Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 969

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اکثر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا ہے وہ نفاق سے بری ہوجاتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 969

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 970

سیّد خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے بے خوابی کی بیماری لاحق ہوگئی تو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں ایسے کلمات نہ سکھاؤں جنہیں اگر تو کہا کرے تو تجھے نیند آجائے؟ یوں کہو: اَللّٰهُمَّ رَبَّ السَّمٰوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظَلَّتْ، وَرَبَّ الْأَرَضِيْنَ السَّبْعِ وَمَا أَقَلَّتْ، وَرَبَّ الشَّيَاطِيْنَ وَمَا أَضَلَّتْ، كُنْ لِيْ جَارًا مِنْ شَرِّ خَلْقِكَ جَمِيْعًا، أَنْ يُفْرِطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِنْهُمْ أَوْ أَنْ يَطْغَيٰ، عَزَّ جَارُكَ، وَلَا إِلٰهَ غَيْرُكَ. ”اے اللہ! ساتوں آسمانوں، اور جن پر وہ سایہ فگن ہیں ان سب کے رب! ساتوں زمینوں اور ان ساری چیزوں کے رب جن کا وہ بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں، اور اے شیاطین اور جنہیں انہوں نے گمراہ کیا ہے ان سب کے رب! اپنی ساری مخلوق کے شر سے بچانے کے لیے میرا پڑوسی بن جا، تاکہ ان میں سے کوئی مجھ پر نہ ظلم و زیادتی کر سکے، اور نہ ہی بغاوت و سرکشی کا مرتکب ہو، تیرا پڑوسی باعزت ہو، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 970

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 971

سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی قوم سے کچھ ڈر محسوس کرتے تو یوں کہتے: ” اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَعُوْذُبِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ وَنَدْفَعُكَ فِيْ نُحُوْرِهِمْ. ”اے اللہ! ہم ان کی برائیوں سے تیری پناہ طلب کرتے ہیں اور تجھے ان کے بالمقابل کرتے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 971

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 972

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوتے وقت یہ دعا پڑھتے تھے: اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِوَجْهِكَ الْكَرِيْمِ وَكَلِمَاتِكَ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا أَنْتَ آخِدٌ بِنَاصِيَتِهِ، اَللّٰهُمَّ أَنْتَ تَكْشِفُ الْمَغْرَمَ وَالْمَأْثَمَ، اَللّٰهُمَّ لَا يُهْزَمُ جُنْدُكَ وَلَا يَخْلُفُ وَعْدُكَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ، سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ. ”اے اللہ! میں تیری بزرگ ذات اور تیرے مکمل کلموں کے ذریعہ اس شر سے پناہ مانگتا ہوں جو تیرے قبضے میں ہے، اے اللہ تو ہی قرض اتارتا، اور گناہوں کو معاف فرماتا ہے، اے اللہ! تیرے لشکر کو شکست نہیں دی جا سکتی، تیرا وعدہ ٹل نہیں سکتا، مالدار کی مالداری تیرے سامنے کام نہ آئے گی، پاک ہے تیری ذات، میں تیری حمد و ثنا بیان کرتا ہوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 972

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 973

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کسی ضرورت کے لیے نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جانے والا کوئی نہ ملا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گھبرا گئے اور پیچھے سے طہارت کا برتن دے دیا تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کمرے میں سجدہ کرتے ہوئے پایا تو پیچھے سے ہٹ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا: ”عمر! تو نے اچھا کیا کہ جب مجھے سجدے میں پایا تو مجھ سے الگ ہوگیا، جبریل علیہ السلام میرے پاس آئے تو فرمایا: ”جس نے آپ کی امّت سے آپ پر ایک دفعہ درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس کے دس درجے بلند کر دے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 973

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 974

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے آپ کی دعا آج رات سنی ہے جو مجھے پہنچی ہے، وہ یہ ہے کہ آپ کہتے ہیں: اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِيْ، وَوَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ، وَبَارِكْ لِيْ فِيْمَا رَزَقْتَنِيْ ”اے اللہ! میرے گناہ معاف فرما اور میرے گھر میں وسعت فرما، اور جو تو نے مجھے رزق دیا ہے اس میں برکت فرما۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس میں کچھ باقی بچا؟“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 974

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 975

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس وقت تم میں سے کوئی شخص غصے میں آجائے تو أَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ کہے تو اس کا غصہ چلا جائے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 975

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 976

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس غزوۂ تبوک میں ایک پنیر لائی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چھری لے کر اس کو کاٹا، پھر فرمایا: ”اللہ کے حکم سے کھاؤ۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 976

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 977

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے کہا: میں نے کوئی بھی گناہ چھوٹا ہو یا بڑا نہیں چھوڑا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو اللہ کے بغیر کسی کے معبود نہ ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے کی شہادت دیتا ہے؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ چیز ان سب پر غالب آجاتی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 977

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 978

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابوعائش زید بن صامت بنو زریق کے ایک آدمی کے پاس سے گزرے تو اس نے بیٹھ کر یہ دعا پڑھی: اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدَ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ يَا مَنَّانُ، يَا بَدِيْعَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ. ”اے اللہ! میں تجھ سے مانگتا ہوں اس لیے کہ تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں، نہیں ہے کوئی معبود برحق سوائے تیرے، تو بہت احسان کرنے والا ہے، تو ہی آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے اور وجود میں لانے والا ہے، اے عظمت و جلال اور احسان والے۔“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کی ایک جماعت کو فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے کہ اس شخص نے کن کلمات سے دعا کی؟“ انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے اللہ تعالیٰ کے اس اسم اعظم کے ساتھ دعا کی جس کے ذریعے اگر وہ پکارا جائے تو قبول فرماتا ہے۔ اور جب اس سے مانگا جائے تو عطا فرماتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 978

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 979

سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دعا ہی عبادت ہے۔“ پھر یہ آیت پڑھی: ﴿وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُوْنِيْ أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِيْنَ يَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِيْ سَيَدْخُلُوْنَ جَهَنَّمَ دَاخِرِيْنَ﴾ ”تمہارے رب نے فرمایا: مجھے پکارو میں تمہاری پکار قبول کروں گا، جو لوگ میری عبادت سے تکبر کرتے ہیں وہ جہنم میں ذلیل ہو کر داخل ہو جائیں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 979

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ ‹ باب · حديث 980

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یوں کہتے تھے: اَللّٰهُمَّ مَتِّعْنِيْ بِسَمْعِيْ وَبَصَرِيْ حَتَّي تَجْعَلَهُمَا الْوَارِثَ مِنِّيْ، وَعَافِنِيْ فِيْ دِيْنِيْ، وَاحْشُرْنِيْ عَلَي مَا أَحْيَيْتَنِيْ، وَانْصُرْنِيْ عَلَى مَنْ ظَلَمَنِيْ حَتَّى تُرِيَنِيْ مِنْهُ ثَأْرِيْ، اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْلَمْتُ دِيْنِيْ، وَخَلَّيْتُ وَجْهِيْ إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِيْ إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِيْ إِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِرَسُوْلِكَ الَّذِيْ أَرْسَلْتَ، وَبِكِتَابِكَ الَّذِيْ أَنْزَلْتَ.

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The supplication and remembrance book › Chapter · Hadith 980

chevron_left Previous
12345
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter