المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 787
شقیق بن سلمہ کہتے ہیں: سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ صفین کے دن کہنے لگے: لوگو! تم اپنی رائے کو قابلِ ملامت ٹھہراؤ، ہم نے جب بھی کسی مشکل میں تلواروں کے دستے پکڑے تو اللہ تعالیٰ نے اس کام کو آسان کر دیا، جس طرح ہم کو وہ معلوم ہونے لگا۔ مگر تمہارا یہ معاملہ اشکال اور التباس میں زیادہ ہی ہو رہا ہے۔ میں نے خود کو ابوجندل والے دن میں دیکھا، اگر میرے ساتھ کوئی تائید کرتا تو میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کا انکار کر دیتا۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 787
