المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ ‹ باب · حديث 1148
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو جھگڑالو جھگڑ رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”ان دونوں میں فیصلہ کردو۔“ میں نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ اس بات کے زیادہ حقدار ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے درمیان فیصلہ کردو۔“ میں نے کہا: کس بات میں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بات سمجھنے میں کوشش کر، اگر تو نے درست طریق کو پا لیا تو تیرے لیے دس نیکیاں ہوں گی ورنہ ایک۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · Al-Aqdiya Book › Chapter · Hadith 1148
