Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 775

سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 775

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 776

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جو سال بھی آتا ہے اس کے بعد والا اس سے برا ہی ہوتا ہے۔ ہم نے یہ بات تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 776

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 777

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امّت کا ہلاک ہونا قریش کے چند بے وقوف چھوٹے لڑکوں کے ہاتھوں ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 777

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 778

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”اے عائشہ! جن لوگوں نے اپنے دین کو بانٹ لیا اور فرقوں میں بٹ گئے، یہ لوگ بدعات اور خواہشات والے ہیں، اور ان کے لیے کوئی توبہ نہیں۔ میں ان سے بری اور یہ مجھ سے بری ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 778

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 779

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آخر زمان میں ظالم امیر، فاسق وزیر، خائن قاضی، اور جھوٹے فقیہ ہوں گے، جس شخص نے وہ زمانہ پایا تو ان کا نہ عامل بنے، نہ نمبدار اور نہ ہی سپاہی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 779

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 780

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر آسمان و زمین کے تمام باشندے ایک مسلمان کے قتل پر اکٹھے ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ ان سب کو جہنم میں ان کے چہروں کے بل اوندھا ڈالے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 780

Sahih

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 781

سیدنا عمرو بن الحمق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی کو اپنے خون پر امانت دار سمجھے مگر وہ اس کو مار ڈالے، تو میں اس قاتل سے بری ہوں، اگرچہ وہ مقتول کافر ہی کیوں نہ ہو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 781

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 782

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اوس اور خزرج دو قبیلے انصار کے تھے، ان میں جاہلیت کے دور سے عداوت تھی، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو یہ دشمنی ان سے چلی گئی اور اللہ نے ان میں الفت ڈال دی۔ ایک دفعہ وہ ایک مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اوس کے ایک آدمی نے ایک شعر کہا جس میں خزرج کی توہین تھی، اور خزرج کے ایک آدمی نے اسی طرح شعر کہا جس میں اوس کی توہین تھی، تو اس طرح شعروں کی مثالیں بیان کرتے رہے یہاں تک کہ وہ ایک دوسرے پر کود پڑے، پھر انہوں نے ہتھیار لے لیے اور جنگ کے لیے باہر نکل آئے، یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی اور وحی بھی آپ پر نازل ہو گئی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم جلدی سے نکلے حالانکہ آپ کی پنڈلیاں ابھی ننگی تھیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا تو بلایا: ﴿يٰأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا اتَّقُوْا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِهِ وَ لَا تَمُوْتُنَّ إِلَّا وَ أَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ﴾ ”اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو جس طرح ڈرنے کا حق ہے اور مسلمان ہو کر ہی تم مرو۔“ جب آیات پڑھ کر فارغ ہوئے تو انہوں نے ہتھیار اتار دیئے اور ایک دوسرے سے روتے ہوۓ گلے مل گئے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 782

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 783

سیدنا کعب بن عجرہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے کعب! اللہ تجھے ان امراء سے محفوظ رکھے جو میرے بعد ہوں گے۔“ میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ کیا بات ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ان پر داخل ہوا اور ان کے جھوٹ کی تصدیق کی، اور ان کے ظلم میں ان سے تعاون کیا، تو وہ مجھ سے نہیں ہے اور نہ میں اس سے ہوں، اور وہ میرے پاس حوض پر بھی نہ آئے گا، اور جو ان کے پاس نہ گیا اور ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کی، اور ان کے ظلم میں ان سے تعاون بھی نہ کیا، تو وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور حوض پر بھی وہ میرے پاس آئے گا۔ جنّت میں وہ گوشت نہیں جائے گا جو حرام سے پلا ہوا ہو، اور جو گوشت بھی حرام سے پلا ہوا ہو آگ اس کی زیادہ مستحق ہوگی، لوگ صبح باہر جاتے ہیں تو کوئی اپنی جان کو بیچ دیتا ہے تو وہ اسے ہلاک کر دیتا ہے، اور کوئی آدمی اسے فدیہ دے کر چھوڑا لاتا ہے تو یہ اس کو جہنم سے آزاد کرنے والا ہے۔ نماز دلیل و برہان ہے، اور روزہ ڈھال ہے، اور صدقہ گناہ کو بجھا دیتا ہے جیسے آگ کو پانی بجھا دیتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 783

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 784

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”قریب ہے مسلمانوں کی سرحدیں سلاح میں پہنچ جائیں اور وہ خیبر میں ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 784

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 785

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس امّت کے (73) تہتر فرقے ہوں گے، جو سب کے سب جہنم میں جایئں گے مگر ایک (جنّت میں جائے گا)“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ کون سا فرقہ ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس طریقہ پر آج میں اور میرے صحابہ ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 785

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 786

سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کا ذکر کیا اور فرمایا: ”وہ یہاں سے آئے گا۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرق کی سمت اشارہ کیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 786

chevron_left Previous
1234
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter