس کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبّت کرتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 13

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 14

قیس بن ابوحازم کہتے ہیں: میں نے سنا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ منبر پر کہہ رہے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری اس جگہ پر گزشتہ سال کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی شخص بھی یقین کے بعد عافیت جیسی موت نہیں دیا گیا اور ہم اللہ سے دنیا اور آخرت میں عافیت مانگتے ہیں۔ خبردار! سچائی اور نیکی جنّت میں ہے اور بے شک جھوٹ اور گناہ جہنم میں ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 14

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 15

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین چیزیں ایمان کے اخلاق میں سے ہیں، ایک شخص جب غصّے میں ہو تو اس کا غصّہ اس کو باطل چیز میں نہ لے جائے، اور ایک شخص جب خوش ہو تو اس کو خوشی حق سے باہر نہ نکالے، اور ایک شخص جب طاقت رکھتا ہو تو وہ چیز نہ لے جو اس کی نہ ہو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 15

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 16

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نطفہ پیٹ میں ٹھہر جائے تو چالیس دن نطفہ رہتا ہے، پھر چالیس دن علقہ (لوتھڑا) رہتا ہے، پھر چالیس دن مضغہ (گوشت کى بوٹى) رہتا ہے، پھر چالیس دن میں ہڈیاں بنتى ہیں، پھر اللہ تعالىٰ ان ہڈیوں پر گوشت پہناتا ہے۔ پھر فرشتہ کہتاہے: اے اللہ! یہ مذکر ہے یا مؤنث؟ تو اللہ تعالىٰ یہ فیصلہ فرماتا اور فرشتہ لکھ دیتا ہے۔ پھر کہتا ہے: اے میرے رب! یہ نیک بخت ہے یا بدبخت؟ تو اللہ تعالىٰ فیصلہ فرماتا ہے اور فرشتہ لکھ دیتا ہے۔ پھر کہتا ہے: اے رب! اس کى موت کا وقت، رزق اور عمر کیا ہے؟ تو اللہ تعالىٰ اس کا فیصلہ کرتے ہیں اور فرشتہ لکھ دیتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 16

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 17

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کى تقدیروں کے منکر اور تکذیب کرنے والے اس امّت کے مجوسى ہیں، اگر وہ بیمار ہوں تو ان کى بیمار پرسى نہ کرو، اگر تمہیں ملیں تو انہیں سلام نہ کرو، اگر یہ مر جائیں تو ان کے جنازے میں شرکت نہ کرو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 17

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 18

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم باتیں کرتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ستّر عہد کئے جو کسی دوسرے سے نہیں کئے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 18

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 19

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا اور وہ بہت سچے تھے: ”تمہارى پیدائش ماں کے پیٹ میں چالیس دن اکٹھى کى جاتى ہے، پھر وہ ایک خون کا لوتھڑا بن جاتا ہے، پھر اتنا عرصہ وہ گوشت کى بوٹى بنتا ہے، پھر فرشتہ آتا ہے تو یہ یہ لکھ دیتا ہے کہ یہ نیک بخت ہے یا بدبخت ہے اور مذکر ہے یا مؤنث ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 19

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 20

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سلام اللہ کے ناموں میں سے ایک ہے۔ جس کو اللہ نے زمین میں اہلِ ایمان کے لیے بطورِ تحفہ رکھا ہے، اور ہمارے اہلِ ذمّہ کے لیے بطور امان کے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 20

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 21

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے کسی چیز پر جان بوجھ کر پابندی کی قسم کھائی تاکہ اس کے ساتھ کسی کا مال ناحق طور پر حاصل کرے تو وہ شخص اللہ کو اس حال میں ملے گا کہ وہ اس سے ناراض ہوگا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 21

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 22

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہ کہتى ہیں کہ میں نے نبى صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک آدمى نے سوال کیا تو اس نے کہا: میرے دل میں ایسے خیالات آتے ہیں کہ میں اگر ان کو زبان پر لاؤں تو اپنا سارا اجر ضائع کردوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”ایسا وسوسہ صرف مومن کو ہى ملتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 22

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 23

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ لوگ جنّت کے لیے ہیں اور یہ لوگ جہنّم کے لیے ہیں۔ پھر لوگ الگ الگ ہوں گے اور وہ تقدیر میں اختلاف نہ کریں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 23

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْإِيمَان ‹ باب · حديث 24

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه کہا تو زمانے میں کسی دن اس کو ضرور فائدہ دے گا، اگرچہ اسے عذاب کے پہنچنے کے بعد ہی کیوں نہ دے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Faith › Chapter · Hadith 24

chevron_left Previous
123456
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter