Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1110

سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿سِيْمَاهُمْ فِيْ وُجُوْهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُوْدِ﴾ ”ان کی پہچان ان کے چہروں پر سجدے کے نشان سے ہوگی۔“ کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد ہے کہ ”اس سے مراد قیامت کے روز نور اور روشنی ہوگی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1110

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1111

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اصحابِ اعراف کے متعلق پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لوگ ایسے ہوں گے کہ وہ اللہ کی راہ میں شہید ہوجائیں گے مگر وہ اپنے باپوں کے نافرمان ہوں گے، تو شہادت نے انہیں جہنم میں جانے سے روک دیا، اور ماں باپ کی نافرمانی نے انہیں جنّت سے روک دیا، تو وہ جنّت اور جہنم کے درمیان ایک دیوار پر ہوں گے، تو جب ان کے گوشت اور چربیاں پگھل جائیں گی اور اللہ تعالیٰ مخلوقات کے حساب سے فارغ ہوجائیں گے، تو جب بغیر حساب والا کوئی نہ باقی ہو گا تو اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت میں ڈھانپ لے گا اور اپنی رحمت سے جنّت میں داخل کر دے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1111

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1112

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت: ﴿قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا﴾ کے متعلق فرمایا: ”اس میں نہر مراد ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1112

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1113

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”علی (رضی اللہ عنہ) قرآن کے ساتھ ہے، اور قرآن علی کے ساتھ ہے، یہ دونوں الگ الگ نہیں ہوسکتے یہاں تک کہ میرے پاس حوض پر آجائیں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1113

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1114

سیدنا علی رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ﴿إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرٌ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ﴾ (الرعد: 7) ”تم صرف ڈرانے والے ہو، اور ہر قوم کے لیے ایک ڈرانے والا ہے۔“ کے متعلق فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”منذر اور ہاد بنو ہاشم کا ایک آدمی تھا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1114

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1115

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: قریش نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اتنا مال دینے کی پیشکش کی کہ وہ مکے کے امیر ترین بن جائیں، اور جس عورت سے آپ چاہتے ہیں آپ کے ساتھ اس کا نکا ح کر دیتے ہیں، اور ہمیشہ آپ کے پیچھے پیچھے چلیں گے، توہ کہنے لگے: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم آپ کو یہ سب کچھ دیتے ہیں اگر ہمارے معبودوں کو برا بھلا کہنے سے باز آجائیں، انہیں گالیاں نہ دیں، اگر آپ یہ بات ناپسند کرتے ہیں تو ہم آپ پر ایک ضروری بات لازم کرتے ہیں جس میں آپ کی بھی بھلائی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”وہ کیا ہے؟“ وہ کہنے لگے: ایک سال آپ ہمارے بتوں لات اور عزیٰ کی بندگی کریں، اور ایک سال ہم آپ کے معبود کی پرستش کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں دیکھتا ہوں میرا رب مجھے کیا فرماتا ہے؟ تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے لوحِ محفوظ سے وحی آگئی: ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُوْنَ﴾ آخر سورت تک، نیز یہ آیت بھی نازل ہوئی: ﴿قُلْ أَفَغَيْرَ اللّٰهِ تَأْمُرُوْنِّيْ أَعْبُدُ أَيُّهَا الْجَاهِلُوْنَ﴾ ... ﴿بَلِ اللّٰهَ فَاعْبُدْ وَكُنْ مِنَ الشَّاكِرِيْنَ﴾ (الزمر: 64، 66) یعنی ”کہہ دیں کہ اے جاہلو! کیا تم مجھے یہ کہتے ہو کہ میں اللہ کو چھوڑ کر کسی دوسرے کی پرستش کرنے لگوں، بلکہ اللہ کی بندگی کرو اور اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بن جاؤ۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1115

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1116

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب حجاب کی آیت نازل ہوئی تو سب سے پہلے مجھے اس کا علم ہوا، مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں کے پاس نہ جایا کرو“، تو اس دن سے زیادہ مشکل دن مجھ پر کبھی نہیں آیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1116

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1117

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ﴿وَمَا كَانَ لِنَبِيِّ أَنْ يَّغُلَّ﴾ ”اور کسی نبی کا یہ حق نہیں کہ اس کو جکڑا جائے۔“ پڑھنے سے انکار کرتے تھے، اور کہتے: یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ان کو جکڑا نہ جائے، حالانکہ انہیں تو قتل بھی کیا جاتا تھا، چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿وَيَقْتُلُوْنَ الْأَنْبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٍّ﴾ یعنی ”وہ نبیوں کو ناحق مار ڈالتے تھے۔“ بلکہ منافقوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو غنیمتوں میں سے چوری کی تہمت لگائی، تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَمَا كَانَ لِنَبِيِّ أَنْ يَّغُلَّ﴾ یعنی ”کسی نبی کی یہ شان نہیں کہ وہ خیانت کرے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1117

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1118

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تجھ سے پوچھا جائے کہ موسیٰ علیہ السلام نے مقرر کردہ وعدوں سے کونسا وعدہ پورا کیا تو تم کہو: ان دونوں میں بہتر اور نیکی والا پورا کیا، اگر کوئی پوچھے ان دو عورتوں میں سے کس سے شادی کی تو کہو: ان میں چھوٹی سے، وہی آئی تھی، اسی نے یہ کہا تھا کہ اے ابا جان! آپ اس کو مزدوری پر رکھ لیں، بہتر ہے اس اجیر (مزدور) کو رکھیں گے وہ طاقتور اور امانت دار ہے۔ تو ان کے والد نے اس سے پوچھا: تو نے اس کی کون سی طاقت دیکھی؟ اس نے کہا: اس نے ایک بھاری پتھر اٹھا کر کنویں سے ہٹا دیا، باپ نے پوچھا: تو نے اس کی امانت کیا دیکھی؟ تو اس نے کہا: میرے پیچھے چلا اور میرے آگے نہ چلا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1118

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1119

سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ وہ ایک رات میں تہائی قرآن پڑھ لے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! تہائی قرآن پڑھنے کی طاقت کون رکھ سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں کوئی قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ (آخر سورت تک) پڑھنے سے عاجز ہے؟ یعنی سورۃ اخلاص تہائی قران کے برابر فضیلت رکھتی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1119

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1120

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے متعلق کہتے ہیں: ﴿وَاذْكُرْ رَبَّكَ إِذَا نَسِيْتَ﴾ یعنی ”جب تم استثناء کرنا اور انشاء اللہ کہنا بھول جاؤ تو جب یاد آئے استثناء کرلو۔“ فرمایا: یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خاص ہے، کسی اور کے لیے استثناء درست نہیں، البتہ قسم کے ساتھ ملاکر استثناء درست ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1120

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ ‹ باب · حديث 1121

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی ﴿وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ﴾ (التوبہ: 34) تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونے اور چاندی کے لیے ہلاکت ہو۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم کون سا مال خزانہ بنائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(1) شکر گزار دل، (2) اللہ کو یاد کرنے والی زبان، (3) اور نیک بیوی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Exegesis and the Virtues of the Qur’an › Chapter · Hadith 1121

chevron_left Previous
123
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter