Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْمَرْضَیٰ ‹ باب · حديث 1134

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی بیمار کی بیمار پرسی کرے وہ اللہ کی رحمت میں داخل ہوجاتا ہے، جب اس کے پاس بیٹھے تو اللہ کی رحمت میں ڈوب جاتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Illness Book › Chapter · Hadith 1134

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْمَرْضَیٰ ‹ باب · حديث 1135

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے صبح کی نماز کے بعد بارہ دفعہ ﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾ پڑھا تو اس نے گویا چار دفعہ قرآن پڑھ لیا۔ پھر اگر وہ اللہ سے ڈرتا رہا تو تمام اہلِ زمین سے اس دن فضیلت والا ہو گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Illness Book › Chapter · Hadith 1135

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْمَرْضَیٰ ‹ باب · حديث 1136

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آزمائش کا ذکر فرمایا اور اس چیز کا بھی جو اللہ نے صبر کرنے کی صورت میں اجر کے طور پر مکمل ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عافیت کا بھی ذکر فرمایا کہ: ”جو شخص اس پر شکر کرے وہ بھی بہت بڑے ثواب کا مستحق ہے۔“ میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر مجھے عافیت مل جائے تو میں شکر کر لوں یہ مجھے اس سے پیارا ہے کہ میں آزمائش میں ڈالا جاؤں، اور صبر کروں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے رسول بھی تیرے ساتھ عافیت کو پسند کرتے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Illness Book › Chapter · Hadith 1136

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْمَرْضَیٰ ‹ باب · حديث 1137

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو گم پایا جس کے ساتھ آپ بیٹھا کرتے تھے، فرمانے لگے: ”مجھے فلاں آدمی نظر نہیں آیا؟“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: اس کو بخار ہوگیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اٹھو، ہم ان کی بیمار پرسی کرنے جارہے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے جب اس کے پاس پہنچے تو لڑکا رونے لگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”رو نہیں، جبریل نے مجھے بتایا ہے کہ بخار میری امّت کے لیے جہنم کا حصہ ہے (جو انہیں دنیا میں ہی مل جاتا ہے)۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Illness Book › Chapter · Hadith 1137

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْمَرْضَیٰ ‹ باب · حديث 1138

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھمبی ”مَنْ“ (وہ کھانا جو بنی اسرائیل پر صحراءِ سینا میں آسمان سے اترتا تھا، قرآن میں اس کو من و سلویٰ کا نام دیا گیا ہے) میں سے ہے، اس کا پانی آنکھ کے لیے شفاء ہے، اور عجوہ کھجوریں جنّت میں بھی ہوں گی اور یہ زہر سے شفاء ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Illness Book › Chapter · Hadith 1138

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْمَرْضَیٰ ‹ باب · حديث 1139

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امّت کا فنا ہونا طعن اور طاعون سے ہو گا۔“ کہا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! طعن کو تو ہم جانتے ہیں، طاعون کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمہارے جن دشمنوں کے اثرات ہیں اور ہر ایک میں شہادت ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Illness Book › Chapter · Hadith 1139

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْمَرْضَیٰ ‹ باب · حديث 1140

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف گرمی کی شدت کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا کوئی حل پیش نہیں فرمایا، اور فرمانے لگے: ”یہ کلمہ زیادہ پڑھا کرو: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ کیونکہ یہ کلمہ تکلیف کے ننانوے دروازے دور کرتا ہے جس میں سے سب سے چھوٹا دروازہ فقیری کا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Illness Book › Chapter · Hadith 1140

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْمَرْضَیٰ ‹ باب · حديث 1141

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ہمارے پاس ایک بچہ تھا جو بیمار تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اسے کیا تکلیف ہے؟“ ہم نے عرض کیا: ہمیں اس پر نظر کا وہم ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس کو نظر کا دم نہیں کرتے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Illness Book › Chapter · Hadith 1141

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْمَرْضَیٰ ‹ باب · حديث 1142

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی بھی مریض کی بیمار پرسی فرماتے تو تین دن کے بعد ہی فرماتے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Illness Book › Chapter · Hadith 1142

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْمَرْضَیٰ ‹ باب · حديث 1143

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی بیمار ہو تو درد والی جگہ پر ہاتھ رکھ کو یوں کہے: بِسْمِ اللّٰهِ وَ بِاللّٰهِ أَعُوْذُ بِعِزَّةِ اللّٰهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ وَجَعِيْ هٰذَا ”اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ کے ساتھ، میں اللہ تعالیٰ کی عزت و قدرت کی پناہ میں آتا ہوں، اس تکلیف سے، جسے میں محسوس کر رہا ہوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Illness Book › Chapter · Hadith 1143

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْمَرْضَیٰ ‹ باب · حديث 1144

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جو کسی بیمار کی بیمارپرسی کرے تو وہ اللہ کی رحمت میں غوطہ زن ہوتا ہے، جب اس کے پاس بیٹھا تو رحمت نے اس کو ڈھانپ لیا۔“ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم جو کچھ فرمانا تھا فرما چکے تو میں نے عرض کیا: یہ بیمار پرسی کرنے والے کے لیے ہے تو بیمار کے لیے کیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی تین دن تک بیمار رہے تو گناہوں سے اسی طرح پاک ہوجاتا ہے جیسا کہ آج ہی اس کو اس کی ماں نے جنا ہو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Illness Book › Chapter · Hadith 1144

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ الْمَرْضَیٰ ‹ باب · حديث 1145

سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی مسلمان آدمی بیمار ہو جائے یا سفر پر نکل جائے تو اس کا نیک عمل اسی طرح لکھا جاتا ہے جس طرح وہ صحت اور قیام کی حالت میں کیا کرتا تھا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Illness Book › Chapter · Hadith 1145

chevron_left Previous
12
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter