Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ ‹ باب · حديث 803

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ”میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے وہ چیز تیار کی ہے جو کسی آنکھ نے دیکھی نہیں اور نہ ہی کسی کان نے سنی ہے اور نہ کسی انسان کے دل میں ان کا خیال آیا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of Heaven Book › Chapter · Hadith 803

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ ‹ باب · حديث 804

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! آپ مجھے اپنی جان، اہل، مال اور اولاد سے بھی زیادہ محبوب ہیں، میں گھر میں ہوتا ہوں، تو جب آپ مجھے یاد آتے ہیں تو میں صبر نہیں کر سکتا یہاں تک کہ میں خود آپ کے پاس آ جاتا ہوں، تو آپ کو دیکھ لیتا ہوں۔ پھر جب میں اپنی اور آپ کی موت کو یاد کرتا ہوں تو مجھے معلوم ہوتا ہے کہ آپ جنّت میں انبیاء کے ساتھ بلند مقام میں پہنچ چکے ہوں گے اور اگر میں جنّت میں داخل ہوگیا تو آپ کو نہیں دیکھ سکوں گا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو کوئی جواب نہ دیا، یہاں تک کہ یہ آیت لے کر جبریل علیہ السلام آگئے: ﴿وَمَنْ يُّطِعِ اللّٰهُ وَالرَّسُوْلَ فَأُوْلَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيْقِيْنَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُوْلَئِكَ رَفِيقًا﴾ ”جو اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرے تو یہ لوگ ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جو نبی، صدیق، شہید اور نیک لوگ ہوں گے، اور یہ لوگ اچھے ساتھی ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of Heaven Book › Chapter · Hadith 804

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ ‹ باب · حديث 805

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عز و جل ہر روز جنّت سے فرماتا ہے: ”اپنے باشندوں پر خوش ہو جاؤ“، تو وہ خوشبو سے بھر جاتی ہے، تو سحری کے وقت لوگ جو ٹھنڈک محسوس کرتے ہیں یہ اسی سے ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of Heaven Book › Chapter · Hadith 805

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ ‹ باب · حديث 806

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں جنتی آدمی کے متعلق نہ بتاوں؟“ ہم نے کہا: کیوں نہیں یارسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نبی جنتی ہو گا اور صدیق، شہید، بچہ اور وہ آدمی جو اپنے بھائی سے ملاقات صرف اللہ کی رضا کے لیے کرتا ہے، یہ سب جنتی ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں جنتی عورتوں کے بارے میں نہ بتاوں؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا: کیوں نہیں یارسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچے جننے والی، محبت کرنے والی جب وہ غصے میں ہو، یا اس سے بدسلوکی کی جائے، یا اس کا خاوند اس پر ناراض ہو تو کہے: یہ میرا ہاتھ تیرے ہاتھ میں ہے، میں اس وقت تک سوؤں گی نہیں کہ جب تک تم مجھ سے راضی نہ ہوجاؤ۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of Heaven Book › Chapter · Hadith 806

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ ‹ باب · حديث 807

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہماما کہتے ہیں: ایک اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: کیا جنّت میں ہم اپنے کپڑے اپنے ہاتھوں سے بنیں گے؟ تو لوگ ہنسنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا ایک جاہل پر ہنس رہے ہو جو ایک عالم سے مسئلہ پوچھنے آیا ہے؟“ پھر فرمایا: ”اے اعرابی! ایسے نہیں ہے، بلکہ وہ جنّت کے پھلوں سے پھاڑ کر لائے جائیں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of Heaven Book › Chapter · Hadith 807

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ ‹ باب · حديث 808

سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنتیوں کو کہا جائے گا: بے شک تمہارا یہ حق ہے کہ تم ہمیشہ صحت مند رہو، اور تمہارا یہ حق ہے کہ تم زندہ رہو اور تمہیں کبھی موت نہ آئے، اور تمہارے لیے یہ بھی حق ہے کہ تم ہمیشہ جوان رہو کبھی بھی بوڑھے نہ ہو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of Heaven Book › Chapter · Hadith 808

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ ‹ باب · حديث 809

سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنتی جب اپنی عورتوں سے ہم بستر ہوں گے تو وہ دوبارہ کنوارے بن جائیں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of Heaven Book › Chapter · Hadith 809

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ ‹ باب · حديث 810

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو لوگ پہلے جنّت میں داخل ہوں گے وہ حمادون (اللہ کی بہت زیادہ کرنے والے) کے نام سے جانے جائیں گے، جو تکلیفوں اور خوشیوں میں اللہ کی تعریف کرتے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of Heaven Book › Chapter · Hadith 810

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ ‹ باب · حديث 811

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جنت میں صرف مومن ہی جائے گا، اور اللہ تعالیٰ اس دین کی مدد کسی فاسق، فاجر سے بھی لے لیتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of Heaven Book › Chapter · Hadith 811

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ ‹ باب · حديث 812

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امّت سے جنّت میں چار لاکھ آدمی داخل کرے گا۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس میں اضافہ کیجئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور اتنے“، اور اپنی ہتھیلیاں اکٹھی کیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ابوبکر! یہ کافی ہے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: عمر! چھوڑیے، اگر اللہ تعالیٰ ہم سب کو جنّت میں داخل کر دے تو تم پر کیا بوجھ ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو اپنی ساری مخلوق کو صرف ایک ہتھیلی سے جنّت میں داخل کر سکتا ہے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمر نے سچ کہا۔“ رضی اللہ عنہم اجمعین۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of Heaven Book › Chapter · Hadith 812

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ ‹ باب · حديث 813

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن جب کوئی آدمی جنّت میں جائے گا تو اپنے والدین اور بیوی بچوں کے متعلق پوچھے گا، تو اسے کہا جائے گا: وہ تیرے درجے اور عمل کو نہیں پہنچ سکے، تو وہ کہے گا: اے میرے اللہ! میں نے اپنے لیے بھی اور ان کے لیے بھی عمل کیا تھا، تو حکم ہو گا کہ انہیں بھی اس سے ملا دو۔“ پھر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ آیت پڑھی: ﴿وَالَّذِيْنَ آمَنُوْا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيْمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ﴾ ”اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی اس میں پیروکار ہوئی تو ہم ان کو بھی ان ایمان والوں سے ملا دیں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of Heaven Book › Chapter · Hadith 813

Mozu

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ ‹ باب · حديث 814

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر جنتیوں کو اللہ تعالیٰ تجارت کی اجازت دے دے تو وہ کپڑوں اور عطریات کی تجارت کرنے لگیں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of Heaven Book › Chapter · Hadith 814

chevron_left Previous
12
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter