المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ ‹ باب · حديث 815
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہلِ جنّت کی بیویاں اپنے خاوندوں کو ایسی خوبصورت آوازوں میں گانے سنائیں گی کہ کسی نے بھی کبھی ایسی آوازیں نہ سنی ہوں گی۔ ان کے گانوں میں سے ایک گانا یہ ہو گا: نَحْنُ الْخَيِّرَاتُ الْحِسَانُ ...... اَزْوَاجُ قَوْمٍ كِرَامٍ يَنْظُرْنَ بِقُوَّةِ أَعْيَانٍ ”ہم بہترین اور خوبصورت ہیں۔ ہم معزز لوگوں کی بیویاں ہیں۔ ہم ٹھنڈی آنکھوں سے انہیں دیکھتی ہیں۔“ نیز وہ یہ گانے بھی ان کو سناتی ہیں: نَحْنُ الْخَالِدَاتِ فَلَا يُمِتْنَهُ ...... نَحْنُ الْآمِنَاتُ فَلَا يَخَفْنَهُ نَحْنُ الَمُقِيْمَاتُ فَلَا يَظْعَنَّ ”ہم ہمیشہ رہنے والی ہیں، ہمیں اس سے موت نہیں آئے گی۔ ہم امن والی ہیں جو نہیں ڈریں گی۔ ہم یہاں ہمیشہ رہیں گی تو ہم وہ ہیں جو کوچ نہیں کریں گی۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of Heaven Book › Chapter · Hadith 815
