Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِرِّ وَ الصِّلَةِ ‹ باب · حديث 1167

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! اگر حیا کوئی مرد ہوتا تو ضرور نیک مرد ہوتا، اگر فحش گوئی کوئی مرد ہوتا تو ضرور وہ برا مرد ہوتا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Righteousness and Prayer › Chapter · Hadith 1167

Hassan

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِرِّ وَ الصِّلَةِ ‹ باب · حديث 1168

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے: ”جس نے چھوٹے بچے کی لا الہ الا اللہ کہنے تک پرورش کی تو اللہ تعالیٰ اس کا حساب نہیں لے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Righteousness and Prayer › Chapter · Hadith 1168

Mozu

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِرِّ وَ الصِّلَةِ ‹ باب · حديث 1169

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اولاد کی خوشبو جنّت کی خوشبو میں سے ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Righteousness and Prayer › Chapter · Hadith 1169

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِرِّ وَ الصِّلَةِ ‹ باب · حديث 1170

سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا تو صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین اس کی طاقت اور چستی دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور کہنے لگے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر یہ اللہ کی راہ میں ہو تو کیا ہی اچھا ہو، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر یہ اپنے چھوٹے بچوں کی معیشت میں کوشش کرے تو بھی اللہ کی راہ میں ہو گا، اور اگر بوڑھے والدین کے لیے محنت کرے تو بھی اللہ کی راہ میں ہو گا، اگر اپنے آپ کو سوال و محتاجی سے بچانے کے لیے کوشش کرے تو بھی فی سبیل اللہ ہو گا، اگر اپنے گھر والوں کے لیے محنت مزدوری کرتا ہے تو بھی اللہ کی راہ میں ہے، ہاں اگر فخر یا مال بڑھانے کی غرض سے گھر سے نکلتا ہے تو اس کی محنت طاغوت کی راہ میں ہوگی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Righteousness and Prayer › Chapter · Hadith 1170

Sahih

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِرِّ وَ الصِّلَةِ ‹ باب · حديث 1171

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے باپ نے میرا سارا مال لے لیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ اور اپنے باپ کو میرے پاس لے آؤ۔“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے اور کہنے لگے کہ: اللہ تعالیٰ نے آپ کو سلام کیا ہے اور فرمایا کہ جب آپ کے پاس وہ بوڑھا آئے تو اس سے ایک ایسی بات پوچھیے جو اس نے اپنے دل میں کہی ہے، جس کو اس کے کانوں نے نہیں سنا۔ جب بوڑھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرا بیٹا تیری شکایت کرتا ہے، کیا تو اس سے اس کا مال لینا چاہتا ہے؟“ وہ کہنے لگا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ اس سے پوچھیے کہ کیا میں نے اس کا مال اس کی پھوپھیوں اور خالاؤں پر خرچ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بات چھوڑو، مجھے یہ بتاؤ کہ تم نے اپنے دل میں کیا بات کی ہے جس کو تمہارے کانوں نے نہیں سنا۔“ وہ کہنے لگا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ تعالیٰ آپ کی وجہ سے ہمیں یقین میں بڑھاتا رہا، اور میں نے اپنے دل میں یہ شعر کہے ہیں جن کو میرے کانوں نے نہیں سنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کہو میں سنتا ہوں۔“ (اشعار کا ترجمہ): (1) میں تجھے بچپن میں غذا دیتا رہا اور جوانی میں بھی تیرا نفقہ وغیرہ برداشت کرتا رہا جو میں تجھے چن چن کر دیتا رہا، تو ان سے پہلے بھی پھر دوبارہ بھی لیتا رہا۔ (2) اگر کسی رات تجھ پر بیماری آگئی تو میں رات سوتا نہ تھا کیونکہ تو بیمار تھا، بلکہ میں بیدار اور بے قرار ہوتا رہا۔ (3) گویا کہ یہ رات کا مہمان جو تیرے پاس آیا یہ تیرے پاس نہیں بلکہ میرے پاس آیا ہے، اس لیے میری آنکھیں برس رہی ہیں۔ (4) میرا نفس تجھ پر ہلاکت سے خوف زدہ ہوتا تھا اور اسے معلوم تھا کہ موت کا ایک وقت مقرر ہے۔ (5) اور جب تو اس عمر کو پہنچا اور مسافت کی اس انتہا کو پہنچا جس کی میں تجھ پر امید رکھتا تھا۔ (6) تو نے مجھے اس کے بدلے میں سخت دلی اور ترش روئی سے ہم کنار کر دیا، گویا کہ تو ہی انعام کرنے والا اور مجھ پر مہربانی کرنے والا ہے۔ (7) کاش کہ تو اگر میرے باپ ہونے کا حق سمجھتا تو پڑوس میں رہنے والے ہمسائے کی طرح ہی میرے ساتھ سلوک کیا ہوتا۔ (8) تم اس کو ہر لغت پر تیار پاؤگے، گویا کہ وہ اہلِ حق کے خلاف جواب دینے پر مقرر کیا گیا ہے۔ کہتے ہیں تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے گریبان کو پکڑ کر فرمایا: ”تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Righteousness and Prayer › Chapter · Hadith 1171

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِرِّ وَ الصِّلَةِ ‹ باب · حديث 1172

سیدنا سراقہ بن مالک بن جعشم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں بہتر وہ ہے جو اپنے قبیلے سے مدافعت کرے، جب تک کہ وہ گناہ کا مرتکب نہ ہو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Righteousness and Prayer › Chapter · Hadith 1172

Mozu

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِرِّ وَ الصِّلَةِ ‹ باب · حديث 1173

سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے چچا جان! آپ کی اولاد شور بہت کرتی ہے، اور دوسرے لوگ خیر و برکت سے دور رہتے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Righteousness and Prayer › Chapter · Hadith 1173

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْبِرِّ وَ الصِّلَةِ ‹ باب · حديث 1174

سیدنا بہز بن حکیم عن ابیہ عن جدہ کہتے ہیں، میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں کس سے نیکی کروں؟ فرمایا: ”اپنی ماں سے۔“ میں نے کہا: پھر کس سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ماں سے۔“ میں نے کہا: پھر کسی سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے باپ سے۔“ میں نے کیا پھر کس سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرابت دار سے پھر قرابت دار سے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Righteousness and Prayer › Chapter · Hadith 1174

chevron_left Previous
12
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter