Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الرِّقَاقِ ‹ باب · حديث 1009

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میرے لیے اس طرح تواضع اور انکساری کی، (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلی سے زمین کی طرف اشارہ کیا)، تو میں اس کو اس طرح بلند کروں گا، (اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلی کی اندر والے حصے سے آسمان کی طرف اشارہ کیا)۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Slave Book › Chapter · Hadith 1009

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الرِّقَاقِ ‹ باب · حديث 1010

سیدنا بلال بن حارث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی اللہ کی رضا مندی کی کوئی بات کہتا ہے جس کی وہ پرواہ نہیں کرتا، تو وہ قیامت کے دن تک اللہ کی رضا مندی والوں میں لکھ دیا جاتا ہے۔ اور ایک آدمی اللہ کے غصّے کی بات زبان سے نکالتا ہے جس کی اسے پرواہ نہیں، تو وہ قیامت تک اللہ کے غصّے والوں میں لکھ دیا جاتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Slave Book › Chapter · Hadith 1010

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الرِّقَاقِ ‹ باب · حديث 1011

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں، کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اپنی امّت میں سے ایسے لوگ نہیں چاہتا جو قیامت کے دن تہامہ پہاڑ جیسی نیکیاں لے کر آئیں اور اللہ تعالیٰ ان نیکیوں کو بکھرا ہوا کوڑا کرکٹ بنا دے۔“ صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں بتائیے وہ کن اوصاف والے ہیں تاکہ ہم ان جیسے نہ ہوں، جب کہ ہمیں ان کا علم نہیں ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تمہارے بھائیوں میں سے ہیں، وہ ایسے لوگ ہیں کہ جب وہ خلوت اختیار کرتے ہیں تو اللہ کی حرام کردہ چیز کا ارتکا ب کرتے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Slave Book › Chapter · Hadith 1011

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الرِّقَاقِ ‹ باب · حديث 1012

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں ہر ایک نگران ہے اور اس سے اپنی نگرانی کے متعلق پوچھا جائے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Slave Book › Chapter · Hadith 1012

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الرِّقَاقِ ‹ باب · حديث 1013

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن فقراء کی وجہ سے غنی لوگوں کے لیے ویل ہے، وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! انہوں نے ہم پر ہمارے حقوق کے متعلق ظلم کیا جو کہ ہمارے لیے ان پر فرض تھے۔ تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”مجھے میری عزت اور جلال کی قسم! میں تمہیں اپنے قریب کروں گا اور ان کو اپنے سے دور کروں گا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تلاوت فرمائی: ﴿فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ () لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ﴾ ”ان کے مالوں میں سائل اور محروم کے لیے معلوم حق ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Slave Book › Chapter · Hadith 1013

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الرِّقَاقِ ‹ باب · حديث 1014

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”مسلمان کو اگر کانٹا بھی چبھ جائے تو اللہ تعالیٰ اس کے عوض دس نیکیاں لکھ دیتا ہے اور دس برائیاں دور کر دیتا ہے اور دس درجے بلند کر دیتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Slave Book › Chapter · Hadith 1014

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الرِّقَاقِ ‹ باب · حديث 1015

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا: ”آپ جس سے چاہیں محبت کریں اس سے ضرور جدا ہونا ہو گا، اور جتنا چاہیں جی لیں آخر ایک دن فوت ہونا ہے۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل نے اپنا خطبہ بہت مختصر مجھے سنایا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Slave Book › Chapter · Hadith 1015

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الرِّقَاقِ ‹ باب · حديث 1016

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کے بعد عقل مندی کی جڑ لوگوں کی طرف ان کے دلوں میں محبوب ہونا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Slave Book › Chapter · Hadith 1016

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الرِّقَاقِ ‹ باب · حديث 1017

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص دنیا کے متعلق غمزدہ ہوا گویا وہ اپنے رب پر ناراض ہو گا، اور جو شخص کسی نازل شدہ مصیبت پر شکایت کرے تو وہ گویا اللہ عز و جل کی شکایت کررہا ہے، اور جو شخص کسی غنی آدمی کے سامنے عاجزی کرے گا تاکہ جو کچھ اس کے پاس مال ہے اس سے وہ کچھ حاصل کرے تو اللہ تعالیٰ اس پر ناراض ہو گا، اور جس کو قرآن مجید دے دیا گیا اور وہ جہنم میں داخل ہوگیا تو اس کو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے دور کر دے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Slave Book › Chapter · Hadith 1017

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الرِّقَاقِ ‹ باب · حديث 1018

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ پر اعتماد کرتے ہوئے، اور اس سے ثواب کا ارادہ رکھتے ہوئے تین اعمال انجام دے تو اللہ تعالیٰ پر حق ہو جاتا ہے کہ وہ اس کی مدد کرے اور اس کے لیے برکت ڈال دے۔ (1) جو شخص اللہ پر اعتماد کر کے ثواب کے لیے غلام کو آزاد کرنے میں کوشش کرے تو اللہ پر لازم ہے کہ اس کی مدد کرے اور اس کے اس کام میں برکت ڈال دے۔ (2) اسی طرح جو شخص اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہوئے ثواب کی نیت سے کسی عورت سے شادی کرے تو اللہ تعالیٰ نے اپنے اوپر لازم کر رکھا ہے کہ وہ اس کی مدد کرے گا اور اس کے لیے اس کے کام میں برکت ڈال دے گا۔ (3) اسی طرح جو شخص مردہ زمین کو اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے ثواب کی نیت سے زندہ اور آباد کرے تو اللہ تعالیٰ پر لازم ہو جاتا ہے کہ وہ اس کی مدد فرمائے اور اس کے کام میں برکت ڈالے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Slave Book › Chapter · Hadith 1018

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الرِّقَاقِ ‹ باب · حديث 1019

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اگر کسی معاملہ میں موجود ہو تو وہ یا تو سچی بات کہے یا خاموش رہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Slave Book › Chapter · Hadith 1019

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الرِّقَاقِ ‹ باب · حديث 1020

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو لوگ دنیا میں اچھے اور نیک ہیں وہ آخرت میں نیک اور اچھے ہوں گے، اور جو لوگ دنیا میں برے ہیں وہ آخرت میں بھی برے ہوں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Slave Book › Chapter · Hadith 1020

Hassan

chevron_left Previous
1234567
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter