Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 872

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں آلِ ابی معیط کی بکریاں چرایا کرتا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم آئے ان کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی تھے، انہوں نے کہا: ”لڑکے! تیرے پاس دودھ ہے؟“ میں نے کہا: ہاں! لیکن میں امانت دار ہوں۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تیرے پاس کوئی بکری ہے جس سے بکرے نے ملاپ نہ کیا ہو؟ میں نے کہا: جی ہاں! بغیر تھنوں کے بکری، انہوں نے کہا: سلامتی ہو۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے تھنوں کی جگہ میں ہاتھ پھیرا، اس کے تھن نہیں تھے تو ناگہانی تھنوں میں دودھ آگیا، اور وہ بھر گئے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک کریدا ہوا پتھر لے آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں دودھ نکالا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پلایا اور مجھے بھی پلایا، پھر تھنوں سے فرمایا: ”سکڑ جا۔“ تو وہ سکڑ گئے جس طرح پہلے تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ چیز دیکھی تو میں نے کہا: مجھے بھی یہ سکھا دو، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تجھ میں برکت کرے، تو تعلیم یافتہ لڑکا ہے۔“ تو میں مسلمان ہو گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حراء پر تھے تو سورۃ مرسلات نازل ہوئی، تو میں نے اسے لے لیا، وہ تروتازہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ کی تھی، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ستر سورتیں یاد کر لیں اور باقی قرآن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم سے لیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 872

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 873

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس یمن والے آئے ہیں تو وہ نہایت نرم دل ہیں۔ ایمان یمن کا ہے اور حکمت یمن کی ہے اور فقہ بھی یمن کی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 873

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 874

سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوئے ہوئے تھے تو جاگے اور ہالہ کو گلے لگا لیا، اور فرمانے لگے: ”ہالہ، ہالہ، ہالہ“ ابوالقاسم کہتے ہیں: گویا کہ اس کے آنے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہت خوش ہوئے کیونکہ وہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے بہت قریبی تھے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 874

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 875

سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کو اپنے ساتھ ملاتے ہوئے یہ کہہ رہے تھے: ”یہ دونوں میرے بیٹے ہیں اور فاطمہ کے بیٹے ہیں، اے اللہ! تو جانتا ہے کہ میں ان سے محبت کرتا ہوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 875

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 876

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امّت میں سے میری امّت کے ساتھ سب سے زیادہ رحم کرنے والا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہے، اور سب سے نرم رویہ رکھنے والا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہے، اور میری امّت میں سے حیا کے لحاظ سے سب سے سچا عثمان رضی اللہ عنہ ہے، اور سب سے زیادہ فیصلے کرنے والا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ہے، اور سب سے زیادہ حلال و حرام کو جانتے والا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہے جو قیامت کے دن علماء سے آگے آگے چل کر آئیں گے تیر پھینکنے کی جگہ کے برابر، اور میری امّت میں سے سب سے زیادہ قاری ابی بن کعب رضی اللہ عنہ ہے، اور علمِ میراث جاننے والے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ہیں، اور عویمر کو عبادت کی صلاحیت دی گئی (یعنی ابودرداء رضی اللہ عنہ کو) اللہ تعالیٰ ان سب سے راضی ہو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 876

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 877

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اونچے درجات والوں کو نیچے والے لوگ اس طرح دیکھیں گے جس طرح تم روشن ستارے کو دیکھتے ہو، اور ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما بھی انہیں میں سے ہیں اور وہ بہت اچھے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 877

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 878

سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عباس کے بارے میں میری باتوں کی حفاظت کرو۔ یہ میرے آباء میں سے بقیہ ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 878

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 879

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جنّت میں گیا تو مجھے وہاں کوئی آواز محسوس ہوئی، میں نے دیکھا تو وہ بلال تھے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 879

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 880

سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خالد! اہلِ بدر میں سے کسی شخص کو تکلیف نہ دینا کیونکہ اگر تم اُحد پہاڑ جتنا سونا بھی خرچ کر دو تو ان کے عمل کو نہیں پہنچ سکتے۔“ تو سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ مجھے برا بھلا کہتے ہیں اور میں اس کا جواب دیتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خالد کو تکلیف نہ دو، یہ اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے جس کو اللہ نے کفار پر ڈال دیا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 880

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 881

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانا کھاتے تو کھانے کی تسبیح ہمیں سنائی دیتی۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 881

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 882

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر امّت کے کچھ لوگ جہنم میں جائیں گے اور کچھ جنّت میں، مگر میری امّت پوری کی پوری جنّت میں جائے گی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 882

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 883

سیدنا مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام مطاع رکھا، اور ان سے فرمایا: ”اے مطاع! اپنے ساتھیوں کی طرف جاؤ جو میرے جھنڈے کے نیچے آگیا وہ عذاب سے بچ گیا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 883

chevron_left Previous
1…45678
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter