المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ باب · حديث 763
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے رب سے تین دعائیں مانگیں، اللہ تعالیٰ نے مجھے دو چیزیں عطا فرما دیں اور ایک نہیں دی۔ میں نے سوال کیا کہ میری امّت پر کوئی غیر قوم بطورِ دشمن مسلط نہ کی جائے، اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ چیز عنایت فرما دی۔ دوسرا سوال میں نے یہ کیا کہ وہ انہیں قحط سالی سے ہلاک نہ فرمائے، اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ بھی عطا فرما دی۔ تیسری دعا یہ تھی کہ انہیں آپس میں اختلاف سے بچائے، مگر یہ دعا اللہ تعالیٰ نے قبول نہ فرمائی۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The sedition book › Chapter · Hadith 763
