Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ ‹ باب · حديث 1064

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نادم اور شرمندہ ہونا بھی توبہ ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The book of repentance and asking for forgiveness › Chapter · Hadith 1064

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ ‹ باب · حديث 1065

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بھی تم میں سے یہ نہ کہے کہ اے اللہ! اگر چاہو تو مجھے معاف کر دے۔ بلکہ اپنا سوال بختگی سے کرے کیونکہ اللہ کو مجبور کرنے والا کوئی نہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The book of repentance and asking for forgiveness › Chapter · Hadith 1065

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ ‹ باب · حديث 1066

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ندامت بھی توبہ ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The book of repentance and asking for forgiveness › Chapter · Hadith 1066

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ ‹ باب · حديث 1067

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں روزانہ اللہ سے 100 دفعہ استغفار کرتا ہوں، اور اس کی طرف توبہ کرتا ہوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The book of repentance and asking for forgiveness › Chapter · Hadith 1067

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ ‹ باب · حديث 1068

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میری زبان نے مجھے جلا دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو استغفار سے کہاں ہے؟ میں تو اللہ سے دن میں سو دفعہ بخشش بھی مانگتا ہوں اور سو دفعہ اس کی طرف رجوع بھی کرتا ہوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The book of repentance and asking for forgiveness › Chapter · Hadith 1068

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ ‹ باب · حديث 1069

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دلوں پر لوہے کی طرح زنگ چڑھ جاتا ہے، اس کی صفائی استغفار ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The book of repentance and asking for forgiveness › Chapter · Hadith 1069

Mozu

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ ‹ باب · حديث 1070

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گناہ پر نادم ہونے والا توبہ کے انتظار میں ہوتا ہے اور گناہوں پر خوش ہونے والا اللہ کے غصے کا انتظار کرتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The book of repentance and asking for forgiveness › Chapter · Hadith 1070

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ ‹ باب · حديث 1071

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر چیز کی توبہ ہے مگر بدخلقی کی توبہ نہیں ہے، کیونکہ وہ اگر ایک گناہ سے توبہ کرے گا تو اس سے برے میں پھنس جائے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The book of repentance and asking for forgiveness › Chapter · Hadith 1071

Mozu

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ ‹ باب · حديث 1072

سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم وفات سے قبل بکثرت یہ دعا پڑھتے: سُبْحَانَكَ اَللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ اَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوْبُ إِلَيْكَ ”اے اللہ! تو پاک ہے اور ساتھ تیری تعریف کے میں تجھ سے بخشش چاہتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں۔“ سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں آپ کو اکثر یہ دعا پڑھتے ہوئے دیکھتی ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ایک حکم ہوا (جس کی وجہ سے میں یہ پڑھتا ہوں)۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پڑھا: ” إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَالْفَتْحُ ”جب اللہ کی مدد آگئی اور فتح بھی پہنچ آئی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The book of repentance and asking for forgiveness › Chapter · Hadith 1072

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ ‹ باب · حديث 1073

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عز و جل فرماتے ہیں: ”اے ابن آدم! جب تک تو مجھ سے دعا کرتا رہے گا اور مجھ پر امید رکھے گا تو تو جس حال میں بھی ہو گا میں تجھے معاف کردوں گا، اور اگر تو بھری ہوئی زمین گناہوں کی لے کر میرے پاس آئے تو میں اتنی ہی رحمت اور بخشش سے بھری ہوئی زمین لے کر تیرے پاس آؤں گا، جب تک کہ تو مجھ سے شرک نہ کرتا ہو، اگر تیرے گناہ آسمان کی بلندی تک چلے گئے پھر تو مجھ سے معافی مانگنے لگا تو میں تجھے معاف کردوں گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The book of repentance and asking for forgiveness › Chapter · Hadith 1073

All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter