Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحُدُوْدِ ‹ باب · حديث 914

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاتھ کاٹنا دینار کی چوتھائی یا اس سے اوپر پر ضروری ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Borders Book › Chapter · Hadith 914

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحُدُوْدِ ‹ باب · حديث 915

سیدنا عمرو بن الحمق الخزاعی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے کسی کو اپنے خون پر امانت دار سمجھا مگر اس نے اس کو مار ڈالا تو اگرچہ مقتول کافر ہی کیوں نہ ہو، میں اس کے قاتل سے بری اور لاتعلق ہوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Borders Book › Chapter · Hadith 915

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحُدُوْدِ ‹ باب · حديث 916

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دنیا میں کسی گناہ کا ارتکاب کیا، پھر اس کو یہیں سزا مل گئی تو اللہ تعالیٰ زیادہ انصاف والا ہے کہ اپنے بندے کو آخرت میں دوبارہ سزا دے، اور جس نے کوئی گناہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے اسے دنیا میں چھپا لیا، اس پر پردہ ڈال رکھا اور معاف کر دیا تو اللہ تعالیٰ اس سے بہت سخی ہے کہ ایک معاف کئے ہوئے اور پردہ پڑے ہوئے گناہ کی دوبارہ سزا دے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Borders Book › Chapter · Hadith 916

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحُدُوْدِ ‹ باب · حديث 917

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس فرمان: ﴿فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيْهِ شَيْءٌ فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوْفِ وَأَدَاءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ﴾ (البقرۃ: 178) کے متعلق کہتے ہیں: بنواسرائیل میں سے جب کوئی عمداً قتل کر دیا جاتا تو ان کے لیے صرف قصاص ہی تھا مگر تمہارے لیے دیت بھی اللہ نے حلال کر دی ہے، اور ایک کو نیکی اور خوش اسلوبی کی پیروی کا حکم دیا گیا ہے اور دوسرے کو حکم دیا کہ وہ نیکی سے دیت ادا کرے، پس یہ تمہارے رب کی طرف سے آسانی ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Borders Book › Chapter · Hadith 917

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحُدُوْدِ ‹ باب · حديث 918

سیدنا عروہ کہتے ہیں: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ ایک چور کو ملے تو اس کی سفارش کی، انہیں کہا گیا: یہ سفارش اس وقت تک ہے جب تک ہم امام تک پہنچ جائیں، انہوں نے کہا کہ جب (مقدمہ) امام تک پہنچ جائے تو سفارش کرنے اور سفارش قبول کرنے والے پر اللہ تعالیٰ لعنت کرتے ہیں، جیسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Borders Book › Chapter · Hadith 918

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحُدُوْدِ ‹ باب · حديث 919

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے غلام کو زنا کی تہمت لگائے تو قیامت کے دن اس پر تہمت کی حد لگائی جائے گی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Borders Book › Chapter · Hadith 919

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحُدُوْدِ ‹ باب · حديث 920

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: عرینہ کی ایک جماعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مدینہ آئی تو انہوں نے مدینے کی آب و ہوا کو ناموافق پایا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو صدقے کے اونٹوں کی طرف بھیج دیا، وہاں انہوں نے ان کا دودھ پیا تو وہ ٹھیک ہو گئے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹ ہانک کر لے گئے، اور اسلام سے مرتد ہو گئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں تلاش کرنے کا حکم دیا، وہ پا لیے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ ڈالے اور ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھیر دیں۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Borders Book › Chapter · Hadith 920

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحُدُوْدِ ‹ باب · حديث 921

سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی سے ناحق زمین ایک بالشت بھی چھین لی تو قیامت والے دن اس کو سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Borders Book › Chapter · Hadith 921

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحُدُوْدِ ‹ باب · حديث 922

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے زبانوں کا نقصان رائیگان ہے اور رکاز میں پانچویں حصہ کا فیصلہ کیا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Borders Book › Chapter · Hadith 922

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحُدُوْدِ ‹ باب · حديث 923

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے بھائی پر کوئی ظلم کیا تو وہ اس سے آج کے دن ہی، اس کی نیکیاں لی جانے سے پہلے، معاف کروا لے کہ وہاں درہم ہوں گے نہ دینار، اور اگر اس کے نیک اعمال ہوں گے تو اس کے ظلم کے برابر اس سے لیے جائیں گے، اور اگر اس کے اعمال نیک نہ ہوئے تو اس حقدار کی برائیاں اس پر ڈالی جائیں گی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Borders Book › Chapter · Hadith 923

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحُدُوْدِ ‹ باب · حديث 924

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چوتھائی دینار میں ہاتھ کاٹا جائے یا اس سے زیادہ میں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Borders Book › Chapter · Hadith 924

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحُدُوْدِ ‹ باب · حديث 925

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور زنا کا اقرار کیا، وہ حاملہ تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو وضع حمل تک مؤخر کر دیا۔ پھر اس کے متعلق حکم دیا تو اس کے کپڑے کس دیے گئے، پھر اس کو رجم کرنے کا حکم دیا، پھر اس پر نماز پڑھی، ایک آدمی نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ اس پر نماز پڑھ رہے ہیں حالانکہ اس نے زنا کیا اور آپ نے اس کو رجم کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر ایسی توبہ مدینے کے ستر آدمی کریں تو ان کی توبہ قبول ہو جائے گی، کیا اس سے افضل تجھے کوئی چیز مل سکتی ہے کہ اس نے سخاوت کی یعنی جان دے دی؟“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Borders Book › Chapter · Hadith 925

chevron_left Previous
12
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter